رواں سال 2,663 بھکاری گرفتار اور 2,595 مقدمات درج کیے گئے، لاہور پولیس کا دعویٰ

لاہور پولیس نے شہر بھر میں عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک 2,663 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ ان کے خلاف 2,595 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ ترجمان کیپیٹل سٹی پولیس لاہور کے مطابق گرفتار […]
پنجاب میں اربن، فلیش اور ریورائن فلڈنگ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا 23 اگست تک ہائی الرٹ جاری

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 17 سے 23 اگست کے دوران صوبے بھر میں شدید طوفانی بارشوں، اربن، فلیش اور ریورائن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بالائی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹنگ کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا […]
ایران اور سعودی عرب کا پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانی نقصان اور زخمی ہونے والے افراد پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مدد کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ ایران متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کے […]
پاکستان کے ’یوم آزادی‘ کی تقریبات کا سلسلہ جاری: ’ پاکستان عزم، قربانی اور یکجہتی کی لازوال داستان ہے‘

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پریس کلب میں لبرلینڈ کے پاکستان و نیپال میں تعینات ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ کی صدارت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر […]
روسی صدر کا آصف زرداری کو خط، بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے پاکستان میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو تعزیتی خط کے ذریعے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق روس کی جانب پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس […]
وہ شخص جسے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا

پاکستان کی تاریخ میں کئی ایسے کردار ملتے ہیں، جنہوں نے ملک کے وجود، بقا اور ترقی میں اپنی جان، مال اور وقت سب کچھ قربان کیا، لیکن وقت کے دھارے نے ان کے نام کو پس منظر میں دھکیل دیا۔ ان میں سب سے نمایاں نام نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کا […]
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ، کیا کیا شامل ہے؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے آٹھ ایمبولینسز، تین موبائل ہیلتھ یونٹس اور پانچ امدادی ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی۔ امدادی سامان الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، نائب صدر ائیر مارشل (ر) ارشد ملک نےروانہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن […]
خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے اور اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے اور اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں رکھتے۔ برسلز میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تبدیلی سے متعلق افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، یہ افواہیں وہ لوگ […]
بلوچستان میں بڑے آپریشن کی بجائے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کبھی بھی دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی، لیکن اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا اپنے گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے […]
پاکستان میں حالیہ بارشیں اور سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ، پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف

پاکستان بھر میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث اموات کی تعداد 344 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 148 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق سب سے زیادہ […]