پنجاب میں سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، جہلم اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی […]
شہباز شریف کا پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح: ‘ٹرین لاہور سے کراچی کا فاصلہ صرف ساڑھے 18 گھنٹوں میں طے کرے گی’

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام اور ریلوے افسران شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طویل عرصے بعد لاہور ریلوے […]
’قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے‘ عمران خان نے بچوں کو روک دیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی وہ کسی احتجاجی تحریک میں شرکت کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران […]
حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات ختم: ’بلوچستان لانگ مارچ کل پلان کے مطابق اسلام آباد جائے گا‘

پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان “حق دو بلوچستان مارچ” کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں، جس کے بعد مارچ آج لاہور میں ہی قیام کرے گا۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے امیر جماعتِ اسلامی بلوچستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارواں کو اسلام […]
’سخت گرمی، تیز ہوائیں اور مسلسل خشک موسم‘، ترکی، یونان، البانیہ اور بلغاریہ کے جنگلات میں شدید آگ

بحیرہ روم کے کئی ممالک میں شدید گرمی کے بعد ترکی، یونان، البانیا اور بلغاریہ کے مختلف علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی۔ پیر کے روز فائر فائٹرز ان متعدد علاقوں میں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہے، جبکہ تیز ہوائیں اور مسلسل خشک موسم ان کے کام میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ترکی […]
انڈین رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارے گرنے کی تصدیق کر دی

انڈین پارلیمنٹ کے رکن امریندر سنگھ راجہ نے پاکستان، انڈیا کشیدگی کے دوران انڈین فضائیہ کے جدید ترین رافیل طیارے کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔ امریندر سنگھ راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے علاقے بسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کا ٹیل گرنے کا واقعہ پیش آیا جس پر […]
اسحاق ڈار کی نیویارک میں پریس کانفرنس: ’پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں‘

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں، دورہ امریکا ہر لحاظ سےکامیاب رہا، امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطےمیں امن ممکن نہیں۔ نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر موقع […]
نیویارک میں مسلح شخص نے چار افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ایک بلند و بالا عمارت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک مسلح شخص نے ایک پولیس افسر سمیت چار افراد کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ یہ عمارت نیشنل فٹبال لیگ اور کئی بڑے مالیاتی […]
مون سون بارشوں اور دریائے سندھ و چناب میں طغیانی، راجن پور، تونسہ، لیہ اور جھنگ کے درجنوں دیہات زیر آب

پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ مون سون بارشوں اور دریائے سندھ و چناب میں طغیانی کے باعث شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکومت نے […]
“آپریشن سندور” کی ناکامی، انڈیا نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیے

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیا نے “آپریشن سندور” کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے نیا مذموم فوجی منصوبہ “آپریشن مہادیو” شروع کر دیا ہے، “آپریشن مہادیو” کے نام پر غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ سکیورٹی […]