اپریل 5, 2025 12:28 صبح

English / Urdu

‘ٹائم’ میں شائع عمران خان کا مضمون پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی کوشش ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی میگزین ‘ٹائم’ میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابلِ مذمت کوشش ہے۔ حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی نے امریکی جریدے ’ٹائم‘ میں شائع ہونے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مضمون پر سخت ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا ہے کہ امریکی میگزین میں عمران خان کا مضمون پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئےہیں۔ اس میں عمران خان کو اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔  بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی بھی مرحلے پر ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، بہتر ہے کہ وہ خود بتا دیں کہ یہ پیشکش کس کی طرف سے کس نے اور کب ان تک پہنچائی؟ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی جریدے ‘ٹائم’ میں بانی پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا مضمون شائع کیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر کو چاہیے کہ وہ فوج کو اس کے آئینی دائرہ کار میں رکھیں۔ امریکی میگزین “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیاگیا ہے۔مضمون میں یہ… — Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) March 1, 2025 پاکستان کی ترقی صرف اسی وقت ممکن ہے، جب ملک میں حقیقی جمہوری نظام نافذ ہو ایک ایسا نظام جسے عوام نے منتخب کیا ہو۔ مزید پڑھیں: “آمریت کے سائے، عوام کی مزاحمت” عمران خان کا عالمی جریدے میں کالم عمران خان نے لکھا کہ جوں جوں ہم 2025 میں داخل ہو رہے ہیں، میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے ہنگامہ خیز اور آزمائشوں سے بھرے دور پر غور کر رہا ہوں۔ اپنی قید تنہائی میں بیٹھ کر میں ایک ایسے ملک کی افسوسناک حقیقت کا مشاہدہ کر رہا ہوں جو جبر کی لپیٹ میں ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود، میں پاکستانی عوام کے عزم اور انصاف کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی پر یقین رکھتا ہوں۔

ویکسین کے بعد صحت کے مسائل: کیا کووڈ ویکسین سنڈروم واقعی ایک سنگین خطرہ ہے؟

کووڈ ویکسین لگوانے والے متاثرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد ان کی زندگیوں میں شدید مشکلات پیدا ہوئیں۔ ایک نئی ممکنہ حالت جسے ویکسین سنڈروم (پی وی ایس)  کے شکار افراد نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد وہ بے روزگار، بے گھر اور یہاں تک کہ اینٹی ڈپریسنٹس پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ میل آن لائن  کے مطابق مشتبہ متاثرین نے بتایا ہے کہ کووڈ ویکسین لینے کے بعد انہیں دماغی دھند، بے خوابی، ٹنیٹس (کانوں میں مستقل شور سنائی دینا)، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اور دیگر پیچیدہ علامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کچھ افراد نے کا کہنا ہے کہ انہیں ویکسین کے فوراً بعد علامات محسوس ہوئیں، جب کہ کچھ کے مطابق یہ اثرات وقت کے ساتھ ساتھ ظاہر ہوئے ہیں۔ ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے ایک متاثرہ شخص  نے میل آن لائن کو بتایا کہ وہ  اپنی نوکری اور گھر سے محروم ہوگیا ہےاور اسے روزانہ ٹنیٹس اور دورے پڑتے ہیں، چکر آتے ہیں، دماغی دھند کی کیفیت ہوتی ہے اور وہ چلنے یا بولنے میں دشواری محسوس کرتا ہے اور اسے لگتا ہے کہ یہ سب پی وی ایس سے جڑا ہوا ہے۔ ایک اور متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا کہ ویکسین لگوانے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اس نے ٹنیٹس کی علامات محسوس کرنا شروع کر دیں، جو آج تک برقرار ہیں۔ اس نے مزید کہاکہ اس کے کانوں میں مسلسل ایک نبض جیسی آواز سنائی دیتی ہے، جس نے اس کی زندگی کو تباہ کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق اس نے ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے لیے اینٹی ڈپریسنٹس کا استعمال شروع کر دیا، لیکن نیند کی کمی اور بے چینی آج بھی اس کی زندگی کا حصہ ہیں۔ ییل یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کے بعد پیدا ہونے والی علامات کئی سالوں تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ تاہم، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سنڈروم کے شواہد ابھی محدود ہیں اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر اکیکو ایواساکی نے کہا ہے کہ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس حوالے سے مزید شفافیت ہو، تاکہ متاثرہ افراد کے مسائل کو سمجھا جا سکے۔ دوسری جانب ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر مطابق ویکسین کے ممکنہ ضمنی اثرات کا مطالعہ کرنا ضروری ہے، لیکن ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ پی وی ایس واقعی ویکسین کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اگر بغیر مکمل ثبوت کے کوئی نتیجہ اخذ کر لیا گیا، تو اس سے عوام کے ویکسین پر اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ برطانوی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ویکسین سے مبینہ طور پر زخمی یا جاں بحق ہونے والوں کے معاوضے کے دعوے 18,500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ تاہم، سخت شرائط کے باعث ان میں سے صرف 200 سے زائد افراد کو معاوضہ دیا گیا ہے۔ ویکسین ڈیمیج پے منٹ اسکیم کے تحت متاثرہ افراد کو 120,000  پاؤنڈ تک کی ادائیگی کی جا سکتی ہے، لیکن صرف ان کیسز میں جہاں فرد کو کم از کم 60 فیصد معذوری ہو چکی ہو۔ اس پیمانے پر نہ آنے والے ہزاروں دعوے مسترد کیے جا چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: چین میں کورونا جیسا نیا وائرس دریافت: سائنسدان کیا کہتے ہیں؟ ویکسین بنانے والی کمپنی فائزر کے ترجمان نے کہا ہے کہ مریضوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اوروہ کسی بھی منفی اثرات کی رپورٹس کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ تاہم، یہ ضروری ہے کہ ویکسین کے بعد پیش آنے والے ہر واقعے کو ویکسین سے جوڑنے کے بجائے سائنسی بنیادوں پر پرکھا جائے۔ واضح رہے کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس سنڈروم کے شواہد مضبوط نہ ہوئے، تو یہ ویکسین کے خلاف غیر ضروری خوف پیدا کر سکتا ہے، جو مستقبل میں ویکسینیشن مہمات کی کامیابی کو متاثر کرے گا۔

‘پیپلز پارٹی کے جتنے لوگ یہاں ہیں وہ سب فارم 47 والے ہیں’، پیپلز پارٹی رہنما کی دورانِ خطاب زبان پھسل گئی

پیپلز پارٹی رہنما اور وزیرِ توانائی و پبلک ہیلتھ سندھ سید ناصر حسین شاہ کی خطاب کے دوران زبان پھسل گئی اور اپنی ہی پارٹی کو فارم 47 والی کہہ دیا۔ رہنما پیپلز پارٹی سید ناصر حسین شاہ کا ٹنڈوجام میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فارم 45 اور 47 کی بہت باتیں ہوتی ہیں، الحمداللہ پیپلز پارٹی کے جتنے لوگ یہاں بیٹھے ہیں، وہ فارم 47 والے ہیں۔ مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ملک میں فرعون کی طرح کام کر رہا تھا، شرجیل میمن دوسری جانب صوبائی وزیرِ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جس طرح ناصر حسین شاہ نے کہا ہے وہ فارم 47 والے ہیں، جب کہ ہم فارم 47 والے نہیں فارم 45 والے ہیں۔

ٹیم کی بدترین کارکردگی، پی سی بی کا نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شاہینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  نجی نشریاتی ادارے سنو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، جہاں پہلے میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا 16 مارچ سے آغاز ہو گا۔ اس سیریز کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، تاکہ 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریوں کو بہتر کیا جا سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نوجوان کرکٹرز کو عالمی سطح پر مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: محمد رضوان کی قیادت میں شاہینوں نے چیمپیئنز ٹرافی کا بدترین مقام اپنے نام کر لیا بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا ہے، جہاں ان کی بورڈ عہدیداران سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے، مگر پاکستان کرکٹ ٹیم بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے پہلے ایونٹ میں باہر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں سحر و افطار کے اوقات کیا ہوں گے؟

