اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے انڈین وزیراعظم کی ’کرپشن‘ بے نقاب کردی 

Rahul gandhi

انڈیا کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے انڈین وزیراعظم نریندرا مودی کے نعرے ’میک ان انڈیا‘ کی اصلیت کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حقیقت میں سب کچھ “میک اِن اڈانی و امبانی” ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی اور […]

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟

Rain in lahore

ملک بھر میں ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ شروع، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے علاوہ گوجرہ، فیصل آباد، چنیوٹ میں بھی بادل جم کر برسے جب کہ آج اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان […]

بڑے ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی، کیا پاکستان ہاکی کا نیا سورج طلوع ہو پائے گا؟

Whatsapp image 2025 07 07 at 23.34.29

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی، جس نے ماضی میں عالمی سطح پر کئی اعزازات جیتے، آج فنڈز کی کمی، حکومت کی بے توجہی اور وسائل کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے عالمی سطح پر اپنی کارکردگی میں کچھ نمایاں بہتری دکھائی ہے، […]

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 9 جولائی تک سیلاب کی وارننگ جاری کر دی

Water

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 7 سے 9 جولائی تک صوبہ پنجاب کے مختلف دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافے کا امکان […]

پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیلڈ مارشل

Asim mnuir

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا اس کی خلاف ورزی کی گئی تو اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور  فوری منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے […]

لندن بم دھماکوں کو بیس سال گزر گئے، کیا برطانیہ آج واقعی محفوظ ہے؟

Tv captures london bombers on trial run

برطانیہ میں 7 جولائی 2005 کو لندن میں ہونے والے خودکش حملوں کو بیس سال گزر چکے ہیں لیکن سیکیورٹی ماہرین ،سابق حکومتی عہدیداران اور انسدادِ دہشت گردی ادارے اب بھی اس سوال پر غور کر رہے ہیں کہ کیا آج برطانیہ پہلے سے زیادہ محفوظ ہے یا خطرات مزید پیچیدہ ہو چکے ہیں۔ ان […]

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے تباہی: 78 ہلاک، 41 لاپتہ

Death toll in texas floods rises to 78

ٹیکساس کے وسطی علاقے میں جمعہ کی صبح شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 78 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان کیر کاؤنٹی میں ہوا ہے جہاں ایک عیسائی لڑکیوں کے کیمپ پر دریا کے پانی نے تباہ کن حملہ کیا۔ کیر […]

یومِ عاشور: ملک بھر میں 4836 جلوس اور 5480 مجالس کا اہتمام، سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، وزارتِ داخلہ

یوم عاشور کے موقع پر آج ملک بھر میں 4836 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جبکہ 5480 سے زائد مجالسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 1301 علاقے انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات […]

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش سے سیلاب، اب تک 51 افراد ہلاک، 23 بچیاں لاپتہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب نے بڑی تباہی مچا دی ہے۔ اب تک اس حادثے میں 51 افراد کی موت ہو چکی ہے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ایک سمر کیمپ سے 23 بچیاں لاپتہ ہیں جن کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں […]

ٹرمپ سے کشیدگی یا امریکی مفاد؟ ایلون مسک نے ‘امریکا’ پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

Elone musk

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی صنعتکار ایلون مسک کے درمیان تعلقات میں سخت کشیدگی آ گئی ہے۔ ہفتے کے دن ایلون مسک نے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا نیا ٹیکس بل امریکہ کو دیوالیہ کر سکتا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا […]