اپریل 4, 2025 7:29 صبح

English / Urdu

امریکہ عالمی نظام کو ‘تباہ’ کر رہا ہے، یوکرینی سفیر کا دعویٰ

یوکرین کے برطانیہ میں سفیر والییری زالوژنی نے امریکہ پر عالمی نظام کو تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی روس کے ساتھ مفاہمت کی کوششیں یورپ کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یوکرینی سفیر والییری زالوژنی نے امریکہ کی جانب سے روس سے آدھے راستے میں ملنے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔ یوکرین کے برطانیہ میں سفیر نے غیرمعمولی سخت الفاظ ایسے وقت میں کہہ ہیں جب یوکرین واشنگٹن میں صدر وولودیمیر زیلینسکی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تباہ کن ملاقات کے بعد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے تلخ تبادلہ خیال کے بعد امریکہ نے یوکرین کو فوجی امداد معطل کر دی اور انٹیلیجنس شیئرنگ روک دی، جس سے کیف میں یہ خدشات بڑھ گئے کہ ٹرمپ انتظامیہ روس کی حمایت میں جھک رہی ہے۔ چیتھم ہاؤس لندن میں ایک پینل گفتگو کے دوران زالوژنی نے کہا کہ صرف روس ہی نہیں ہے جو عالمی نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلکہ امریکہ اس نظام کو تباہ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے مغربی دنیا کے اتحاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ روس کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے اور اس عمل میں یوکرین اور یورپ کو نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب واشنگٹن بغیر امریکا کی شمولیت کے سیکیورٹی کے معاملات کو یورپ کے سپرد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے نیٹو کے مستقبل پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ مستقبل قریب میں نیٹو کا وجود بھی ختم ہو سکتا ہے۔” انہوں نے خبردار کیا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس کریملن کی طرف قدم بڑھا رہا ہے اور ان سے آدھے راستے میں ملنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا اگلا ہدف یورپ ہو سکتا ہے۔ ان کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یورپی ممالک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ کی پالیسیوں میں ڈرامائی تبدیلی کے بعد یورپ میں یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ روس کے مستقل خطرے کے پیش نظر امریکی حمایت پر انحصار نہیں کر سکتا۔ یوکرین کے یورپی اتحادیوں نے ٹرمپ اور زیلینسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی کشیدگی کے بعد یوکرین کے صدر کی حمایت کی ہے، اس ملاقات کا انجام اس وقت ہوا جب زیلینسکی کو مبینہ طور پر وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔ مزید پڑھیں: میکرون 2027 کے بعد ہمیشہ کے لیے غائب ہو جائیں گے، سابق روسی صدر کی پیشگوئی اس کے بعد زیلینسکی نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات ویسے نہیں ہوئی جیسے ہونی چاہیے تھی اور اسے افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ تنازعے کا حل نکالا جا سکے۔ دوسری جانب یورپی رہنما جمعرات کو برسلز میں ہنگامی اجلاس کے لیے اکٹھے ہوئے، جہاں انہوں نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات میں شامل ہونے کی کوشش کی۔

میکرون 2027 کے بعد ہمیشہ کے لیے غائب ہو جائیں گے، سابق روسی صدر کی پیشگوئی

سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ میکرون خود کوئی بڑا خطرہ نہیں، وہ 14 مئی 2027 کے بعد ہمیشہ کے لیے غائب ہو جائیں گے اور کوئی انہیں یاد بھی نہیں کرے گا۔ عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق میکرون نے بدھ کے روز قوم سے خطاب میں کہا کہ روس یورپ کے لیے خطرہ ہے، پیرس اپنے اتحادیوں کو جوہری تحفظ فراہم کرنے پر بات کر سکتا ہے اور وہ ان یورپی ممالک کے فوجی سربراہان کا اجلاس بلائیں گے جو کسی امن معاہدے کے بعد یوکرین میں امن فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میکرون کے بیان کو ‘انتہائی جارحانہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانس یوکرین میں جنگ کو طول دینا چاہتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فرانسیسی صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطاب درحقیقت روس کے خلاف براہ راست دھمکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میکرون اپنے پیشرو نپولین اور ہٹلر کی طرح روس کے خلاف غیر محتاط رویہ اپنا رہے ہیں، جب کہ نپولین اور ہٹلر کھل کر روس کو شکست دینے کی بات کرتے تھے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ نے مغربی ممالک اور ماسکو کے تعلقات کو 1962 کے کیوبا میزائل بحران جیسی کشیدگی تک پہنچا دیا ہے، جس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی غلطی سے صورتحال تیسری عالمی جنگ تک جا سکتی ہے۔ Russia has become, as I speak to you and for years to come, a threat to France and Europe, says Macron. Micron himself poses no big threat though. He’ll disappear forever no later than May 14, 2027. And he won’t be missed. — Dmitry Medvedev (@MedvedevRussiaE) March 5, 2025 فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیار روس اور امریکہ کے پاس ہیں، جن کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے، جب کہ چین کے پاس تقریباً 500، فرانس کے پاس 290 اور برطانیہ کے پاس 225 جوہری وارہیڈز ہیں۔ روسی سیاستدانوں نے میکرون کی بیان بازی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ان پر طنز کیا۔ روسی کارٹونز میں انہیں نپولین کے طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو 1812 میں روس میں شکست کی طرف بڑھ رہے تھے۔ سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میکرون خود کوئی بڑا خطرہ نہیں، وہ 14 مئی 2027 کے بعد ہمیشہ کے لیے غائب ہو جائیں گے اور کوئی انہیں یاد بھی نہیں کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے میکرون کے فوجی اثر و رسوخ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اصل فوجی حیثیت جانچنے کے لیے مدد لینا چاہتے ہیں۔ ماسکو نے فرانس کی یورپ میں جوہری قیادت کی خواہش کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیرس کی یہ کوشش نہ تو فرانس اور نہ ہی اس کے اتحادیوں کی سیکیورٹی کو مضبوط کرے گی، بلکہ خطے کو مزید غیر مستحکم کر دے گی۔

