پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، وزارتِ خزانہ کا نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیکفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 155 روپے81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 48 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما سنٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 محسوس کی گئی ہے۔ میٹ آفس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 17 کلومیٹر محسوس کی گئی ہے، جب کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر تھا۔ مزید پڑھیں: سولر سائیکل کے ساتھ 50 کلومیٹر بغیر ایندھن کے سفر کریں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ آزاد کشمیر، مری سمیت گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

’اسرائیل ایک نا جائز اور دہشت گرد ریاست ہے‘ حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان  نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ناقابلِ قبول ہے، پاکستانی قوم صرف فلسطین کو مانتی ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی حافط نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، جب کہ اسرائیل ایک نا جائز اور دہشت گرد ریاست ہے، پوری قوم فلسطین کو مانتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو قوم انھیں عبرت کا نشان بنا دے گی۔ مزید پڑھیں: اسرائیل کو کسی طرح قبول نہیں کیا جا سکتا، حافظ نعیم الرحمان امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ یورپ کے یہودیوں کو فلسطین میں ناجائز اور غیر قانونی آباد کیا گیا ہے، اس غیر قانونی اقدام پر فلسطینیوں نے بھر پور ردِ عمل دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس نے الیکشن جیتا ہے، واشنگٹن کو وہ جمہوریت پسند نہیں ہے، اسرائیل دہشت گردی کر رہا ہے، جس کا جواب حماس دے رہا ہے۔ مزید یہ کہ حکومت کشمیر پر بھی واضح اور ٹھوس  پالیسی کا اعلان کرے۔ غزہ میں بربریت کے بعد بحالی کے لیے امریکا اور اسرائیل تاوان ادا کریں۔  امیر جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس کے مثبت اثرات ہوں گے، دنیا بھر سے آنے والے مہمانان کو خوش آمد کہتا ہوں۔

خط لکھنے والے چاہتے ہیں کہ بیساکھی مل جائے جس میں بیٹھ کر اقتدار تک پہنچ جائیں، احسن اقبال

 وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ خط لکھنے والے چاہتے ہیں ان کو ایک بیساکھی مل جائے، جس بیساکھی سے دوبارہ اقتدار تک پہنچ جائیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی معاملات کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، تجاویز، شکایات ہیں تو خط لکھیں، اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں، تو وزیرِاعظم کو خط لکھیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ خط لکھنے والوں کو فوج کی سیاسی مداخلت کا 2018 میں چسکا پڑا، جس طرح اس وقت انہیں دھاندلی کے ذریعے اقتدار ملا وہ سمجھتے ہیں، دوبارہ اس طرح اقتدار میں آ سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کسی کا کوئی خط نہیں ملا، یہ سب سیاسی چالیں ہیں، آرمی چیف وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج کے ترجمان بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں دوبارہ کسی سیاسی تجربہ میں شامل نہیں ہونا، بار بارخط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ میں بڑا سول حکمرانی کا چیمپئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے والے چاہتے ہیں ان کو ایک بیساکھی مل جائے، جس بیساکھی سے دوبارہ اقتدار تک پہنچ جائیں، تحریک انصاف کی ساری سیاست کرپشن کے خلاف تھی، لیکن انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ پاکستان کے خزانے پر ڈالا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے، عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط احسن اقبال نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی چوری کا دستاویزی ثبوت ملا ہے، وکیل علی ظفر، سلمان اکرم راجہ جیسے بڑے وکیلوں پر حیرت ہے کس طرح چوری کے مقدمہ کے وکیل بن کر قوم کے سامنے بیچ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اندھے کو بھی معلوم ہے یہ ڈاکہ، چوری ہے، ملک کا خزانہ لوٹا ہے، اس کی معافی پوری دنیا میں ہے نہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی میں کوئی لیڈر ایسی چوری کرے تو ساری عمر کے لئے سیاست سے باہر ہو جاتا ہے۔

افغانستان کے ساتھ با مقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں گے‘ وزیرِاعلیٰ کے پی کی قیادت میں اکابرین کا فیصلہ’

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں، جس کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا، جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ کے پی کے کے قائدین نے شرکت کی، منعقدہ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتِ حال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور  نے کہا کہ کرم مسئلہ فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ کچھ عناصر اپنے مفادات کے لیے حالات خراب کر رہے ہیں۔ ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنا کر ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: امن معاہدہ بھی کرم میں امن نہ لا سکا، ایک بار پھر حالات خراب ہو گئے۔ علی امین گنڈاپور  نے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سنگین مسائل سے دو چار ہے، ایسی صورتِ حال میں تمام سیاسی و مذہبی قیادت کا یکجا ہونا ایک خوش آئند قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل اسلامی تعلیمات اور اخلاقی اقدار کی پاسداری میں مضمر ہے، تمام سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد کے معاملات پر سب کو متحد ہونا ہوگا۔ علی امین کا کہنا تھا  کہ خیبر پختونخوا اس وقت  کئی چیلنجز سے نبرد آزما ہے، جس میں بیرونی سازشوں کا بھی عمل دخل ہے، فرقہ واریت، لسانیت اور علاقائیت جیسے عناصر سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ، سیاسی کارکن اور پاکستانی شہری وہ ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور مسائل کو جڑ سے ختم کریں گے۔

انڈونیشین عدالت نے درجنوں نایاب گینڈوں کو قتل کرنے والے شکاریوں کو طویل سزائیں سنا دیں

انڈونیشیا کے صوبے بنتن کی ایک عدالت نے رواں ہفتے درجنوں نایاب جاون گینڈوں کو قتل کرنے والے شکاریوں کو طویل سزا سنا دی ، جس میں ماسٹر مائنڈ کو 12، جب کہ اس کے ساتھیوں کو 11،11 سال کی سزا سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق  انڈونیشیا کی ایک عدالت نے درجنوں نایاب جاون گینڈوں کو قتل کرنے والے شکاریوں کو طویل قید کی سزا سنا دی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کا سب سے زیادہ آبادی والا جزیرہ  گینڈوں کا گھر ہے، جو کہ اس وقت خطرے سے دو چار ہے۔ مزید پڑھیں: جاپان کی جیل بزرگ خواتین کی پناہ بن گئی، مگر کیسے؟ سرکاری حکام کے مطابق 82 گینڈوں کے بارے میں سوچا جاتا ہے کہ وہ اپنے آخری گھر مغربی جاوا کےاُجنگ کولون نیشنل پارک میں رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مجرم گروہ نے 2023 میں 120,000 ہیکٹر پر مشتمل پارک میں پانچ سال کے عرصے میں 26 گینڈوں کو مارنے کا اعتراف کیا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق  انڈونیشیا کے صوبہ بنتن کی ایک عدالت نے رواں ہفتے اس گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو 12 سال قید اور اس کے پانچ ساتھیوں کو 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ دوسری جانب تحفظ پسندوں نے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سے جنگلی حیات کے منافع بخش جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔

المعروف پرائم زون اسکینڈل، ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر

نیب لاہور نے عوام سے دھوکہ دہی کے مرتکب ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں اہم ریفرنس دائر کر دیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 1622 متاثرین کو ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مفرور ملزم عمران علی کو ریفرنس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، دوران تحقیقات ملزمان کے خلاف 1 ارب 13 کروڑ مالیت کے کلیمز موصول ہوئے ہیں۔ ریفرنس میں 5 شریک ملزمان شہزاد احمد، حافظ افضال، ندیم انور، فہیم انجم اور محمد رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے، دو ملزمان سید شہزاد عزیز اور محمد نسیم خان روپوش رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت، خون کے نمونے مقتول کی والدہ سے میچ کر گئے۔ واضح رہے کہ ملزمان سوشل میڈیا پر نام نہاد ایل پی جی بزنس میں بھاری منافع کے لالچ پر انویسٹمنٹ کی ترغیب دیتے تھے۔ دوسری جانب شریک ملزم مفتی رضوان جعلی بزنس کو اسلامی اصول و قواعد کے موافق ہونے کا فتوی دیتا اور عوام سے رقوم اکھٹی کی جاتی تھی۔ کھلی کچہری میں شکایات موصول ہونے پر ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے ڈائریکٹ انکوائری کے احکامات جاری ہوئے۔ جون 2024 میں ملزمان کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پونزی اسکیموں کے خلاف اقدامات کو ترجیہی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے۔

کراچی کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، امیر جماعتِ اسلامی کراچی

