پی ٹی آئی کا مقصد سیاسی نہیں اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت ہے، رانا ثنااللہ

Pakistan television official web portal

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں کی بلکہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست بات کرنا چاہتی ہے۔ رانا ثنااللہ نے نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے خود کہا ہے کہ […]

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس سے قبل لرنر پرمٹ کی شرط ختم، کون مستفید ہو گا؟

Bikes.

پنجاب میں موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقۂ کار میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب شہریوں کو 42 دن کی لرنر پرمٹ کی شرط کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ شہری فوری طور پر صرف شناختی کارڈ کے ذریعے موٹر سائیکل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ پہلے […]

ملک بھر میں مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا

Rain

ملک کے کئی علاقوں میں تیز اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ چھوٹے نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے یعنی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، […]

میں گزشتہ دو دن سے انتہائی مصروف رہی ہوں اور مجھے اندازہ بھی نہیں تھا، عالیہ حمزہ

Aliya hamza

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ کے حالیہ اجلاس میں نہ بلائے جانے کے واقعے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ دو دن سے انتہائی مصروف رہی ہیں، ایسی مصروفیات جن کا مجھے […]

محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

Mohsin naqvi

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ موقع پر ایران کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، قونصلر آفتاب بٹ اور دیگر سفارتی […]

باجوڑ میں بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی میزبانی میں سیاسی جماعتوں کا “امن پاسون”

Jamaat e islaami

ضلع باجوڑ میں حالیہ بدامنی، بم دھماکوں اور عوامی بے چینی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر جماعت اسلامی باجوڑ کے زیرِ اہتمام جامعہ احیاء العلوم خار میں “امن گرینڈ جرگہ” کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں رکن صوبائی اسمبلی نثار باز، ڈیڈک چیئرمین ڈاکٹر حمید، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندے، علمائے […]

سندھ میں بدامنی اور ڈاکوراج کے خلاف جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

Kashif

جماعت اسلامی نے سندھ میں بدترین بدامنی اور ڈاکوراج کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی حکومت اور ریاستی ادارے قیامِ امن اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکے ہی۔ […]

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کا ایکشن، 5 ارکان اسمبلی پارٹی سے برطرف

Pti

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے اور حکم عدولی کرنے والے پانچ ارکانِ قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن ارکان کو پارٹی سے برطرف […]

فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے لاہور میں ’نو برڈ زون‘ قائم، یہ کیسے کام کرے گا؟

Airoplane

پنجاب حکومت نے لاہور میں فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف علاقوں کو ’نو برڈ زون‘ قرار دے کر اہم حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ پرندے طیاروں سے نہ ٹکرائیں، کیونکہ ایسا ہونے کی صورت میں بڑے حادثات پیش آ سکتے ہیں، خاص طور […]

کراچی: موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ کے دو کارندے گرفتار

Karachi police

کراچی ضلعی سٹی پولیس نے تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے اور انہیں کھول کر پرزے فروخت کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس میں انہیں واردات کے بعد فرار ہوتے […]