اسحاق ڈار کی صدر جنرل اسمبلی سے ملاقات: ’پاکستان-انڈیا کے ساتھ تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے‘

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فلیپونگ یانگ سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور عالمی کثیرالجہتی نظام سے پاکستان کی پختہ وابستگی […]
بلوچستان میں مرد وعورت کا قتل: واقعہ پر نئی بحث کا آغاز، پردے سے کیوں جوڑا جارہا ہے؟

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کے واقعہ کے بعد ایک نئی بحث نےجنم لیا ہے۔ یہ بحث صرف معاشرتی روایات تک محدود نہیں رہی بلکہ ’پردے‘ پربحث ہورہی ہے، سوشل میڈیا پرایک غیرمسلم خاتون نے پٹھان قوم کے پردے سے متعلق رویوں پر تنقید کی اوراپنی ذاتی تجربے کی بنیاد […]
سلامتی کونسل کے اہم اجلاسوں کی صدارت کے لیے وزیر خارجہ نیویارک پہنچ گئے، کون کون سے اجلاس ہوں گے؟

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے تحت ہونے والے اہم اجلاسوں میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے، جو کہ پاکستان کا آٹھواں موقع ہے کہ وہ بطور غیر مستقل رکن اس […]
سینیٹ الیکشن: پنجاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا

سینیٹ الیکشن، پنجاب میں جنرل سیٹ مسلم لیگ ن کے راؤ عبدالکریم نے جیت لی، 368 میں 345 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ تین ووٹ مسترد کیے گئے۔ ن لیگ کے امیدوار نے 243 ووٹ حاصل کیے۔ اپوزیشن کے امیدوار عبدالستار نے 99 ووٹ حاصل کیے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم […]
مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے مظاہرے: ’حکومت عوام پر رحم کرے‘

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف شہر شہر احتجاج، حکومت کی معاشی پالیسیوں کو مسترد کردیا، مطاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام پر رحم کرے۔ لاہور میں پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی نے ایک بڑے مظاہرہ کا اہتمام کیا، مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں […]
‘ہمیں روکا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں’ مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف حافظ نعیم کا احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں مہنگائی، پیٹرول، گیس، بجلی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے عوام دشمن حکومتی پالیسیوں اور بے قابو مہنگائی کے پیش نظر کل ملک گیر احتجاج کا اعلان بھی کر دیا۔ […]
مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔ بیان انیس جولائی ہر سال یوم الحاق کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انیس جولائی انیس سو سینتالیس کو کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔ اسلام […]
پٹرول، بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج: ’مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اپنے وعدوں پرعمل کریں‘

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جمعہ کو مہنگی بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور شوگر مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت، کارکنان اور مختلف طبقہ […]
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی، 100 انڈیکس 1,40,000 کی حد پار کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے آخری روز شاندار تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 انڈیکس میں ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی، جو ملکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا ایک نیا سنگ میل ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1,773 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 1,40,439 […]
موسمیاتی تبدیلی اور تباہ کن بارشیں، قدرتی آفات یا ہمارا قصور؟

موسمیاتی تبدیلی ایک سائنسی، ماحولیاتی اور انسانی مسئلہ ہے جو زمین کے قدرتی موسمی نظام میں طویل المدتی تبدیلیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صرف درجہ حرارت کے بڑھنے کا نام نہیں، بلکہ اس میں موسموں کی شدت، درجہ حرارت، بارشوں کے انداز، سمندری سطح کی بلندی، گلیشیئرز کے پگھلنےاور قدرتی آفات کے امکانات میں […]