پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ، شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے معرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کے لیے میدان سجنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے، تمام شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کر رہے ہیں ۔ کوئی بابر اعظم کا مداح ہے تو کوئی شاہین آفریدی کو ان ایکشن دیکھنے کیلئے بے تاب ہے۔ اسی حوالے سے کراچی کے شائقین کا بھی جوش و خروش عروج پر ہے، لوگ پاکستانی پرچم والے مخصوص لباس زیب تن کیے سٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔  

روشنی کی مانند مقدس الفاظ کاغذ پر نقش کرنے کا قرآنی نسخہ

ہاتھ سے قرآن لکھنا ایک روحانی اور صبر آزما عمل ہے جو عقیدت، محبت اور محنت کا متقاضی ہوتا ہے۔ یہ روایت صدیوں سے جاری ہے اور اس کی بدولت کئی خوبصورت اور نفیس خطاطی کے شاہکار وجود میں آئے ہیں۔ قرآن کو ہاتھ سے لکھنے کا عمل نہ صرف ایک فن ہے بلکہ یہ لکھنے والے کے لیے عبادت اور ذکر کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ اس عمل کے دوران خطاط کو الفاظ کی خوبصورتی، ہجوں کی درستگی اور خط کے معیار کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ قدیم دور میں جب چھپائی کا نظام موجود نہیں تھا، تو علماء اور خطاط ہاتھ سے قرآن کے نسخے تیار کرتے تھے، جنہیں بڑی عقیدت سے محفوظ کیا جاتا تھا۔ آج بھی کئی افراد اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن کو ایک قیمتی ورثے کے طور پر محفوظ کرتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور پرنٹنگ کے باوجود، ہاتھ سے لکھے قرآن کی روحانی و جمالیاتی اہمیت برقرار ہے، اور یہ عمل انسان کے دل کو سکون اور روح کو طہارت بخشتا ہے۔

کراچی میں پہلے ہائی ٹیکنالوجی ڈیجیٹل پولیس اسٹیشن کا آغاز کر دیا گیا

کراچی میں پہلی مرتبہ ہائی ٹیکنالوجی ڈیجیٹل پولیس اسٹیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ پولیس اسٹیشن شاہراہِ فیصل پر موجود ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پولیس اسٹیشن اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ عام عوام کو اپنے مسائل حل کرانے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آرام دہ فرنیچر اور ائیر کنڈیشنڈ ماحول ،عوام کو حفاظت کا احساس دلاتا ہے۔ پولیس اسٹیشن میں آنے والوں کو کھانے پینے کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

“دنیا میں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے، کوئی روکنے والا نہیں”، راجہ ظفر الحق

اسلام آباد میں “ایکو آف فلسطین” کے نام سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقامی اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس جماعت اسلامی کی جانب سے کرائی گئی جس میں امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجہ ظفر الحق  نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ” دنیا میں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے اور اسی اقوامِ متحدہ سمیت کوئی بھی روکنے والا نہیں ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ” ہمیں ایک کمیٹی بنانی چاہیے جن میں تجربہ کار لوگ موجود ہوں اور وہ فلسطین اور غزہ کے بارے میں لائحہ عمل طے کریں”۔

حافظ نعیم کا’بنو قابل‘ کارواں گوجرانوالا پہنچ گیا، نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کا اعلان

الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کا “بنو قابل” پروگرام نوجوانوں کے لئے ایک نیا تعلیمی افق روشن کر رہا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں نوجوانوں کو جدید تعلیم اور آئی ٹی کورسز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مہارت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ گوجرانوالا میں بھی ’بنو قابل‘ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، اس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر ‘حافظ نعیم الرحمن’ نے پاکستان میں تعلیمی مواقع کی کمی اور حکومت کی ناکامی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور حکومت اگر تعلیم پر توجہ نہ دے تو نوجوان خود اس کے لئے تحریک چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ نوجوانوں کا حق ہے اور اس کے لئے ہمیں ایک سیاسی تحریک کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مہنگی تعلیم کی قیمتوں اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی مہنگی فیسیں نوجوانوں کے تعلیمی سفر کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اسی تناظر میں بنو قابل پروگرام نے مفت آئی ٹی کورسز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ہر نوجوان کو تعلیم تک رسائی مل سکے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی نوجوان کو صرف مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہنا پڑے۔   یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت چھ ممالک سے 30 پاکستانی بے دخل بنو قابل پروگرام کے تحت کامیاب طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ لیپ ٹاپ دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی تعلیم اور سکلز کو مزید بہتر بنا سکیں۔ اس کے علاوہ، پروگرام میں نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر ہاؤسز، انڈسٹریز اور جاب پورٹلز سے جوڑا جائے گا تاکہ انہیں روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس اقدام سے نوجوانوں کو عملی تربیت کے بعد اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا اور وہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کے تحت خواتین کے لئے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گھریلو خواتین کے لئے آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جا رہے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھے روزگار حاصل کر سکیں۔ ان کورسز کے ذریعے خواتین کو ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا اور وہ معاشی طور پر خودمختار ہو سکیں گی۔ اس کے علاوہ بنو قابل پروگرام میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں آئی ٹی یونیورسٹیز قائم کی جائیں گی تاکہ نوجوانوں کو جدید ترین تعلیم دی جا سکے۔ اس اقدام سے ملک بھر میں آئی ٹی کی تعلیم کو فروغ ملے گا اور نوجوان عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوا سکیں گے۔ تقریب میں مقررین نے نوجوانوں کو اپنی تعلیم کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم خیرات نہیں بلکہ ایک بنیادی حق ہے جس کے لئے ہمیں حکومت سے مطالبہ کرنا ہوگا۔ “بنو قابل” پروگرام نوجوانوں کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا جس کے ذریعے نہ صرف تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا بلکہ نوجوانوں کو عملی تربیت اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کے ہر نوجوان کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے 22 انڈین ماہی گیر انسانی ہمدردی کی بنا پر رہا

کم سرمایہ کاری اور بہترین منافع: ایسا کاروبار کون سا ہے؟

پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں ہے۔ لیکن کچھ کاروبار ایسے ہیں جس میں ہم تھوڑی سی سرمایہ کاری سے بہت اچھا منافع کما سکتے ہیں۔ گڑ بنانے کا کاروبار ایک منافع بخش اور روایتی کاروبار ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں جہاں گنے کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔ کراچی کے رہائشی جو گنے سے گڑ بناتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تین سے پانچ لاکھ میں یہ کاروبار آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ گنے سے شیرہ، گڑ، چینی اور اس کے علاوہ مختلف سوغات تیار کی جاتی ہیں۔

جنوبی افریقا کا چیمپئنز ٹرافی میں فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری اور ٹونی ڈی زوزی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد ریان ریکلنٹن اور ٹمبا باؤما نے میچ کو مستحکم انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ تاہم باؤما 157 کے مجموعے پر محمد نبی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ریکلٹن نے شاندار سنچری اسکور کی اور 103 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔  وین ڈر ڈیوسن اور ایڈین مارکرم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 52، 52 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ افغانستان کے محمد نبی نے دو وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروق، عظمت اللہ عمرزئی اور نور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کے 316 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور بیٹنگ لائن شروع ہی میں لڑکھڑا گئی۔ 50 رنز پر 4 پیٹرز پویلین پہنچ گئے پھر ایک اینڈ پر رحمت شاہ کھڑے ہوئے رنز بناتے رہے لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں۔ افغان ٹیم 44 ویں اوور میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اسے 107 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان کے رحمت شاہ 90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کے  کگیسو ربادا نے 3،  لیونگی نگیٹی اور ویان ملڈر نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکو جانسن اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ لی۔

3100 قبل مسیح کی تہذیب لیے قاہرہ مصر کا دارلحکومت کیسے بنا؟

قاہرہ مصر کا دارالحکومت اور عرب دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے، جو اپنی تاریخی، ثقافتی اور سیاسی اہمیت کے لیے مشہور ہے۔ یہ دریائے نیل کے کنارے آباد ہے اور اسلامی و فرعونی تہذیب کا مرکز رہا ہے۔ قاہرہ میں واقع اہرامِ مصر دنیا کے قدیم سات عجائبات میں شامل ہیں، جبکہ جامعہ الازہر اسلامی تعلیم کا عالمی مرکز سمجھی جاتی ہے۔ شہر میں مصری عجائب گھر جیسے تاریخی مقامات بھی موجود ہیں، جہاں فرعونوں کے نوادرات محفوظ ہیں۔ قاہرہ کو مشرق وسطیٰ کا ثقافتی دارالحکومت بھی کہا جاتا ہے، جہاں عربی ادب، موسیقی اور فلمی صنعت کو فروغ حاصل ہے۔ اپنی گہماگہمی، روایتی بازاروں، جدید عمارتوں اور تاریخی ورثے کے امتزاج کی وجہ سے یہ شہر سیاحوں کے لیے بھی بےحد پرکشش ہے۔

انڈیا کا چیمپیئنز ٹرافی میں جیت سے آغاز، بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں جیت حاصل کر لی ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز نہ کھیل پائی اور 49.4 میں 228 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، جسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انڈین ٹیم نے 46.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا میچ انڈیا اور بنگلہ دیش کے مابین نیشنل اسٹیڈیم دوبئی میں کھیلا گیا، بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تنزید حسین اور سومیا سرکار بنگلہ دیش کی جانب سے اوپننگ کے لیے آئے، لیکن بد قسمتی سے بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 1 رن پر گر گئی اور اوپنر سومیا سرکار بنا کھاتا کھولے ہی لوٹ گئے۔ سومیا سرکار کے پویلین لوٹنے کے بعد نجمل حسین شانتو کھیلنے کے لیے پچ پر تشریف لائے مگر وہ بھی رن بنانے میں ناکام رہے اور دوسری ہی گیند پر واپس لوٹ گئے۔ انڈین بولرز نے یکے بعد دیگرے ایک ایک کر کے سارے بلے بازوں کو واپسی کا راستہ دکھایا، بنگلہ دیشی بلے باز بڑا ٹوٹل کھڑا کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 228 رنز بنا کر لوٹ گئی۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کو بڑا دچکا: فخر زمان زمانہ ٹرافی سے باہر بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئی نے 118 گیندوں پر شاندار سینچری کی، جب کہ ذاکر علی 114 گیندوں پر 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انڈین بولروں کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، فاسٹ بولر محمد شامی نے 53 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ہرشت رانا نے 3 اور ایکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انڈین ٹیم نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اوپننگ کے لیے کپتان روہت شرما اور شبھمن گل پچ پر تشریف لائے اور ٹیم کو ایک مستحکم شروعات دی، مگر انڈین کپتان زیادہ دیر تک کریز پر ٹک نہ سکے اور 36 گیندوں پر 41 رنز بنا کر چلتے بنے۔ روہت کے بعد سٹار بلے باز ویراٹ کوہلی بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے، مگر وہ بھی نہ چل سکے اور 38 گیندوں پر 28 رنز بنا کر چلتے بنے۔ انڈین بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 46.3 اوورز میں یہ ہدف باآسانی حاصل کر لیا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ انڈین بلے بازوں نے جارحانہ اننگ کا مظاہرہ کیا، شبھمن گل نے 119 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کے ایل راہول نے بھی 47 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2، جب کہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیویز نے ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں میزبان ٹیم کو 60 سکور سے شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

نہ سقوط کابل ہوا نہ سقوط غزہ ہو گا, اب سقوط کسی اور کا ہو گا، امیر العظیم

اسلام آباد میں “ایکو آف فلسطین” کے نام سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مقامی اور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس جماعت اسلامی کی جانب سے کرائی گئی جس میں امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں سیکرٹری جماعتِ اسلامی امیر العظیم نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جس طرح سے فلسطین کے مجاہدوں نے اس جنگ میں اپنی قربانیوں سے تاریخ رقم کی ہے اس سے امتِ مسلمہ میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ سقوط کابل ہوا نہ سقوط غزہ ہو گا اب سقوط کسی اور کا ہو گا۔