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہو گا۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، عشاء کی نماز کے بعد نمازِ تراویح کے اجتماعات آج سے ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ کہ بنگلہ دیش، ملائشیا اور بھارت میں بھی کل پہلا روزہ ہو گا۔ اسلام آباد، کوئٹہ اور لاہور میں رمضان کا چاند دیکھا گیا ہے۔ رمضان المبارک کی سحر و افطار کے اوقات یہ ہیں: واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کہیں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں پہلا روزہ اتوار کو ہو گا۔ سعودی عرب، دبئی، ابوظبی اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے رمضان کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ  رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔رمضان مسلمانوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اصلاح کا ماحول  پیدا کر کے اپنی زندگیوں کو از سر نو شروع کرنے کا بہترین موقع  فراہم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی شہریوں کے لیے رمضان پیکج کا اعلان، فی خاندان کتنی رقم ملے گی؟ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں ضرورت مندوں اور محروم طبقات کی تکلیف کا احساس بھی دلاتا ہے۔رمضان المبارک کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنی ذات سے بلند ہو کر دوسروں کی مدد کریں۔

مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی، کامران ٹیسوری کا انکشاف

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی، مجھے عمران فاروق طرز پر قتل کرنے کی دھمکیاں ملیں، قتل کی دھمکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ نئی نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہے، والدین اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں، 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیا موجود ہیں، سکولوں کے ساتذہ کا میڈیکل ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ گورنر ہاؤس میں مشنیات کے خلاف سیل بنانے جا رہے ہیں، جس کے بعد کوئی کسی کو بلیک میل نہیں کرے گا۔ مزید پڑھیں: منشیات کی شناخت پر جج کا حیران کن ردعمل: چرس،کھجور یا کرسٹل؟ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دیا جائے گا، روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی، بلڈرز اسی دن اہل خانہ کوفائل حوالے کرے گا۔ کامران ٹیسوری کے مطابق گورنر ہاؤس میں ماہ صیام کے پروگراموں کواتحاد رمضان کا نام دیا گیا ہے، اتحاد رمضان آپس میں یگانگت، یکجہتی کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی، مجھے عمران فاروق طرز پر قتل کرنے کی دھمکیاں ملیں، قتل کی دھمکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس کیوں اہم ہے: جانیے کرائم رپورٹر ثاقب صغیر کی زبانی گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ صوبائی وزیر داخلہ کو پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ سے متعلق خط لکھیں گے، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کی پالیسی وضع ہونی چاہیے۔ گھروں کے باہر پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی فوج درموج کھڑی رہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی شہر کے ساتھ مذاق بند کیا جائے، مصطفیٰ عامر قتل کیس کو ٹھیک ٹھیک حل کیا جائے اور مقدمے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

سول جج کے تحریری امتحانات دینے والے امیدواروں کے ہائیکورٹ میں انٹرویوز

سول جج کے تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کے ہائیکورٹ میں انٹرویوز کیے گئے، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز لیے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں 750 سے زائد ججز کی آسامیاں خالی ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت عدالتوں میں چودہ لاکھ سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جوڈیشل افسران کی کمی پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔ سول جج کے تحریری امتحانات لیے گئے، جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے آج ہائیکورٹ میں انٹرویوز لیے گئے، جہاں جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز لیے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستانی شہریوں کے لیے رمضان پیکج کا اعلان، فی خاندان کتنی رقم ملے گی؟ کمیٹی میں جسٹس سید شہباز علی رضوی کے علاوہ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انٹرویوز میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد سول جج بھرتی کیا جائے گا۔

’’ٹرمپ پیوٹن کا ’لیپ ڈاگ‘ بن گیا‘‘ کرس مرفی کی امریکی صدرپرتنقید

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیوٹن کے لیپ ڈاگ بن گئے ہیں، امریکہ کی عالمی طاقت خون بہا رہی ہے، کیونکہ امریکہ جمہوریت پر آمروں کا ساتھ دے رہا ہے اور یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے ۔ عالمی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق چیمبر میں ڈیموکریٹس کے رہنما سینیٹر چک شمر نے ایکس پر کہا ہے کہ ٹرمپ اور وینس، پیوٹن کا گندا کام کر رہے ہیں۔ سینیٹ ڈیموکریٹس آزادی اور جمہوریت کے لیے لڑنا کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ایوان میں اعلی ترین ڈیموکریٹ کے نمائندے حکیم جیففیز نے کہا ہے کہ آج وائٹ ہاؤس کی یوکرین کے صدر کے ساتھ ملاقات خوفناک تھی اور یہ ایک سفاک ڈکٹیٹر ولادیمیر پیوٹن کی مزید حوصلہ افزائی کا کام کرے گی۔ امریکہ کو روسی جارحیت کا بدلہ نہیں دینا چاہیے اور پیوٹن کو راضی کرنا جاری رکھنا چاہیے۔ What just happened in the oval office was a planned ambush, designed to help a brutal Russian dictator and hurt America’s security. Trump has become Putin’s lapdog, and America’s global power is hemorrhaging as America sides with dictators over democracy. What an embarrassment. pic.twitter.com/06BdzyJHE0 — Chris Murphy 🟧 (@ChrisMurphyCT) February 28, 2025 خارجہ تعلقات کمیٹی میں سب سے سینئر ڈیموکریٹ سینیٹر جین شاہین نے ایک رپورٹر سے کہا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ صدرٹرمپ یوکرین میں ہماری وابستگی سے ہٹ رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ قاتل ڈکٹیٹر ولادیمیر پیوٹن کیا ہے۔ دوسری جانب ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے سب سے سینئر ڈیموکریٹ نمائندے گریگوری میکس کا کہنا تھا کہ آج ٹرمپ کے اقدامات نے امریکی قیادت کو کمزور کیا ہے اورمخالفین کی حوصلہ افزائی کی ہے۔  یہ ان کی اور ریپبلکن پارٹی دونوں کی توہین ہے۔ ضرور پڑھیں: ٹرمپ اور زیلنسکی کی تلخ کلامی: امریکی تاریخ کے منفرد لمحات ان کا کہنا تھا کہ ایسا کر کے ٹرمپ نے ان امریکیوں کی نسلوں کی توہین کی ہے، جنہوں نے دنیا میں امریکہ کی حیثیت قائم کرنے کے لیے جدوجہد کی اور اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ صدر زیلنسکی نہیں ہیں، جنہوں نے اوول آفس میں امریکہ کی بے عزتی کی، یہ ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔ رکن امورِ خارجہ کمیٹی اورایوان نمائندگان ٹیڈلیو نے کہا ہے کہ اوول آفس میں صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس کے شرمناک رویے کا ولادیمیر پیوٹن سے زیادہ کوئی جشن نہیں منا رہا،  آج ہم میں سے ان لوگوں کے لیے ایک پریشان کن لمحہ تھا جو جمہوریت اور بھلائی کے لیے ایک قوت کے طور پر امریکہ کے کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’تم اکیلے نہیں ہو‘ یورپ یوکرینی صدر کے ساتھ کھڑا ہوگیا امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایکس پر کہا ہے کہ اوول آفس میں جو کچھ ہوا وہ ایک منصوبہ بند گھات لگا کر کیا گیا تھا، جو ایک سفاک روسی ڈکٹیٹر کی مدد کرنے اور امریکہ کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ ٹرمپ پوتن کی گود بن چکے ہیں  اور امریکہ کی عالمی طاقت خون بہہ رہی ہے کیونکہ امریکہ جمہوریت پر آمروں کا ساتھ دے رہا ہے اور یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شپ یوکرینی صدر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور معدنیات پر بات کرتے ہوئے ان کی یہ ملاقات جھگڑے میں بدل گئی۔

خودکش دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کی تدفین کر دی گئی

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نائب مہتمم مولانا حامد الحق شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں سابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق، سابق گورنر غلام علی اور دیگر رہنماؤں سمیت دینی مدارس کے علماء اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا حامد الحق کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تدفین کی گئی ہے، مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمد نے بتایا تھا کہ حملے کا ہدف جامعہ حقانیہ کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی ہی تھے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی: ہیڈ کوچ تبدیل، نیا کون ہوگا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا ہے۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ثقلین مشتاق کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ اس سے پہلے پاکستان کے سابق کرکٹر عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض ادا کر رہے تھے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے انتہائی بری کارکردگی دکھائی اور پورے ایونٹ میں ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔ پہلے نیوزی لینڈ اور پھر روایتی حریف انڈیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جبکی بنگلادیش کے ساتھ میچ برش کی وجہ سے نہ ہو سکا۔