وزیر خزانہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد کا دورہ واشنگٹن: ‘امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے’

Pak america

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آج واشنگٹن، ڈی سی میں امریکی سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارت کے نمائندے (یو ایس ٹی آر) جیمیسن گریئر کے ساتھ ایک تعمیری ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے تجارت اور معاشی تعلقات، جو کہ پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کا […]

فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت سے دینِ اسلام کے فروغ کو تقویت ملے گی، مولانا فضل الرحمان

Farrukh khokhar

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئند ہے اور اس سے دینِ اسلام کے فروغ کو تقویت ملے گی۔ ڈیرہ تاجی کھوکھر پر شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان […]

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور کر لی

Peshawar highcourt

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار اعظم خان سواتی کی نو ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس فرح جمشید نے اعظم سواتی کی مقدمات تفصیلات […]

پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی برطانیہ میں دھوم، یہ اتنے اہم کیوں ہیں؟

Jf 17

پاکستانی فضائیہ کے جدید جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری فائٹر جہاز نے برطانیہ کے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں پہلی بار شرکت کی ہے۔ یہ ایئر شو دنیا کا سب سے بڑا فوجی ایئر شو ہے جو ہر سال برطانیہ میں منعقد ہوتا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری پاکستان اور چین کی […]

کراچی: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

Karachi police ii

کراچی کے تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس کے مطابق ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دے رہے تھے، گرفتار ملزمان ایزی پیسہ اور موبائل ایسیسیریز کا کام […]

وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ: ’ متاثرہ افراد تک ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے‘

Maryam nawaz pdma

مریم نواز کا پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ: ’ متاثرہ افراد تک ریلیف پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری ریسکیو آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ […]

سینیٹ نے حوالگی، پاکستانی شہریت ترمیمی بل منظور کر لیا

Senat

سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹر سردار سیدال خان ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں حوالگی (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان شہریت (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیے گئے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ نے حوالگی (ترمیمی) بل 2025 پیش کیا جس کی مخالفت سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر […]

گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی سفاک مالکن گرفتار، مقدمہ درج

Web 02 (3)

ایوینیو کے علاقے میں 12 سالہ نصباء اقبال پر تشدد کرنے والی مالکن فرخندہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نصباء اقبال بطور گھریلو ملازمہ فرخندہ بی بی کے گھر کام کر رہی تھی جہاں بدسلوکی کے باعث بچی گھر سے بھاگ گئی تھی۔ نصباء کے والد کی جانب سے پولیس کو گمشدگی […]

ماحولیاتی تبدیلی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جامع منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے، وزیراعظم

Shahbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ دنوں میں این ڈی ایم اے کا دوسرا دورہ کر رہے ہیں اور چکوال، لاہور […]

مون سون بارشیں، پاکستان میں اب تک کتنی اموات ہوچکی ہیں؟

Flood

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ رواں مون سون سیزن میں ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 178 ہو چکی ہے اور 491 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی […]