100 کلو میٹر اور ایک گھنٹہ سفر کم، حکومتِ پنجاب کا لاہور تا اسلام آباد نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ

Motorway projectfrom lahore to islamabad will be reduced by another 100 kilometers

حکومت پنجاب اور وفاقی وزارت مواصلات نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نئی موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جس سے دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا اور سفر کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ گھٹ جائے گا۔  اس منصوبے کو آئندہ 30 سال کے ٹرانسپورٹ وژن کا حصہ […]

مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی قیادت نے مک مکا کرلیا، حافظ نعیم الرحمان 

Hafiz naeem,

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھیں تاہم جہاں ان سیٹوں کو ناجائز طریقے سے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے جمہوری اصولوں کی نفی کرتے ہوئے قبول کرلیا، وہیں پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج کی بجائے مک مکا کی راہ […]

مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

Dg ispr says

لاہور میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی حکمت عملی […]

محسن نقوی بنگلہ دیش کے دورے پر، کون سے بڑے معاہدے متوقع ہیں؟

Pakistan, bangladesh

وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر کھیل آصف محمود سے ملاقات کی۔  ملاقات میں دونوں ممالک نے کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ اور ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر خواتین […]

خیبرپختونخوا میں آج اے پی سی، اپوزیشن کا بائیکاٹ، حکومت اور سیاسی جماعتوں میں تناؤ ختم ہوگا؟

Ali amin gandapur government

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے آج پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے۔ کانفرنس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے۔تاہم اپوزیشن جماعتوں نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس […]

غیر ملکی سیاحوں سمیت ہزاروں افراد گلگت بلتستان کی لینڈ سلائیڈنگ میں پھنس گئے، انٹرنیٹ سروسز معطل

Land sliding

غیر ملکی سیاحوں سمیت ہزاروں افراد گلگت بلتستان (جی بی) کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بندش، خصوصاً قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے ہوئے ہیں، کئی مقامات پر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان پہنچنے سے پورے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہو گئی ہیں۔ ڈان […]

موسمیاتی تبدیلی یا پھر انسانی غفلت: پاکستان میں ہر سال جان لیوا سیلابی صورتحال کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟

Whatsapp image 2025 07 24 at 12.49.12 am

پاکستان میں مون سون کا موسم جیسے ہی آتا ہے، ایک عجیب سی بے یقینی کی فضا پورے ملک پر چھا جاتی ہے۔ کہیں بارش رحمت بن کر برستی ہے تو کہیں زحمت کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ہر سال جون، جولائی اور اگست کے مہینے جیسے ہی شروع ہوتے ہیں، ٹی وی سکرینوں، […]

بلوچستان میں عورت کے قتل کا معاملہ، حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کردی

Hina pervez butt

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی و چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بلوچستان میں حالیہ ہوئے خاتون کے ظالمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کردی۔ قرارداد میں قبائلی جرگے کے نام پر ایک مرد اور عورت کے قتل کو ناقابل معافی جرم قرار […]

عارف علوی، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Whatsapp image 2025 07 23 at 10.38.34 pm (1)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کے خلاف تین مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ مقدمات کا تعلق 26 نومبر 2023 کے احتجاج سے ہے، جو تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ، اور نصیر آباد میں درج کیے گئے تھے۔ عدالتی حکم […]

دور طرفہ تجارت کے نئے دور کا آغاز، پاکستان اور افغانستان میں ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے

Afghanistan pakistan

پاکستان اور افغانستان نے ایک اہم پیش رفت کے طور پر ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) پر دستخط کر دیے ہیں، جو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔ اسلام آباد میں واقع اسلامی امارت افغانستان کے سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ باقاعدہ تقریب کے دوران […]