بیچ کی جگہ بِچ، اکیڈمی کو اشتہار میں غلطی مہنگی پڑ گئی

پاکستان میں گزشتہ ایک عرصے سے تعلیمی اداروں پر سوالات اٹھ رہے ہیں، کبھی اساتذہ کی عدم دلچسپی تو کبھی تعلیمی اداروں کی من مرضیاں اکثر ہی سرخیوں میں رہتی ہیں، مگر اس بار ایک ایسے واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے، جو نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔ لاہور میں ایک اکیڈمی کا بازار میں آویزاں کیا گیا اشتہار سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گیا ہے، جس نے ہر شخص کی توپوں کا رخ اپنی جانب مبذول کردیا ہے۔ اکیڈمی کے بازار میں  آویزاں کیے گئے اشتہار میں انگریزی زبان کے ایک حرف کی غلطی نے معنی کو کیا سے کیا بنا دیا۔ اکیڈمی نے اپنے نئے “بیچ” (Batch) کے آغاز کا اعلان کیا، مگر اشتہار میں “بیچ” کی جگہ “بچ” (Bitch) لکھ دیا گیا، جو کہ انگریزی میں ایک غیر مہذب لفظ ہے جس کا معنی کتیا ہے۔ یہ غلطی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر اس اشتہار کو پوسٹ کیا اور ساتھ کیپشن لکھا کہ’ لاہور میں کہیں دیکھا۔ کوئی بھی انگریزی زبان کے اسباق میں دلچسپی رکھتا ہے؟ ایک صارف نے لکھا کہ ‘پہلے میں نے سوچا کہ اکیڈمی چلانے والے نے اسے یہاں پوسٹ کیا ہوگا لیکن پھر میں نے بینر پڑھا۔ اب، مجھے لگتا ہے کہ اکیڈمی میں شامل ہونا میرے لیے اچھا خیال نہیں ہوگا۔’ Comment byu/KleinBottle5 from discussion inpakistan ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ اس کتیا میں پڑھنے جا رہے ہیں؟ Comment byu/KleinBottle5 from discussion inpakistan ایک اور صارف نے لکھا کہ’ اپنے دفاع میں، وہ  صرف بولی جانے والی  انگریزی میں اچھے ہیں، اس لیے براہ کرم ان سے بھی صحیح لکھنے کی امید نہ رکھیں۔ Comment byu/KleinBottle5 from discussion inpakistan

واٹس ایپ میں نیا اے آئی فیچر متعارف، کیا فوائد حاصل ہوں گے؟

واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا گیا، جو گروپ چیٹس کے لیے پروفائل فوٹوز تیار کرنے میں مدد دے گا۔ وٹسپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اے آئی پر مبنی نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جو کہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین کو میٹا اے آئی کے ذریعے اپنی مرضی کی منفرد گروپ پروفائل تصاویر بنانے میں آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ فیچر صرف پرسنل پروفائل پکچرز کے لیے ہوگا، مگر اب واضح ہوا ہے کہ اسے گروپ چیٹس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوگا جو اپنے گروپ کے لیے موزوں تصویر تلاش کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: “چین کا ٹیکنالوجی میں خودکفالت کی جانب اہم قدم، ملک بھر میں RISC-V چپس کے فروغ کی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ” یاد رہے کہ اب صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے گروپ کے تھیم کے مطابق منفرد اور دلچسپ پروفائل فوٹوز بنا سکیں گے۔ اس فیچر کو فی الحال محدود صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے، مگر رپورٹ کے مطابق جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ میٹا اے آئی انٹرفیس کو بھی مزید یوزر فرینڈلی بنا رہا ہے، تاکہ مختلف ٹولز تک تیز اور آسان رسائی ممکن ہو سکے۔ یہ اپڈیٹ میسجنگ پلیٹ فارم کے صارفین کے لیے ایک نیا اور تخلیقی تجربہ فراہم کرے گی۔

بجلی کی قیمت میں کمی، نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ملک بھر میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے 3 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے، جب کہ باقی ملک کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی ہو گئی ہے۔ کراچی کے لیے یہ کمی کے الیکٹرک کی دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے، جب کہ ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کو جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں یہ ریلیف حاصل ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے اس معاملے پر الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں، جس سے بجلی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں راحت ملے گی اور صارفین کی مالی حالت میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ بجلی بلوں میں یہ کمی صارفین کو مارچ 2025 کے بلوں میں ملے گی۔

شہبازحکومت کا ایک سال، وزرا کے دعوؤں میں کتنی سچائی ہے؟

آٹھ فروری کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی شہباز شریف حکومت نے اپنا ایک سال کا جائزہ پیش کیا ہے، حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ ہم ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم نے ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیا، اتحادی حکومت کے مختلف وزراء نے  اپنی وزارتوں کی کارکردگی بھی پیش کی ہے۔ وزیر دفاع نے اپنی وزارت پر بات کرنے کے بجائے اپنے سیاسی حریفوں کو تنقید کا نشانہ بنایا،وزیرمنصوبہ بندی نے ترقی نہ ہونے کی وجہ سابقہ حکومت کو قراردیا ساتھ ساتھ اڑان پاکستان منصوبے کو اپنی کامیابی بھی قراردیا۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ سی پیک ایک بار پھر ٹریک پر آگیا ہے ۔ آئی ٹی کی وفاقی وزیرنے بھی اپنی تعریفوں کے پل باندھے ہیں مگرانٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے اور تعطل کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کے بجائے ای گورنمنٹ لانے اور سب میرین کیبل بچھانے کا دعویٰ کیا ہے،ان دعوؤں میں کتنی صداقت ہے؟

چین کو طویل افراطِ زر کی کمی کا سامنا، ماہرین نے خبردار کر دیا۔

چینی معیشت کو طویل افراطِ زر (مہنگائی) میں مسلسل کمی کا سامنا ہے، جس پر ماہرین اقتصادیات خبردار کر رہے ہیں کہ واشنگٹن کے ساتھ جاری تجارتی جنگ اور اندرونی چیلنجز بیجنگ کو اس معاشی بحران سے جلد نکلنے نہیں دیں گے۔ عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے نیشنل پیپلز کانگریس میں حکومتی ورک رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس سال مزید مالیاتی محرکات اور گھریلو اخراجات میں اضافے کا عندیہ دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیجنگ اب بھی اپنی معیشت کو سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ برآمدات پر انحصار کرنے والے ماڈل سے نکالنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے، کیونکہ یہ تبدیلی چین کے 5 فیصد سالانہ اقتصادی ترقی کے ہدف کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ اور دیگر ممالک میں چین کی برآمدات پر بڑھتے ہوئے تجارتی محصولات چینی برآمد کنندگان کو قیمتوں کی جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کمپنیاں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے ملازمتوں اور اجرتوں میں کٹوتی کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں، جس سے معیشت پر مزید ڈیفلیشنری دباؤ بڑھ رہا ہے۔ چین نے سرکاری افراط زر کے ہدف کو کم کر کے 2025 میں تقریباً 2 فیصد کر دیا ہے، جو کہ 2024 میں 3 فیصد تھا۔ واضح رہے کہ چینی حکام عام طور پر افراط زر کے مسائل پر کھل کر بات نہیں کرتے، تاہم لی چیانگ کی ورک رپورٹ میں موجود کچھ اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ بیجنگ اس معاشی خطرے سے غافل نہیں ہے۔ بجٹ خسارہ اور حقیقی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو کے تخمینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکام اپنی پالیسیوں میں جس جی ڈی پی ڈیفلیٹر کو بنیاد بنا رہے ہیں، وہ 0.1پر متوقع ہے، یہ مسلسل تیسرے سال منفی رہے گا، جو کہ ماؤ زے تنگ کے ‘گریٹ لیپ فارورڈ’ کے بعد چین میں سب سے طویل ڈیفلیشنری دور ہو گا۔ یہ پچھلے سال کے 0.8کے حقیقی جی ڈی پی ڈیفلیٹر سے تو کچھ بہتری ظاہر کرتا ہے، لیکن لی کی 2024 کی ورک رپورٹ میں ظاہر کیے گئے 2.4 فیصدکے تخمینے سے کہیں کم ہے۔ نیٹیکسس کی چیف اکانومسٹ ایلیسیا گارسیا ہیریرو کے مطابق چین کو ہر حال میں برآمدات کرنی ہوں گی، چاہے محصولات کچھ بھی ہوں، کیونکہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ کیپٹل اکنامکس کے تجزیہ کار جولیان ایونز پریچارڈ کا کہنا ہے کہ پالیسی ساز اس سال مہنگائی میں اضافے (ریفلیشن) پر انحصار نہیں کر رہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ چین کو اپنی معیشت میں بہتری لانے کے لیے مزید مؤثر اور بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔

