روس ہماری ’محفوظ سروسز‘ کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے، واٹس ایپ

واٹس ایپ نے کہا ہے کہ روس اس کی سروسز کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ یہ میٹا پلیٹ فارمز کی زیر ملکیت سوشل میڈیا میسجنگ ایپ صارفین کو محفوظ مواصلات کا حق فراہم کرتی ہے۔ کمپنی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ روس میں بھی انکرپٹڈ سروسز کی فراہمی جاری […]
ایشیائی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی ’بلند ترین سطح‘ پر پہنچ گئی

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن نے ایشیائی مارکیٹ کے ابتدائی تجارتی سیشن میں ریکارڈ 124,500 ڈالر کی سطح عبور کر لی، جو بعد میں کچھ کمی کے ساتھ واپس نیچے آ گیا۔ یہ اضافہ جولائی میں بنائے گئے پچھلے ریکارڈ کو توڑنے کے بعد سامنے آیا، جس میں امریکی اسٹاک مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی […]
ٹرمپ کی پیوٹن کو ملاقات سے پہلے یوکرین جنگ ختم نہ کرنے پر ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ یوکرین جنگ ختم کرنے پر رضامند نہ ہوئے تو اس کے انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ بیان الاسکا میں جمعے کو ہونے والی ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے، جہاں […]
پنجاب میں مون سون کا ساتواں اسپیل، باقی صوبوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں مون سون کے ساتویں اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں صبح سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ لکشمی چوک، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، اچھرہ، کلمہ چوک، لبرٹی، بھاٹی گیٹ […]
روہت شرما، بابراعظم سے آگے نکل گئے

پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں غیر معمولی کارکردگی نہ دکھا سکے، جس کے باعث وہ آئی سی سی مینز کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔بابر نے تین میچوں میں مجموعی طور پر صرف 56 رنز بنائے، اوسط 18.66 رہی، جس […]
ملک میں مون سون کی ایک اور لہر متوقع، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے منگل کو پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش، ہوا اور گرج چمک کے نئے اور وسیع سلسلے کا آغاز ہوگا، جبکہ مون سون کی شدت 17 اگست سے بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے مون […]
اسکوپاک گاڑی: ایک خواب جو پاکستانی سڑکوں پر دوڑا کرتا تھا

1960 کی دہائی کا اختتام ہو چکا تھا۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر صنعتی خود انحصاری کے خواب دیکھ رہا تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب ایک انوکھا اور منفرد خیال جنم لیتا ہے۔ یہ خیال ایک ایسی گاڑی کا تھا جو مکمل طور پر پاکستانی حالات کے لیے سازگار،سستی، پائیدار، اور […]
فیکٹ چیک: کیا ساحل عدیم کا چاند کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا دعویٰ درست ہے؟

ساحل عدیم ایک ٹرینر اور عوامی مقرر ہیں، تاہم وہ اپنی تقاریر کے حوالے سے زیادہ مشہور ہیں۔ اکثر و بیشتر وہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔ کبھی وہ سائنس کی گتھی سلجھاتے ہوئے تو کبھی اسلامی موضوعات پر بحث کرتے نظر آتے ہیں۔ ماضی میں 95 […]
کیا پاکستانی روپیہ اپنی قدر واپس حاصل کرپائے گا؟

پاکستانی روپیہ آئے دن گراوٹ کا شکار رہتا ہے۔ گزشتہ چھ سال سے روپے نے عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش تو ضرور کی ہے، لیکن اس کی حالت روز بروز خراب ہو رہی ہے۔ فی الحال اس میں بہتری کے امکانات نہایت کم نظر آتے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈایٹ‘ پر ایک […]
آنے والے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی الرٹ رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا اور شہریوں سمیت متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کے مطابق آج 13 اگست کو اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان […]