’کہیں گرمی اور کہیں بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے‘، آئندہ چند دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی اور شدید حبس برقرار رہے گا۔ لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں اگلے چند روز تک موسم کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے، […]
معروف صحافی اسد علی طور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکا روانگی سے روک دیا گیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معروف صحافی اسد علی طور کو امریکا روانگی سے روک دیا گیا۔ وہ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے 12 روزہ انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، جو امریکی سفارتخانے کی سفارش پر ترتیب دیا گیا تھا۔ اسد علی طور نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر […]
باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن، حکام نے قبائل کے سامنے تین نکات رکھ دیے

خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع کر دی گئی، جس میں حکام نے باجوڑ کے قبائل کے سامنے تین اہم نکات رکھے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ خیبر پختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ اور سکیورٹی حکام نے قبائل کے سامنے تین نکات […]
مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سے بچنےکیلئے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، بلوم برگ

امریکی جریدہ بلوم برگ نے رپورٹ پبلش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات سے بچنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی۔ امریکی جریدے کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی […]
سندھ میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی مناسبت سے صوبے بھر میں ہفتہ، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے تحت تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گے۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی کا تین روزہ سالانہ […]
معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟

پاکستان میں معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود انڈین طیاروں کے لیے بند کر دی گئی تھی جس کے جواب میں انڈیا نے بھی پاکستان کے لیے اپنی فضائی […]
اسرائیلی اقدامات خطے کو مزید کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو مزید کشیدگی کی طرف لے جائیں گے اور یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور مسجد اقصیٰ کی بے […]
بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی، کرفیو نافذ

بنوں کے علاقے تختی خیل میں فرنٹر کور ایف سی کی چیک پوسٹ پرایک ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق حملہ کواڈ کاپٹر ڈرون کی مدد سے کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور […]
حافظ نعیم الرحمان کا ’کل پاکستان اجتماع عام‘ کا اعلان: ’21 نومبر سے ایک وسیع عوامی تحریک کا آغاز کریں گے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی نومبر میں ایک وسیع عوامی سیاسی تحریک کا آغاز کرے گی، جس کا آغاز 21، 22 اور 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے کل پاکستان اجتماع عام سے ہوگا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان […]
لاہور: سکیورٹی فورسز نے انڈین ڈرون مار گرایا

پولیس ذرائع کے مطابق انڈین ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ ڈرون سرویلنس کے لیے استعمال ہو […]