فرائض میں غفلت یا معاملہ کچھ اور، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر کو مریم نواز نے کیوں ڈانٹا نیا دعویٰ سامنے آگیا

وزیر اعلی پنجاب حکومت نے میو اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ ڈاکٹر فیصل کو ڈانٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ایم ایس کو فرائض میں غفلت پر عہدے سے ہٹادیا، تاہم اب ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر فیصل مسعود  تقریباً ایک ماہ قبل ہی اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کی درخواست دے چکے تھے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے 6 مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈاکٹر فیصل مسعود کو چیف آپریٹنگ آفیسر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے اضافی عہدے سے فوری طور پر سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ تاہم، دستیاب سرکاری ریکارڈ کے مطابق انہوں نے 12 فروری کو ہی حکومت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا، جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید خدمات انجام دینے سے معذرت کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق میو اسپتال اس وقت 2 ارب روپے سے زائد کے مالی خسارے کا سامنا کر رہا ہے جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال کی بگڑتی ہوئی مالی صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے ایم ایس کو ہٹانا اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا میو ہسپتال کا ہنگامی دورہ، فرائض سے غفلت پر ایم ایس برطرف

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ، تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے 10اہم عہدیدارجے آئی ٹی میں طلب، نوٹس جاری

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے 10اہم عہدیداروں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان مخالف پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ہے۔ جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ طلبی کے نوٹسیز جن افراد کو جاری کیے گئے، ان میں آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک شامل ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس اس حوالے سے کافی مواد موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تمام افراد اس معاملے میں ملوث ہیں۔ ان تمام افراد کو بذریعہ نوٹس 7 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے۔ نوٹسز میں ان تمام افراد پر واضح کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی ان افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہر افشانی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔

بیلاروس نے یوکرینی شہری کو روس میں ‘انتہاپسند’ سرگرمیوں کے منصوبے پر گرفتار کر لیا

بیلاروس کے سرحدی حکام نے ایک یوکرائنی شہری کو گرفتار کر لیا ہے جو روس میں “انتہاپسند سرگرمیاں” کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، جب بیلاروس کی سرحدی فورسز نے اُس شخص کو ‘لاتھیوں’ کے درمیان گرفتار کیا جو ‘لاتویا’ سے بیلاروس داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ حکام کے مطابق مذکورہ شخص کا مقصد روس میں سماجی اور سیاسی حالات کو غیر مستحکم کرنا اور یوکرین کے مفاد میں انتہاپسند گروپوں کی سیل قائم کرنا تھا۔ بیلاروس کے سرحدی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ “یوکرینی شہری روس میں جا کر انتہاپسند سرگرمیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتا تھا تاکہ یوکرائن کے مفاد میں روس کے اندر شورش پھیلائی جا سکے”۔ اس گرفتاری کے بعد کئی دوسرے مبینہ ساتھی بھی پکڑے گئے ہیں جو اس سازش میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ بیلاروس اور روس کے تعلقات بہت گہرے ہیں اور بیلاروس نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو اپنی سرزمین کو 2022 میں یوکرائن پر حملے کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ دونوں ممالک باقاعدہ طور پر مشترکہ فوجی مشقیں بھی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روس نے بیلاروس میں ایک ڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے جس میں سالانہ 100,000 ڈرون تیار ہوں گے۔ یہ گرفتاری ایک ایسی عالمی کشمکش کی عکاسی کرتی ہے جس میں جنگی حکمت عملی اور سرحدی سیکیورٹی کے درمیان پیچیدہ تعلقات نے دنیا بھر کی نظر مرکوز کر رکھی ہے۔ مزید پڑھیں: موجودہ حالات میں بنگلہ دیش میں انتخابات کا انعقاد چیلنج بن سکتا ہے، ناہید اسلام