انڈیا کے ساتھ صرف اسرائیل اور افغان طالبان کھڑے ہیں، خواجہ محمد آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لیے امریکا اور مغربی دنیا کی جانب سے لگنے والے الزامات برداشت کیے اور جن کی حمایت کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو ایک دہشتگرد ریاست کے طور پر بدنام کیا گیا، آج وہی طالبان کابل میں بیٹھ کر اسرائیل اور […]
امریکی خاتون اول کا مجسمہ غائب، کہاں نصب تھا؟

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کانسی کا مجسمہ ان کے آبائی ملک سلوانیا کے شہر سیونیسا سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ کے مطابق یہ مجسمہ 2020 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدِ صدارت کے […]
معرکہ حق: پاکستان نے انڈیا کو کیسے مات دی؟ دستاویزی فلم نے تہلکہ مچادیا

ایک چشم کشا اور شواہد پر مبنی 27 منٹ 51 سیکنڈ دورانیے کی دستاویزی فلم “معرکہ حق“ نے جنوبی ایشیا کے جیو اسٹریٹیجک منظرنامے میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ فلم میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتے ہوئے انڈیا کے گمراہ کن بیانیے کو منطقی اور ناقابل تردید شواہد کے ذریعے چیلنج کیا […]
شہبازشریف، عاصم منیر نے ٹرمپ کے سامنے کمزوری دکھائی تو قوم معاف نہیں کرے گی، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعتِ اسلام حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور عاصم منیر نے ٹرمپ کے سامنے کمزوری دکھائی تو قوم معاف نہیں کرے گی۔ امیر جماعتِ اسلامی نے ‘مردہ باد اسرائیل و ہندوستان مارچ چکدرہ ملاکنڈ’ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کے لیے اسی ملاکنڈ […]
غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 100 سے زائد فلسطینی شہید: طبی عملہ

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 100فلسطینی شہید ہو گئے۔ مقامی طبی حکام کے مطابق اتوار کے روز حملے میں خواتین اور بچے بھی شہید ہوئے ہیں، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے اور کئی خیموں میں آگ لگ گئی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے […]
انڈیا خطے میں دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ انڈیا خطے، خاص طور پر پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق چاہے وہ خوارج ہوں یا بلوچستان میں سرگرم گروہ، سب کو انڈیا کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا دہشتگردی میں ملوث […]
پاکستان اور جہنم میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑے، تو جہنم جانا پسند کروں گا، جاوید اختر

معروف انڈین شاعر اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے کہا ہے کہ اگر انہیں جہنم اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے، تو وہ جہنم جانا پسند کریں گے۔ ممبئی میں ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ وہ جب بھی تمام فریقین کو […]
’امن مذاکرات ناکام‘، امریکی صدر خود جنگ بندی کے لیے روس اور یوکرین کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے الگ الگ بات چیت کریں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان ترکی میں ہونے والی براہِ راست ملاقات کے بعد بھی جنگ بندی پر کوئی […]
شہباز شریف کی درخواست پر بلاول بھٹو کا عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کا اعلان

سابق وزیر خارجہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے رابطہ کر کے انہیں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق […]
عرب ممالک کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

بغداد میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں عرب رہنماؤں نے اسرائیل کے غزہ پر شدید ترین حملوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں فلسطینی شہداء کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ اسرائیل پر الزام لگایا گیا کہ وہ […]