حافظ نعیم الرحمان کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات: ’فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایران کے سرکاری دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، غزہ کی تازہ صورتحال اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط […]
قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری استعفے دیے جائیں، بانی پی ٹی آئی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری استعفے دیے جائیں،ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔ اڈیالہ […]
لوئر دیر میں مشترکہ آپریشن، آٹھ ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے آٹھ دہشت گرد ایک مشترکہ آپریشن میں مارے گئے ہیں۔ نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے لوئر دیر کے ضلعی پولیس افسر (ایس ایس پی) بلال حیدر نے کہا کہ پولیس نے تین روز قبل فتنہ الخوارج کے خلاف […]
پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل، اس وقت کیا صورتحال ہے؟

پاکستان اور انڈیا میں مون سون کی بارشوں کے بعد پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے، روزانہ پانی کی مقدار میں اضافہ ہورہا ہے۔ دریائی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، سرکاری اداروں کی رپورٹس کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات […]
یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم سے الیکشن کمیشن تک: 2000 لیپ ٹاپ، 170 کروڑ کا گھپلا

پاکستان کی آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2024-25 میں ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت پہلے سے موجود اسٹاک کو نظرانداز کرتے ہوئے نئے لیپ ٹاپس اصل ریٹ سے کہیں زیادہ قیمت پر خریدے گئے، جس عمل سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان […]
کیش لیس معیشت وقت کی ضرورت ہے اور اس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ڈیجیٹل والٹ کا اجرا غربت کے خاتمے اور کرپشن سے پاک کیش لیس معیشت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے ڈیجیٹل والٹس اور مستحقین کو مفت موبائل سمز کی فراہمی […]
سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

سلمان اکرم راجہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں اپنے عہدے سے علیحدگی کی درخواست […]
اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب: ‘پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے’

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ اجلاس ایسے وقت […]
اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ، کون کون سے معاہدوں پر دستخط ہوئے؟

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا، جو تقریباً 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا ڈھاکا کا پہلا دورہ تھا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈھاکا میں اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے امورِ […]
اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ، ریلوے سیکیورٹی اور تجاوزات کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا اعلان

حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ریلوے سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد جڑواں شہروں کے درمیان آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنا اور شہریوں کو سستی اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس کے […]