شائقین کرکٹ بے تاب ، ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود دیوانوں کا اسٹیڈیم کے باہر رش
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ جاری ، شائقین سبز پرچم اٹھائے ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔ شائقین اپنے گھر والوں کے ساتھ پاکستان ٹیم کی شرٹس پہن کر میچ دیکھنے کے لیے نیشنل کراچی اسٹیڈیم میں پہنچ گے۔ پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان نے کہا کہ ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود بینک سے سپیشل چھٹی لے کر میچ دیکھنے آیا ہوں، اتنا رش ہونے کے باوجود ہم میچ دیکھے گے، فخر زمان پاکستان کے لیے اچھا کھیلے گے اور آفریدی اپنی باؤلنگ کا جلوہ دیکھائے گے۔ ایک نوجوان نے پاکستان میٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر کی ان دنوں پرفامنس اچھی نہیں دیکھنے کو ملی لیکن اب امید کرتے ہیں کہ بابر پاکستان کے لیے اچھی پرفامنس دکھائے گے۔
گرین الیکٹرک بس قائد نواز شریف کا وژن ہے، مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 27 الیکٹرک بسیں آ چکی ہیں، گرین الیکٹرک بس قائد نواز شریف کا وژن ہے۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گرین پنجاب کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی کم رکھا گیا ہے۔ الیکٹرک بس کارڈ طلبہ، بزرگوں اور خصوصی افراد کے لیے مفت ہو گا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔ الیکٹرک بسوں میں عوام کے لیے مختلف سہولیات ہیں۔ الیکٹرک بسوں میں سفر کے دوران خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ‘بانی پی ٹی آئی کی ٹریننگ پر وزیراعلیٰ کے پی اور انکے ترجمان مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو کرتے ہیں’، وزیر اطلاعات پنجاب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کو سستی اور محفوظ ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، بس اسٹاپس پر مسافروں کو مختلف سہولیات میسر ہوں گی، الیکٹرک بسوں میں مفت انٹرنیٹ اور چارجنگ کی سہولت میسر ہو گی۔ طلبہ کو ایک لاکھ مفت موٹر سائیکل دینا چاہتے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ کا کہنا ہے کہ گرین الیکٹرک بس قائد محمد نواز شریف کا وژن ہے، موٹرویز سمیت تمام منصوبوں پر مسلم لیگ ن کی مہر لگی ہے۔ پنجاب کے بجٹ سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایک منصوبہ بھی نہیں مانگا۔ اپنے صوبے کے وسائل سے عوام کی خدمت کر رہی ہوں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں تمام میگا منصوبے محمد نواز شریف نے دیے، ملک کو بحرانوں سے قائد نواز شریف نے نکالا۔ ن لیگ اپنی چھت اسکیم کے تحت بے گھر افراد کو گھر کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن رات محنت کر کے عوام کی خدمت کر رہی ہوں، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر رشوت وصول کرتی تھیں۔ میٹروبس، اسپیڈو بس اور اورنج ٹرین نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: “اڈیالا جیل سے خط آرہے ہیں ، منتیں کی جارہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچا لو” مریم نواز مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک پر حملہ آور ہونے کا بدنما داغ پی ٹی آئی کے ماتھے پر ہے، پی ٹی آئی نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ ن لیگ عوام کی فلاح و بہبود کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، جب کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا۔ وہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہی ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام شروع کیا، ملک بار بار فتنے فساد اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ملک کو صرف ن لیگ کی حکومت ہی آگے لے کر جا سکتی ہے۔
آرمی چیف ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کیلئے انگلینڈ پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کے لیے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں خطاب کریں گے۔ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کانفرنس میں ابھرتا ہوا ”عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل” کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاک برطانیہ عسکری سطح پر مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔ کانفرنس میں دونوں ممالک کے پالیسی ساز، سول و عسکری قیادت اور تھنک ٹینکس کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔
کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، واٹر ٹینکرز کی ہڑتال

کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا جبکہ واٹر ٹینکرز نے مطالبات کی عدم منظوری پر ہڑتال کر دی۔ جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد واٹر کارپویشن نے ہڑتال کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ نے پانی کے ٹینکروں کو ہیوی ٹریفک کی آمد رفت کے اوقات کار سے استثنیٰ دیا تھا۔ شہریوں کو پانی کی فراہمی 24 گھنٹے جاری رکھنا ہوتی ہے، اس کے باوجود ٹریفک پولیس کے اہلکار ہمیں تنگ کرتے ہیں اور جگہ جگہ روک لیتے ہیں۔ واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے کہا کہ کراچی میں عوام کی جانب سے بھی ہمیں پریشانی اور خوف لاحق ہے۔ کیوںکہ ہمارے ٹینکرز جلائے جا رہے ہیں، جیل چورنگی کے قریب واٹر کارپوریشن کے 5 ٹینکرز جلانے پر احتجاجاً ٹینکرز بند کر دیئے ہیں۔ واٹر ٹینکرز مالکان کی جانب سے ہڑتال کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کو پانی کی سپلائی معطل ہونے اور شہر میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی میں کئی علاقوں کے رہائشی پانی کے استعمال کے لیے واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں، کیوںکہ بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈز کی لائن کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس، متوسط طبقے کی آبادی والے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکرز اور چھوٹی سوزوکیاں استعمال کی جاتی ہیں۔
نہ بولنگ چلی نہ بیٹنگ، دفاعی چیمپیئن پاکستان کیویز کے ہاتھوں پہلا میچ ہار گیا

چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن پاکستان کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کیویز نے ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں میزبان ٹیم کو 60 اسکور سے شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے ول ینگ اور ڈیون کونوے اوپننگ کے لیے آئے اور ٹیم کو ایک اچھی شروعات دی، مگر کونوے خود کو زیادہ دیر تک کریز پر روک نہ پائے اور محض 10 رنز بنا کر چلتے بنے۔ یوں کیویز کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گر گئی۔ کونوے کے پویلین لوٹنے کے بعد سابق کپتان کین ویلیم سن کریز پر تشریف لائے، مگر وہ بھی زیادہ دیر نہ ٹہر سکے اور محض ایک رن بنا کر چلتے بنے اور اس طرح 8.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر کیویز نے 40 رنز بنائے تھے۔ ویلیم سن کے بعد ڈیرل مچل آئے اور 10 رنز بنا کر انہوں نے بھی پویلین کی راہ لی۔ اس کے بعد ٹام لیتھم کریز پر آئے اور ول ینگ کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ کی اور پاکستانی بولنگ لائن اپ کو ہلا کر رکھ دیا۔ کیویز کی جانب سے جارح مزاج بلے باز ٹام لیتھم نے 104 گیندوں پر 118 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جیت کی سوچ لے کر آئے ہیں، انڈین کپتان روہت شرما دوسری جانب اوپننگ بلے باز ول ینگ نے 107، جب کہ گلین فلیپس نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ کیویز نے مجموعی طور پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 321 کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے روایتی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور آخری اوورز میں قومی بولرز پٹتے نظر آئے، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2، جب کہ ابرار احمد نے وکٹ حاصل کی۔ جوابی اننگ کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم نے انتہائی سست باری کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور بابراعظم اوپننگ کے لیے آئے اور سعود محض 6 رنز بنا کر لوٹ گئے، جس کے بعد محمد رضوان نے ٹیم کی کمان سنبھالی، مگر وہ بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ قومی ٹیم کا اوپننگ لائن اپ بری طرح فلاپ ثابت ہوا، تاہم مڈل آرڈر کی جانب سے شاندار شاٹس دیکھنے کو ملے۔ خوشدل شاہ اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، مگر وہ بھی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر سکے اور پویلین لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 69، جب کہ سلمان آغا 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری جانب فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے بھی شامل ہیں۔ کیوی بولرز ول اورورک اور مچل سینٹنر نے 3،3، میٹ ہنری نے 2، جب کہ گریس ول اور اسمتھ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 260 رنز پہ ڈھیر ہو گئی اور یوں کیویز نے میگا ایونٹ کا پہلا میچ 60 رنز سے جیت کر اپنے نام کر لیا۔
پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شوہر ہلاک، بیوی زخمی

پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، پشاور کے علاقے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، شوہر موقع پر دم توڑ گئے، اہلیہ کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پشاور میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ باجوڑی گیٹ، لیڈی گرفتھ سکول کے قریب پیش آیا، گولیاں لگنے سے شوہر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ زخمی ہونے والی اس کی اہلیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نفری جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی تھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص اور اس کی اہلیہ کہیں جا رہے تھے، کہ مسلح ملزمان نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی، زخمی ہونے والی خاتون مرنے والی کی اہلیہ ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ورثا کے آنے اور رپورٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا، فی الحال پولیس نے خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کروایا ہے، ابھی وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی ہے یا کوئی اور وجہ ہے؟ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے، ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کا واقعہ رات 2 بجے پیش آیا تھا، جس کی اطلاع ملنے کے بعد بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ دکھائی دیتا تھا۔
عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں دلائل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق عدالت کےحکم پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔ 28 جنوری کو جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بیان دیا تھا۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیان کے باوجود بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔ اس موقع پر عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے پوچھا کہ کیوں عدالتی حکم پرعمل نہیں ہوا، آرڈر پر عملدرآمد یقینی بنوائیں۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر عمران خان نے 8 فروری کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم ہیں اور جعلی مقدمات میں اڈیالہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔ ان کی فیملی اور وکلا سے جیل میں ملاقات کے لیے باقاعدہ شیڈول دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں۔ 28 جنوری کو عدالت نے حکم دیا کہ قواعد و ضوابط (ایس او پی) کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی جائے، تاہم ملاقات نہیں کروائی گئی، لہٰذا استدعا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
امریکہ اور روس میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق، یوکرین جنگ مذاکرات کی راہ ہموار

امریکہ اور روس نے منگل کے روز ایک اہم پیش رفت کے طور پر ایک دوسرے کے سفارتی مشنز کی بحالی پر اتفاق کر لیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب میں سینئر امریکی اور روسی حکام کے مذاکرات کے بعد اس کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اقتدار سنبھالنے کے بعد یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک دوسرے کے سفارتی مشنز کو مکمل فعالیت دینے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ سفارتی تعلقات کی بحالی کا پہلا قدم امریکہ اور روس کے درمیان گزشتہ ایک دہائی سے کشیدگی کے باعث سفارتی عملے کی کمی اور مشنز کی محدود سرگرمیوں کا سامنا تھا۔ ماضی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے اور عملے کی بھرتیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتے کے روز روبیو سے بات چیت میں امریکی مشنز کی مکمل فعالیت کا مسئلہ اٹھایا تھا، جس کے بعد ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں اس معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی۔ سفارتی بحالی، یوکرین جنگ مذاکرات کی بنیاد؟ روبیو نے کہا کہ دونوں ممالک کو مضبوط سفارتی تعلقات کی ضرورت ہے تاکہ مذاکراتی عمل آگے بڑھ سکے۔ تاہم، انہوں نے مشنز کی بحالی کی تفصیلات میڈیا میں شیئر کرنے سے گریز کیا۔ امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تاحال روس میں امریکی سفارتخانوں کی موجودہ صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ اقدام روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی روابط کو بحال کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
گلی محلے میں کرکٹ کھیلنے والوں نے دنیا کو کیسے حیران کیا؟

سڑک پر گاڑیاں گزر رہی ہیں، لیکن نوجوان لڑکے بدستور سڑک پر وکٹیں لگائے کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ایسا ضرور آپ نے بھی کیا ہوگا۔ پاکستان میں اسے گلے کرکت کہلائی جاتی ہے۔ پاکستان میں صرف چند کھلاڑی ایسے جو بچپن سے ہی اعلی معیار کے کلبز میں کھیلتے ہیں۔ عام طور پر تمام کھلاڑی اپنی کرکٹ گلی محلے سے کرتے ہیں۔ یہیں سے ان کی صلاحیتیں نکھرتی ہیں اور وہ آگے بڑھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا لیتے ہیں۔ پاکستان چونکہ ایک ترقی پذیر ملک ہے اس لیےزیادہ تعداد میں بڑے سٹیدیم بنانا نہایت مشکل کام ہے۔ بڑے سٹیڈیمز کی عدم دستیابی کے باعث یہاں لوگ گلی محلوں میں کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ کرکٹ جو ہم گلی محلے میں کھیلتے ہیں اسے گلی کرکٹ ، ٹیب بال کرکٹ، یا ٹینس بال کرکٹ بھی کہتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں جو کرکٹ بال استعمال ہوتا ہے وہ بہت سخت اور مہنگا ہوتا ہے۔ اس لیے گلی کرکٹ میں ٹینس بال یا پھر ٹینس بال پہ ٹیپ چڑھا کر اسے سخت بنایا جاتا ہے اور پھر استعمال کیا جاتا ہے۔ برصغیر میں کرکٹ کا آغاز انگریزوں کی آمد سے ہوا۔ جہاں انگریز اپنے ساتھ اپنی زبان، لباس، اور رہن سہن کے انداز لائے وہیں پہ وہ اپنے ساتھ کرکٹ بھی لائے۔ جہاں سے برصغیر میں بھی کرکٹ کھیلی جانے لگی۔ انگریزوں کو دیکھ کر مقام لوگ بھی کرکٹ کھیلنے لگے۔ چونکہ برصغیر کے لوگوں کو بڑے بڑے گراونڈز تک رسائی نہ تھی اس لیے وہ جہاں بھی ذرا سی جگہ دیکھتے وہیں پہ کھیلنا شروع کر دیتے۔ 1980 کی دہائی میں کراچی میں گلی کرکٹ کا آغاز ہوا جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے ٹینس بال پہ ٹیپ چڑ ھا کر اس سے کھیلنا شروع کیا۔ یہ روایت تب سے برقرار ہے اور آج بھی کروڑوں لوگ گلی محلے میں کھیلتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز گلی کرکٹ سے بھی عمدہ کھلاڑیوں کا انتحاب کرتے ہیں۔ گلی کرکٹ عالمی کرکٹ سے تھوڑی سی مختلف ہوتی ہے جب کہ بنیادی قوانین ایک جیسے ہوتے ہیں۔ گلی کرکٹ میں کیوں کہ جگہ نہایت کم ہوتی ہے اس لیے کھلاڑی زیادہ تر سیدھا کھیلتے ہیں تا کہ گیند کہیں گم نہ ہو۔ اس کے علاوہ کئی جگہ پہ چھکا مارنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی ہے کیوں کہ اس سے بھی گیند گم ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ اینٹوں یا کریٹس سے وکٹیں بنائی جاتی ہیں اور چاک کی مدد سے پچ پہ لائنیں لگائی جاتی ہیں۔ پاکستان اور کرکٹ کا تعلق صرف کھیل سے بہت بڑھ کر ہے۔ بچوں سے لے کر بوڑھوں تک ہر شخص اس کھیل کا دیوانہ ہے۔ گلی کرکٹ میں بھی جہاں بچے جذبے سے کھیلتے ہیں وہیں بڑوں کا شوق بھی دیدنی ہوتا ہے۔ گلی محلوں میں کرکٹ کے ٹورنامنٹ کروائے جاتے ہیں جس بھی کھلاڑی زور و شور سے شرکت کرتے ہیں اور جیتنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم میں بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلے گلی کرکٹ سے وابستہ تھے جن میں انضمام الحق، شاہد آفریدی، عبدُالرّزاق، مصباع الحق،خرم منظور، رومان رئیس اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں پاکستان کے سٹار کرکٹر حارث رؤف بھی پہلے گلی کرکٹ ہی کھیلتے تھے ۔ 2017 میں لاہور قلندرز نے پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹرائلز کیے جس میں حارث رؤف کو بھی چن لیا گیااور اس کے بعدپی ایس ایل میں حارث نے عمدہ کارکردگی دیکھائی جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی۔
کیا چیزیں ساتھ لا سکتے ہیں؟ شائقین کرکٹ کے لیے گائیڈ لائنز جاری

کراچی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ کے لیے شائقین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شائقین کونسی چیزیں سٹیڈیم میں لا سکتے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین اپنے ساتھ موبائل چارج کرنے کے لیے پاور بینک نہ لے جائیں، سکیورٹی اہلکار پاور بینک سمیت شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کو اپنے ساتھ کسی بھی قسم کے ائیر پوڈز، ہیڈ فونز یا ہینڈ فریز ساتھ لے کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس لیے پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے ساتھ اسٹیڈیم میں اس قسم کی کوئی بھی ڈیوائس ساتھ نہ لے کر جائیں۔ کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو چھالیہ ، پان، گٹکا ساتھ لے جانا منع ہے۔پانی کی بوتل، چپس، کولڈرنک وغیرہ بھی شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ یم ابتدائی میچ میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی، میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ، میچ سے قبل جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ سےپہلے افتتاحی تقریب میں جےایف 17،ایف سولہ اورشیردل فینز کالہوگرمائیں گے۔پاکستانی ٹیم کے پاس بیٹنگ میں بابراعظم اور فخر زمان امیدوں کے محور ہوں گے، کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے۔ شاہین آفریدی کا ساتھ دینے کیلیے حارث رؤف بھی فٹ ہو چکے ہیں۔ نسیم شاہ اور ابرار بھی کچھ کر دکھانے کیلئے بے چین ہیں، دوسری جانب کیوی ٹیم کو کین ولیمسن سمیت کئی میچ ونرز کا ساتھ حاصل ہے، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی پچ بیٹنگ کیلیے سازگار رہے گی۔ محمد رضوان پاکستان ٹیم کی دیار غیر میں ون ڈے میچز میں کارکردگی شانداررہی، البتہ ہوم گراؤنڈ پر ٹرائنگولر سیریز میں کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف رضوان اور سلمان کی عمدہ بیٹنگ نے ریکارڈ ہدف تک دلائی، البتہ کیویز سے فائنل سمیت دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حالیہ فتوحات کی وجہ سے اعتماد بلند ہے۔