قلات میں مسافر بس پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق اور سات زخمی

Bus

بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب دہشتگردوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک مسافر کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق ہو گئے اور سات  افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوس ناک واقعے میں 3 مسافر […]

اسلام آباد پولیس کے افسران کو جدید پولیسنگ کی تربیت کے لیے بیجنگ بھیجا جائے گا، محسن نقوی

Mohsin naqvi feature overall

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نائب ڈائریکٹر جنرل گاؤ جیانزان کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی، جس دوران فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کو جدید پولیسنگ کی تربیت کے لیے بیجنگ بھیجا جائے گا۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اسلام آباد […]

صرف کارکردگی کو بنیاد بنایا جائے گا، ہر دو ماہ بعد تمام وزارتوں کا باقاعدہ جائزہ ہوگا، وزیراعظم

Shahbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ اب ہر دو ماہ بعد تمام وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو وزارتیں اچھی کارکردگی دکھائیں گی اُنہیں سراہا جائے گا، لیکن جہاں کمی یا کوتاہی ہوگی وہاں بہتری کے لیے ہدایات دی جائیں گی، […]

’پاکستانی ائیرلائنز پر برطانوی پابندیاں ختم‘، شہباز شریف کی حکومت نے تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے، وزیرِ دفاع

Pakistan defence minister khawaja asif threat

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالنے کا عمل ایک تاریخی سنگ میل ہے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت میں عبور کیا گیا۔ انہوں نے اسے قومی وقار کی بحالی قرار دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد […]

برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

Pia in uk

برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کی باضابطہ تصدیق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کی ہے۔ اس فیصلے کے تحت پاکستان کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، اور اب تمام پاکستانی فضائی کمپنیاں برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کی اہل […]

مہنگی بجلی، چینی اور پیٹرول، جماعتِ اسلامی کا 18 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں، بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور بلوچستان کے حالات پر سخت تنقید کی اور ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ نظام غریبوں کے ساتھ […]

اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات: ’علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے‘

Pakistan china meet

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور، بالخصوص چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) پر تفصیل سے بات چیت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات تیانجن میں ایس سی […]

لاہور میں مون سون کی سب سے زیادہ بارش، گھر کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق، دو زخمی

Rain

لاہور اور گردونواح میں رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کو جل تھل کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانی والا تالاب میں 171 ملی میٹر اور اقبال ٹاؤن میں 169 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو رواں مون سون سیزن کی بلند ترین مقدار ہے۔ شدید بارش کے باعث ٹھوکر […]

پاکستانی جمہوریت پر ہائبرڈ نظام کا قبضہ: ’ہم یوسفِ زماں تھے، ابھی کل کی بات ہے۔۔۔ تم ہم پہ مہرباں تھے، ابھی کل کی بات ہے‘

Whatsapp image 2025 07 16 at 1.34.51 am

جمہوریت اور آمریت دونوں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، جہاں جمہوریت ہو، وہاں آمریت نہیں نظر آتی اور جہاں آمریت ہو وہاں جمہوریت کال کوٹھریوں میں بندہوتی ہے، مگر گزشتہ ایک بڑے عرصے سے پاکستان جوکہ ایک جمہوری ملک ہے، ملکی و غیر ملکی سطح پر موضوعِ بحث ہے کہ آیا کہ اس میں […]

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی لیٹر قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

Petrol prices

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جو آئندہ پندرہ روز کے لیے مؤثر ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ […]