اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ، کون کون سے معاہدوں پر دستخط ہوئے؟

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 23 اور 24 اگست کو بنگلہ دیش کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا، جو تقریباً 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا ڈھاکا کا پہلا دورہ تھا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈھاکا میں اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے امورِ […]
اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ، ریلوے سیکیورٹی اور تجاوزات کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا اعلان

حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ریلوے سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد جڑواں شہروں کے درمیان آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنا اور شہریوں کو سستی اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس کے […]
افغان شہریوں کی ملک بدری روک دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ سمیت اداروں کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 افغان شہریوں کو ملک سے واپس بھجوانے کی کارروائی عارضی طور پر روک دی ہے۔ وزارت داخلہ، نادرا، ڈی جی امیگریشن، ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے پیر کے روز افغان شہریوں کی جانب […]
پنجاب میں پاسپورٹ سروس کی بہتری کیلئے نئے زونز کا قیام

شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے اور خدمات کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی جانب سے پنجاب میں نئے زونز کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت صوبے کو دو بڑے حصوں سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب میں تقسیم […]
رانا ثنا اللہ حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 75 افراد کو سزائیں، 34 بری

انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے نو مئی 2023 کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں سمیت 75 ملزمان کو سزائیں سنا دیں ہیں جبکہ 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت نے […]
پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے عالمی بینک کی جانب سے چار کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور

عالمی بینک نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے چار کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فنڈنگ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت منظور کی گئی ہے جس کا مقصد صوبے میں تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانا اور اسکول سے باہر بچوں کی […]
پاکستانی معیشت کو آگے بڑھانے والے نوجوانوں کے اعزاز میں ‘ینگ سی ای اوز سمٹ’ کا انعقاد

گروتھ وینچرز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے تعاون سے نوجوان چیف ایگزیکٹوز سمٹ کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔ گروتھ وینچرز کا مقصد پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھانے والے نوجوان کاروباری افراد کی خدمات کو سراہنا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایل سی سی آئی کے صدر میاں […]
لاہور میں آئندہ ہفتے سے صفائی کے بل بھیجے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی کا اعلان

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر بھر میں صفائی کے نظام کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق آئندہ ہفتے سے لاہور کے مختلف علاقوں میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کو کچرا اٹھانے کے بل ارسال کیے جائیں […]
انڈین فلڈ الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ریسکیو کا ہائی الرٹ، پنجاب بھر میں 21 ہزار سے زائد افراد کا انخلاء

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے انڈین فلڈ الرٹ کے بعد سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق ڈاکٹر رضوان نصیر نے جمو توی، ہیڈ مرالہ بیراج اور فلڈ کنٹرول روم مرالہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈویژنل […]
عوامی خدمت پیپلز پارٹی کی پہچان ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ کے ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے، عوامی خدمت اور ترقی پیپلز پارٹی کی پہچان ہے۔ نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن ونگ کا اجلاس […]