ایس ای سی پی کا پرائیویٹ فنڈز کے لیے ریگولیٹری فریم ورک میں بڑی نرمی، رجسٹریشن فیس آدھی کر دی

Featured image (11)

اسلام آباد میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پرائیویٹ فنڈ کی رجسٹریشن فیس 10 لاکھ سے کم کر کے پانچ لاکھ روپے مقرر کر دی ہے۔ یہ اعلان بدھ کے روز جاری کیے گئے پرائیویٹ فنڈز سے متعلق مشاورتی دستاویز میں کیا گیا ہے جس میں سرمایہ کاری کے لیے شرائط میں نرمی […]

سیلاب متاثرین کا کشتیوں کے ذریعے انخلا جاری، الخدمت پکا پکایا کھانا، صاف پانی اور راشن فراہم کر رہی ہے

Featured image (1) (3)

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع قصور، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،ان تمام علاقوں میں الخدمت کی ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا رہا ہے۔ چار کشتیوں اور چار ایمبولینسوں کی مدد سے اب […]

پی ٹی آئی ارکان عمران خان کے حکم پر تذبذب کا شکار 

Website web image logo (12) (7)

تحریک انصاف کے ارکان میں پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پر ابہام پایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے صرف حکومتی کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم سیاسی کمیٹی نے ان استعفوں کو پارلیمانی کمیٹیوں بالخصوص پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بھی جوڑ دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے […]

تین دریاؤں میں سیلابی صورتحال، پاک فوج کے جوان قوم کے ساتھ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Dgispr

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے اور پاک فوج کے جوان اور افسران مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ موجود ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے […]

جماعتِ اسلامی کی مخالفت کے باوجود ارکانِ سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا

Sindh assembly

سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اراکین کی ماہانہ تنخواہ چار لاکھ پچاس ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار سمیت […]

مریم نواز کے کپڑوں پر تنقید: عظمیٰ بخاری بھڑک اٹھیں، نازیبا زبان کا استعمال

Featured image (9)

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حالیہ دورہ جاپان پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں جرمنی اور جاپان کی سرحد کا بھی علم نہیں انہیں مریم نواز کے اس دورے سے تکلیف ہوئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے […]

پاکستان میں سیلابی صورتحال، گردوارہ دربار صاحب کرتارپور ڈوب گیا

Kartarpur

انڈیا کی جانب سے دریاؤں میں لاکھوں کیوسک پانی چھوڑے جانے کے نتیجے میں پاکستان کے کئی علاقے شدید سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس سیلابی صورتحال سے نہ صرف عام آبادی متاثر ہوئی ہے بلکہ اہم مذہبی مقامات بھی خطرے کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ نارووال کے قریب سکھ برادری کے […]

انڈیا نے دریائے چناب میں بغیر اطلاع دیے ایک بار پھر پانی چھوڑ دیا، تریموں ہیڈ پر چار لاکھ 79 ہزار کیوسک پانی

Alkhidmat foundation

انڈیا نے ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اطلاع دیے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا۔ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ چار لاکھ اناسی ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور وہاں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں بدترین سیلابی صورتحال برقرار […]

موسمیاتی تبدیلی یا قدرتی آفات، پاکستان میں کسانوں کی زندگیاں کیسے برباد ہورہی ہیں؟

Whatsapp image 2025 08 26 at 11.45.42 pm

پاکستان کے کھیت کھلیان ایک خاموش چیخ بن گئے ہیں، جہاں کسان جو کبھی فصلوں کے ہرے بھرے کھیت دیکھ کر زندگی کی آس لگاتے تھے، آج وہی کھیت پانی میں ڈوبے یا دھوپ میں جلتے دکھائی دیتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات نے کسانوں کی زندگیوں کو اس حد تک اجیرن بنا دیا […]

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ، ایمرجنسی نافذ

Jelum river

پنجاب میں حالیہ بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے دریائے چناب، راوی، ستلج اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے آنے والے 48 گھنٹوں میں سیلاب کے خطرات کے […]