غزہ میں اسرائیلی محاصرہ جاری: بھوک سے مزید 326 فلسطینی شہید

غزہ کی سرحدوں پر اسرائیلی محاصرہ 2 مارچ سے جاری ہے۔ غزہ کے حکام کے مطابق اسرائیل کی ‘بھوک پالیسی’ کے نتیجے میں کم از کم 326 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری امداد نہ پہنچی تو 14000 شیرخوار بچے اگلے 24 گھنٹوں میں موت کے منہ […]
پاکستان، چین ذمہ دار ممالک، عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دنیا کے دو ذمہ دار ممالک ہیں جن کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ چائنا میڈیا گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خطے کی صورتحال، پاک چین تعلقات اور انڈیا […]
ہنگری کا ’انٹرنیشنل کریمنل کورٹ‘ سے علیحدگی کا فیصلہ

ہنگری کی پارلیمنٹ نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) سے علیحدگی کے بل کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ملک کا عالمی فوجداری عدالت سے انخلا کا ایک سالہ عمل شروع ہو جائے گا۔ عالمی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات میں وارنٹ جاری […]
علی خان محمودآباد کی گرفتاری پرانڈین اپوزیشن سراپا احتجاج: ’بیان قوم دشمن تھا اور نہ ہی عورت مخالف ہے‘

انڈیا میں معروف اسکالر اور اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمودآباد کی گرفتاری نے ملک بھر میں سیاسی بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ ان پر بغاوت، مذہبی جذبات مجروح کرنے اور قومی سلامتی کے خلاف بیانات دینے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم اپوزیشن جماعتوں نے ان الزامات کو بے بنیاد اور انتقامی […]
غزہ ’جہنم‘ بن گیا، اڑتالیس گھنٹوں میں 14 ہزار بچے مرنے کا خدشہ

غزہ میں بڑے انسانی المیے نے جنم لے لیا، 48 گھنٹوں میں امداد نہ پہنچنے کی صورت میں 14 ہزار بچوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ پیر کے روز پانچ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں لیکن وہ سرحد […]
جنگ بندی میں ’امریکا کا کوئی کردار‘ نہیں تھا، انڈیا

انڈین سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے ایک پارلیمانی اجلاس میں کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا، اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا اس عمل میں اپنی انتظامیہ کی شمولیت کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے دعویٰ […]
شمالی وزیرستان میں ’کواڈ کاپٹر حملہ‘، چار بچے جاں بحق، مظاہرین کا دھرنا

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں ہرمز میں ایک مشتبہ کواڈ کاپٹر حملے میں چار بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حملے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ انگریزی اخبار ’ڈان‘ کے مطابق یہ حملہ دن کے وقت ہوا، حملے سے متاثر ہونے […]
پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں بلکہ خود سے ہے، مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کے لیے مکمل آزادی حاصل ہے، پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں بلکہ خود سے ہے، مجموعی پرفارمنس بہتر رہی، مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔ لاہور میں مریم نواز شریف کی زیر صدارت چھ گھنٹے طویل […]
انڈین کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری سے متعلق خبروں کی تردید

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے ایشیا کپ سے دستبرداری سے متعلق انڈین میڈیا کی خبروں کی تردید کی ہے کہ بی سی سی آئی نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحد پار کشیدگی کے بعد پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے لیے […]
مودی کی پالیسیوں پر تنقید، انڈیا نے خاتون پروفیسر کی شہریت منسوخ کر دی

انڈین حکومت ایک جانب دوسرے ملکوں کو اپنا موقف بتانے کے لیے بھاری خراج پر پارلیمانی وفود بھیج رہی ہے جب کہ دوسری جانب اپنے اوورسیز شہریوں کی شہریت مودی پر تنقید کی پاداش میں کینسل کر رہی ہے۔اس سلسلے کا تازہ شکار برطانیہ کی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر کی پروفیسر نتاشا کول بنی ہیں۔ […]