امیر جماعتِ اسلام کراچی منعم ظفر خان نے شائننگ اسٹار ٹیلنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے جو کام کرنا تھے، وہ ہمارا ٹاؤن کر رہا ہے، کراچی شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے۔ جماعتِ اسلامی کراچی کا ٹاون میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت شائننگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈ  انعقاد کیا گیا، جس  میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ہے، منعم ظفر خان نے شائننگ اسٹار ٹیلنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹاون چئیر مین اور ان  کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امیر جماعتِ اسلامی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہے کہ کمند ڈالنا کیا ہوتا ہے ؟ وہ رسی جو آپ کو ستاروں تک لے جائے  اورگلبرگ ٹاون کی ٹیم آج ستاروں کو کو روشن کررہی ہے ۔ منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ 200 طالب علموں کو اس فیسٹ کے لئے چنا گیا ہے اور 40 طالب علموں کو لیپ ٹاپ دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی کے تاجر اپنا مقدمہ آرمی چیف کے سامنے لڑیں تو بلاول کو مسئلہ ہوتا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے کرنے کا کام سے وہ غافل ہیں، ایسا نظام ہے کہ جن کے پاس پیسہ نہیں، وہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتا۔ پاکستان میں دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے جو کہ آبادی کا 25 فیصد بنتے ہیں، وہ تعلیم سے محروم ہیں۔ منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ نعمت اللہ خان کے دور میں 32 کالجز قائم ہوئے، وفاق کے کرنے والے کام ہمارا ٹاون کر رہا ہے، اب یہ شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، جماعتِ اسلامی  نے اجڑی ہوئی گرین بیلٹس کو فارسٹ بنایا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے جدید دور کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دور آئی ٹی کا دور ہے اور اب دنیا گلوبل ویلیج ہے۔لیپ ٹاپ دینے کا مقصد یہی ہے کہ بچے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں ۔اس وقت آئی ٹی کی ایکسپورٹ 3.2 بلین ہے ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے بنو قابل کے ذریعہ 48 ہزار بچوں کو مفت تعلیم دی۔ امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ حکمران تمام مسائل سے غافل ہیں، یہاں موجود بچوں کا ٹیلنٹ پاکستان کو لیڈ کرے گا، انٹرمیڈیٹ ، میٹرک اور مدرسے کے حفاظ کو نمایاں کارکردگی پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔

مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت، خون کے نمونے مقتول کی والدہ  سے میچ کر گئے

ڈی ایچ اے کراچی سے لاپتہ ہو کر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے قتل میں اہم انکشافات سامنے آ گئے، ملزم ارمغان کے گھر سے حاصل کئے گئے خون کے نمونے مقتول کی والدہ  کے خون سے میچ ہوئے ہیں۔ مقتول مصطفیٰ کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو قتل کروانے میں لڑکی ملوث ہے، مقتول کی والدہ نے کہا کہ مارشا شاہد نامی لڑکی نے میرے بیٹے کو مروایا ہے، مارشا شاہد سے میرے بیٹے کا 4 سال سے تعلق تھا۔ مقتول کی والدہ نے انکشاف کیا کہ لڑکی نشے کی لت میں پڑ گئی اور دونوں میں جھگڑے ہونے لگے، وہ اس کے بیٹے کو دھوکا دے رہی تھی اور وہ ارمغان اور دیگر لڑکوں سے تعلق جوڑنے میں لگی ہوئی تھی، مصطفیٰ نے اعتراض اٹھایا تو لڑکی نے مصطفیٰ سے جھگڑا کیا۔ مصطفیٰ کی والدہ کے مطابق مارشا شاہد نے ارمغان کو کہا کہ مصطفیٰ کو مروا دو اور وہ اگست 2024 میں امریکہ پڑھنے چلی گئی، 22 دسمبر کو واپس آئی اور واپس آنے کے بعد اس کی مصطفیٰ سے بہت زیادہ لڑائیاں شروع ہوگئیں۔ مقتول کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ مصطفیٰ کو  ارمغان نے گھر بلایا، مصطفیٰ کو مارنے کے بعد ارمغان نے مارشا کو بتایا  کہ مصطفیٰ کو مار دیا ہے۔ جب پولیس کو لڑکی کا بتایا تو پولیس نے اس  کے خلاف کچھ نہیں کیا۔ مزید یہ کہ لڑکی کو تفتیش کے لیے بلایا گیا اور پھر اسے امریکہ بھگا دیا گیا، مارشہ شاہد امریکہ بھاگ گئی ہے، ریاست ہمیں انصاف دلوائے۔ دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دونوں دوست تھے، لڑکی پر مصطفیٰ اور ارمغان کا آپس میں جھگڑا نیو ائیر نائٹ پر ہوا۔ ارمغان نے تلخ کلامی کے بعد مصطفیٰ اور لڑکی کو مارنے کی دھمکی دی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ کو ارمغان نے بلایا اور تشدد کا نشانہ بنایا، مارشا نامی لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک فرار ہو گئی، جس سے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جارہا ہے، کیونکہ کیس کے لئے لڑکی کا بیان ضروری ہے۔ مزید پڑھیں: ارمغان نے اپنے دوست مصطفیٰ کو گھر بلا کر قتل کر دیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور حب پولیس نے کراچی پولیس کو لاش کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔ حب پولیس نے ڈی این اے نمونے لینے کے بعد لاش ایدھی کے حوالے کی۔ تفتیشی حکام نے کہا کہ دوسرا ملزم شیراز ارمغان کے پاس کام کرتا تھا ،جو کہ قتل کےمنصوبہ اور لاش چھپانےکی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ ملزم ارمغان کا ریمانڈ لینے کے لئے عدالت سے درخواست کی جائے گی، مصطفیٰ کا اصل موبائل فون تاحال نہیں ملا۔ مزید یہ کہ ملزم ارمغان سے لڑکی کی تفصیلات، آلہ قتل اور موبائل فون کی تفصیلات لیں جائیں گی۔ دوسری جانب کیس میں ایک اور بڑا انکشاف بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ملزم ارمغان کے گھر سے حاصل کئے گئے خون کے نمونے مقتول کی والدہ  کے خون سے میچ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو مصطفی غائب ہوا اور 12جنوری کو مارشا بیرون ملک فرار ہوگئی، انسدادِدہشتگردی عدالت نے ملزم شیراز کا 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او درخشاں عبدالرشید پٹھان، ایس آئی او درخشاں ذوالفقار اور انویسٹی گیشن کے اے ایس آئی افتخار علی سمیت تین افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ تینوں افسران کو اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفی عامر کیس میں نا اہلی اور غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔

