لاہور میں نجی ہوٹل کا زہریلا کھانا دو کمسن بہنوں کی جان لے گیا

لاہور کے علاقے پی آئی اے 133/A میں واقع ایک نجی ہوٹل کے زہریلے کھانے نے دو سگی بہنوں کی جان لے لی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہوٹل مالک اور کچن اسٹاف کو گرفتار کر لیا۔ درخواست گزار عظیم حواسب نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی […]
پاک فوج قومی استحکام کا ستون اور پاکستان-چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری ہر امتحان میں پوری اتری ہے۔ پاکستان کے اہم دورے کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات […]
اسحاق ڈار کا سعودی عرب کا دورہ، او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 25 اور 26 اگست 2025 کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر […]
شہباز شریف کی غذر کے چرواہے کو دعوت: ’وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں‘

وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں 300 قیمتی انسانی جانیں بچانے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دعوت پر اسلام آباد بلا لیا۔ گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے چرواہے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا گیا ہے۔ مقامی آبادیوں […]
پاکستانی وزیرِ خارجہ کا 13 برس بعد دورہ بنگلہ دیش: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات و تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ہے، جس میں تعلقات کی بحالی اور نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے پر گفتگو ہوئی ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کےتعلقات کی بحالی اور […]
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

ملک میں ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد ہوں گے اور محکمہ موسمیات کے ماہرین […]
مون سون کا 30 اگست تک جاری رہنے والا نیا سلسلہ شروع، فلیش فلڈنگ کا خطرہ

پاکستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو 30 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران سیلاب کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشیں برسانے والے […]
جس کا دل چاہتا ہے نو مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈال دیتا ہے، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جس کا دل چاہتا ہے نو مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈال دیتا ہے۔ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب خیبر پختونخوا حکومت کی طرح نو مئی کے دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کریں؟ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے نو […]
بلاول بھٹو کا سندھ کے سیلاب متاثرین کے گھروں میں سولر سسٹمز نصب کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے گھروں میں سولر سسٹمز نصب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کی یونین کونسل وارث ڈینو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بروہی کمیونٹی کے گاؤں خیرمحمد بروہی میں سیلاب […]
جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاریاں شواہد کی بنیاد پر ہوئیں، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ خان اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی نشریاتی ادرے جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں […]