خیبرپختونخوا حکومت صوبے بھر میں جیلوں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج، بحالی اور جیلوں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت پر عزم، محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے منشیات کے خاتمے کے لیے پلان مرتب دیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کا صوبے کے تمام جیل سپرنٹینڈنٹس کے ہمراہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج، بحالی اور جیلوں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔ خیبر پختونخوا کے تمام جیل سپرنٹینڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کا ڈیٹا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، محکمہ سماجی بہبود، بحالی مراکز کے منتظمین اور جیل سپرنٹینڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے مشترکہ پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کی درخواست پر منعقد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود سمیت صوبائی دارالحکومت پشاور اور خیبر پختونخوا کے تمام سنٹرل جیل سپرٹینڈنٹس نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء کوکمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر قیادت نشے سے پاک پشاور مہم کے تینوں ادوار کے متعلق آگاہی دی گئی نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی سے متعلق آگاہ کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری ٹو کمشنر پشاور ڈویژن ڈاکٹر شبیر احمد آکاش، اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نور محمد کو فوکل پرسن مقرر کرکے بحالی مراکز کے منتظمین اور جیل انتظامیہ کے ساتھ صوبے کے تمام جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے مشترکہ پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ بعد ازاں تمام سنٹرل جیل سپرٹینڈنٹس کو بحالی مراکز کے دورے کروائے گئے اور زیر علاج نشے کے عادی افراد کے علاج کے متعلق آگاہی دی گئی۔
پاکستان میں کاروں کی فروخت میں اضافہ، جنوری 2025 میں اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان کی کاروں کی فروخت میں جنوری 2025 میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، جو کہ سالانہ 61 فیصد بڑھ کر تقریبا ایک لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق،ماہانہ کاروں کی فروخت 17 ہزار 10یونٹس تک پہنچ گئی، جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 73 فیصد ماہانہ اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ فروخت میں اضافہ اس وقت ہوا جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون 2024 میں شرح سود میں 22 فیصد کی چوٹی سے کٹوتیوں کے سلسلے کے بعد دسمبر 2024 میں اپنی کلیدی شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی۔ اس رپورٹ کے مطابق سالانہ ترقی کی وجہ کم مالیاتی اخراجات، بہتر صارفین کے جذبات، اور گاڑیوں کے نئے ماڈلز اور مختلف قسموں کے آغاز کو قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “کاروں کی فروخت میں سالانہ اضافہ شرح سود میں کمی، صارفین کے اعتماد میں بہتری اور نئی قسموں اور ماڈلز کے تعارف کی وجہ سے ہے۔ موجودہ مالی سال کے سات مہینوں کے لیے کل آٹو سیلز بڑھ کر 77686 یونٹس تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 55 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ رپورٹ نے روشنی ڈالی کہ تمام کار سازوں نے سالانہ اور ماہانہ دونوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا۔ مزید برآں، دو اور تین پہیوں کی فروخت میں 33فیصد سال بہ سال اور 18فیصد ماہ بہ ماہ اضافہ ہوا، جنوری 2025 میں کل 139,161 یونٹس تھے، جو 2.5 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ تاہم، ٹریکٹر کی صنعت میں کمی دیکھی گئی، جس کی فروخت 28فیصد سالانہ اور 61فیصد ماہانہ گر کر 2,761 یونٹس رہ گئی۔ اس کے برعکس، ٹرک اور بس کی فروخت میں 2.57فیصد سال بہ سال اور 3.22ماہ بہ ماہ اضافے کے ساتھ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 621 یونٹس تک پہنچ گیا جو کہ جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ آخر میں، رپورٹ آٹو موٹیو سیکٹر میں مسلسل ترقی کی پیشن گوئی کرتی ہے، جو آٹو فنانسنگ میں جاری بحالی، شرح سود میں نرمی، اور مارکیٹ میں گاڑیوں کے نئے ماڈلز کے متعارف ہونے کے باعث ہے
معیشیت کا عدل و انصاف سے براہِ راست تعلق ہے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ظاہر کرتی ہے کہ معیشیت کا عدل و انصاف سے براہِ راست تعلق ہے۔ نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مجھے اس پر تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح سے نہیں نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے آئندہ منصفانہ الیکشن کی امید رکھنا حماقت ہوگی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے، ملاقات سے ظاہر ہوتا ہےکہ معیشت کا عدل و انصاف سے براہ راست تعلق ہے اور آئی ایم ایف کو ہمارے نظام انصاف پر تحفظات ہیں۔ امیر جے یو آئی نے کہا کہ اپوزیشن کا آپس میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا، 26 ویں آئینی ترمیم پرتحفظات ہیں، ججز تقرری میں پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا، اب دوبارہ لیا گیا، ہماری رائے میں آئینی بینچ کا بننا بُرا آغاز نہیں، آئینی بینچ کو چلنے دیا جائے تو بہتر نتائج ملیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق حکومت کی طرف سے پیش رفت نہیں ہو رہی، وفاق اور صوبوں کو اپنی ذمہ داری بغیر دباؤ پوری کرنی چاہیے۔
رمضان میں اشیائے خورونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی، شہباز شریف کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردو و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کر دی ہیں۔ شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر سستے داموں اشیائے خور و نوش کی عوام کو فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر بی ایس 21 کے ڈاکٹر حسن الامین کو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے مطالعہ پاکستان اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ کو بتایا گیا کہ ان کی تقرری میرٹ پر شفاف نظام کے تحت کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر محترمہ طاہرہ رضا کو پانچ سال کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نان ـ ایگزیکٹو ممبر کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دے دی، کابینہ کو بتایا گیا کہ کابینہ کی ایک سب کمیٹی نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کا جائزہ لے کر کابینہ میں سفارشات پیش کی ہیں۔ اس پالیسی کے تحت مذہبی رواداری کے حوالے سے ڈائیلاگز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا اور عوامی آگہی کی مہم بھی چلائی جائے گی۔ مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے ایکشن پلان بھی مذکورہ پالیسی کا حصہ ہے۔ مذہبی رواداری کی حکمت عملی کے تحت نفرت آمیز مواد اور لٹریچر کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور مختلف فرقہ ورانہ تنازعات کے حل کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر محترمہ لییلہ ایلیاس کلپانہ اور محترمہ ستونت کور کی متروکہ وقف املاک بورڈ میں بطور خواتین ممبران تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر حکومت پاکستان اور حکومت عراق کے درمیان انکم ٹیکس اور کیپیٹل پر ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمے اور ٹیکس چوری اور ٹیکس نادہندگی کے خاتمے کے حوالے سے کنونشن کے ابتدائی ڈرافٹ پر دستخط کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 فروری 2025 کو ہوئے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی، وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری 2025 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ مزید یہ کہ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 11 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔
گرین پاکستان انیشیٹو، چولستان بیلٹ وسیع کرنے کا اعلان

گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) پروگرام کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے اقتصادی سروے 2023 کے مطابق پاکستان میں زراعت کا شعبہ 22 فیصد سے زائد جی ڈی پی اور 37 فیصد ملازمت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں زرعی اجناس جیسا کہ گندم، دالوں اور آئل سیڈیز کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی دیرینہ مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں گرین پاکستان انیشیٹو اور جدید کارپوریٹ فارمنگ کو متعارف کروایا گیا۔ گزشتہ سال چولستان میں کامیاب جدید طرز کی فارمنگ تکنیک سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اب چولستان بیلٹ میں گرین پاکستان انیشیٹو پروگرام کو وسیع کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں 14 فروری 2025 کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب چولستان بیلٹ کا دورہ کریں گے۔ گرین پاکستان پروگرام کے تحت چولستان بیلٹ کے مقامی کسانوں، زمینداروں اور عوام کے لیے حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کے تعاون سے 14 فروری 2025 کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کنڈائی کے علاقہ میںاسمارٹ ایگری فارم اور گرین ایگری مال کا افتتاح کریں گی، جب کہ چاپو کے مقام پر وزیرِ اعلیٰ اے آر اور ایف سی سینٹر کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب زرعی ماہرین، سائنسدانوں، کسانوں، زمینداروں اور مقامی افراد سے خطاب بھی کریں گی۔ علاوہ ازیں ماہرینِ معاشیات اور زرعی ماہرین سمیت مقامی کسانوں اور زمینداروں کی سفارشات کو بھی زیرِ غور رکھا جائے گا۔ گرین پاکستان کا یہ منصوبہ یقیناً چولستان کے پسماندہ علاقہ مکینوں کی زندگی میں انقلاب برپا کرے گا۔ چولستان کا علاقہ جہاں لوگوں کو آمدورفت میں اتنی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وہاں اب ایسے عوام دوست زرعی انقلابی منصوبوں کے تحت زندگی یکسر بدل جائے گی۔
وفاقی حکومت نے وزارت ہوا بازی کو بطور الگ وزارت ختم کردیا۔

وزارت ہوا بازی کو ختم کر کے وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا ہے، وزارت کو ضم کرنے کے بعد اب ہوا باازی سے متعلق تمام امور کے لیے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے وزارت دفاع کو ختم کر دیا ہے اور وزارت دفاع نے وزارت ہوابازی کو ضم کرنے کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کوبھجوادیا۔ فیصلہ تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کوبھی بھجوادیا گیا۔ وزارت دفاع نے مراسلہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے14 جنوری2025 کو وزارت ہوابازی کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے4 فروری2025 کو ایس آر او جاری کیا تھا۔ مراسلے کے متن کے مطابق اب ہوابازی سے متعلقہ تمام امور کیلئے وزارت دفاع سے رجوع کیاجائے
پنجاب اسمبلی اجلاس، مزید نئے 5 بل پیش

پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں سرکاری کاروائی کے دوران مزید 5 بل پیش کر دئیے گئے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے بلز کو متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو ارسال کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پانچ بل پیش کیے گئے ہیں، جن میں دی پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بل 2025 اور دی پنجاب فورینسک سائنس اتھارٹی بل 2025 پیش کی گئے ہیں۔ ان کے علاوہ دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025 ، دی پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(ترمیمی) بل 2025 اور دی پنجاب ویگرینسی (ترمیمی) بل 2025 پیش کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ تمام بل وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیےہیں، پانچوں بل کمیٹیوں کو ریفر کرنے کے بعد 2 مہینے کے اندر رپورٹ طلب کرنے کا کہا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پانچوں بل اپوزیشن کی عدم موجودگی میں پیش کیے گئے، بل پیش کرتے وقت چند حکومتی ارکان ایوان میں موجود تھے۔ مزید یہ کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان نے اجلاس ملتوی کر دیا۔
کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی ایک روپے 23 پیسے سستی،اب فی یونٹ کتنے روپے میں ملے گا ؟

نیپرا نے ایک ماہ کے لئے بجلی ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ،کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی،بجلی صارفین کو فروری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا ۔ کے الیکڑک کے لئے بھی بجلی 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے،کے الیکڑک کے لئے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کمی کااطلاق لائف لائن الیکڑک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا نیپرا نے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا کہ بجلی کی قیمت میں کمی نومبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری 2025 کے بلز میں ملے گا، جس کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج کہا تھا کہ بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا خدشہ اب نہیں رہا، سربراہ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ منصوبہ بناکر لائیں ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
’طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دیں‘ آرمی چیف کا سٹوڈنٹس کے اجتماع سے خطاب

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا کے اجتماع سے خطاب کیا، ملک بھر سے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا اجتماع میں شریک تھے،عاصم منیر نے کہا کہ طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں اور اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ طلبا اپنے اندر ایسی مہارتیں پیدا کریں، جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، نواجون ہی پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔ آرمی چیف نے خاص طور پر سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے پر خیالات کا اظہار کیا، نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا، دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ثابت قدمی اور تعاون کی تعریف بھی کی۔
’ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے‘ عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا۔ جس میں ’منی لانڈرزکو اقتدار میں بٹھانے‘ کا شکوہ کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے تیسرے خط کے مندرجات آج سامنے آئیں گے۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعے پرآج بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پرقائم ہیں، آٹھ فروری کے بعد پنجاب میں چھاپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عامر ڈوگر کو اپوزیشن کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا ممبربنایا گیا ہے، سیاسی کمیٹی میں کچھ نئے ممبران کے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظار پنجوتھا کو آج جیل میں نہیں جانے دیا گیا۔ وکلا کو جیل ٹرائل میں نہیں جانے دیا جارہا، ہم جی ایچ کیو کیس میں بھی اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کرینگے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے تھے جن میں پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس پر سکیورٹی ذرائع نے کہا تھاکہ آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف کو اس سے قبل لکھے گئے خط میں عمران خان نے فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی کچھ بنیادی وجوہات بیان کی ہیں، جنہوں نے پاکستان کے قومی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنیں بے گناہ، اعظم سواتی گناہگار قرار عمران خان نے سب سے پہلی وجہ 2024 کے انتخابات میں ہونے والی ‘تاریخی دھاندلی’ کو قرار دیا ہے جس نے عوامی مینڈیٹ کی سرعام چوری کی ہے۔ ان کے مطابق 17 نشستوں پر کامیاب ہونے والی ایک سیاسی جماعت کو اقتدار سونپنے کا عمل ملک کی جمہوریت کے لیے سنگین دھچکا ثابت ہوا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایجنسیوں کی مدد سے سیاسی انجینئرنگ کی جس کے نتیجے میں عوام کا اعتماد ٹوٹ گیا۔ دوسری اہم وجہ چھبیسویں آئینی ترمیم کو بتایا جس میں عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے آئین و قانون کی دھجیاں اُڑائی گئیں۔