پاکستان اور روس کا ’انسولین کی مقامی تیاری‘ کا منصوبہ کیا ہے؟

Featured image (1) (14)

پاکستان روس کے ساتھ انسولین کی مقامی پیداوار کے لیے تعاون پر غور کر رہا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں روس کے ساتھ انسولین کی تیاری کے منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان […]

مزدوروں کے پیسے کی سرمایہ کاری 643 ارب سے تجاوز، آمدن دوگنا ہو گئی

Featured image (1) (9)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کو جمعرات کے روز آگاہ کیا گیا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نے اپنی مجموعی سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر 643.59 ارب روپے کر دیا ہے۔ یہ بریفنگ قائم مقام چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید شیخ نے دی […]

اسلام آباد سے کراچی تک کہاں کہاں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Rain

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوں گی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔ آج سے 2 ستمبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع، جن […]

این ڈی ایم اے کی مون سیزن میں ہونے والی جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری، کتنا نقصان ہوا؟

Ndma

این ڈی ایم اے نے مون سون سیزن کے دوران اب تک ہونے والی جانی اور مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے 26 جون سے 28 اگست تک 819 افراد جاں بحق […]

پاکستان کے سرحدی صوبوں میں کیے گئے فضائی اور ڈرون حملوں میں تین بچے جاں بحق ہوئے، افغانستان

Zabeeh ullah

افغانستان کی طالبان حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات دو سرحدی صوبوں میں فضائی اور ڈرون حملے کیے، جن میں تین بچے جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے۔ افغان وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان کی فوج نے خوست اور ننگرہار صوبوں میں شہری آبادی کو نشانہ […]

حافظ نعیم کی ایرانی صدر سے ملاقات: ’اسرائیل کے خلاف جنگ میں جماعتِ اسلامی کی حمایت قابلِ ستائش ہے‘

Hafiz naeem

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل 27 اگست بروز بدھ ایوان صدر تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال، مسئلہ فلسطین اور دیگر عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی صدر نے ملاقات کے دوران کہا […]

کیا اب ہر پاکستانی خاتون خود کفیل بن سکے گی؟

Featured image (1) (5)

خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کے لیے یو این ویمن پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروس کارپوریشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ یادداشت کراچی میں اسٹیٹ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر معراج محمود اور یو این ویمن پاکستان کے ملک گیر نمائندے جمشید قاضی کی موجودگی میں […]

’دو ماہ نہیں، پانچ سال‘ انڈیا کے پاکستان کے خلاف طویل جنگ کے خطرناک ارادے کیا ہیں؟

Featured image (22)

مدھیا پردیش کے علاقے مہو میں ایک فوجی کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جنگ کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین وزیر دفاع  ناتھ سنگھ نے کہا کہ تبدیلی کے باعث انڈیا کو ایسی جنگ کے لیے بھی […]

پنجاب میں سیلاب، دو لاکھ افراد بے گھر ہوگئے، ’پہلی ترجیح انسانی جانیں بچانا ہے‘

Flood in punjab

بھاری بارشوں اور انڈیا کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب کو تباہ کن سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا, جس پر صوبائی حکومت نے بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے۔ انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچوں کو بچانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کے […]

30 روپے کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کے قتل کے ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے

30 rupees killing

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی تنازع پر دو سگے بھائیوں کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرنے والے دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم گرفتار ملزمان کو ان کی نشاندہی پر چھاپہ مارنے کے […]