فائنل جیسے ‘بچگانہ فیصلے’ چیمپیئنز ٹرافی میں نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں، احمد شہزاد

گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے  فائنل میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر نہ صرف شائقین بلکہ سابقہ کرکٹرز بھی کافی رنج نطر آئی اور پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستان کے سابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے فائنل میں شکست وائٹ بال کےکپتان محمد رضوان کی حکمتِ عملی کو قرار دیا اور سخت تنقید کی۔ احمد شہزاد نے اپنے نجی یوٹیوب چینل پر محمد رضوان کےپہلے بیٹنگ کرنے کے انتخاب کو ‘دماغی فیصلہ’ قرار دیا، جس میں پچ کی کمی تھی۔ احمد شہزاد نے کہا کہ پچ کی صورتِ حال دوسری اننگز میں بیٹنگ کے حق میں ہے، یہ جانتے ہوئے بھی پہلے بیٹنگ کرنا ایک غلط فیصلہ تھا، جو کہ بالآخر پانچ وکٹوں سے شکست کی وجہ بنا۔ سابق کھلاڑی نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنا ایک حیران کن فیصلہ تھا، جب کہ پروٹیز کے خلاف کھیلتے ہوئے ہم نے دیکھا تھا کہ رات کو بیٹنگ کے لیےپچ بہتر ہوجاتی ہے۔ احمد شہزاد نے ٹیم سلیکشن پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا بولنگ لائن اپ کافی کمزور ہے اور رضوان نے متوازن ٹیم کی بجائے گہری بیٹنگ لائن اپ کی حمایت کی ہے۔ 33 سالہ کھلاڑی نےکہا کہ اس میچ میں اسپنرز کی کمی تھی، محمد حسنین کے ہوتے ہوئے فہیم اشرف سے بولنگ کروانے کا مطلب صرف بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کرنا ہے اور فہیم سے صرف 2 اوورز ہی کروائے گئے۔ احمد شہزاد نہ خبرادار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ‘بچگانہ فیصلے’ چیمپیئنز ٹرافی میں نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کہ مابین سہ فریقی سیریز کا فائنل کھیلا گیا، جس میں پاکستان برطرح ہار گیا۔ ٹاس جیت کرپاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 242 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ دوسری جانب کیویز نے یہ ہدف باآسانی 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جس میں ڈیرل مچل نے 57، جب کہ ٹام لیتھم نے 56 رنز بنائے۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز میں ناقابلِ شکست رہا اور تینوں میچز میں جیت اپنے نام کی۔