ٹرمپ کا ایلون مسک کی پالیسیوں پر کنٹرول: کابینہ اجلاس میں عملے کی کمی پر نئی حکمت عملی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے کابینہ کے ارکان کو واضح طور پر بتایا کہ عملے کی کمی اور حکومتی پالیسیوں پر حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے نہ کہ ایلون مسک. ایک ذریعہ جسے اس معاملے کی تفصیلات کا علم تھا اس نے عالمی خبررساں رائٹرز کوبتایا کہ صدر ٹرمپ نے اس […]
جنگ بندی کے مذاکرات کسی کام نہ آئے: یوکرین کے ایک اور علاقے پر روس کا قبضہ

روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس کی افواج نے مشرقی یوکرین کے ایک اور گاؤں، اندریوکا پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ گاؤں کورخوف کے مغرب میں واقع ہے، جسے ماسکو نے رواں سال جنوری میں اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔ یہ پیش رفت روس کی اس مسلسل فوجی […]
مفت میں نیٹو کا دفاع نہیں کریں گے: ٹرمپ کا اعلان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کے دفاع پر اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رکن ممالک اپنی دفاعی اخراجات کی ادائیگی نہیں کرتے تو امریکہ ان کا تحفظ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موقف وہ کئی سالوں سے رکھتے ہیں اور اپنی 2017 سے […]
بڑی طاقتوں کی غنڈہ گردی قبول نہیں، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جمعہ کے روز سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک فینٹانائل کے مسئلے پر امریکی دباؤ کا بھرپور جواب دے گا اور کسی بھی بڑی طاقت کو کمزور ممالک کو دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے اس بیان کو عالمی سطح پر […]
جابلہ میں خون ریز حملے نے شام میں حکومت کے خلاف تشویش اور کشیدگی بڑھا دی

شام کے ساحلی علاقے ‘جابلہ’ میں بدھ کے روز حکومت کے حامی فورسز کے خلاف ایک خونریز حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 13 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ بشار الاسد کے حامی جنگجووں نے کیا ہے جنہیں حکومت نے “اسد کی ملیشیاؤں کے باقیات” کے […]
ایلن مسک کا مریخ مشن:خلائی جہاز ایک مرتبہ پھر خلا میں پھٹ گیا

اسپیس ایکس کا سٹار شپ خلائی جہاز جمعرات کو ٹیکساس سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد خلا میں پھٹ گیا، جو ایلن مسک کے مریخ مشن کے لیے اس سال مسلسل دوسری بڑی ناکامی ہے۔ اس حادثے کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فلوریڈا کے کچھ ہوائی اڈوں پر ہوائی ٹریفک روک دی۔ […]
ٹرمپ کا میکسیکو اور کینیڈا پر تجارتی محصولات ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی ان تمام اشیاء پر محصولات (ٹیرف) کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (USMCA) کے تحت آتی […]
ٹرمپ انتظامیہ کا درجن بھر سفارتی مشنز بند کرنے پر غور

امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتی نیٹ ورک کو محدود کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے تقریباً درجن بھر قونصل خانوں کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ متعدد امریکی حکام کے مطابق، زیادہ تر یہ سفارتی مشنز مغربی یورپ میں واقع ہیں اور آنے والے مہینوں میں انہیں بند کیا […]
پاکستان کو یمن کی بگڑتی صورتحال پر تشویش، سنگین انسانی، سیاسی بحران کب تک جاری رہے گا؟

پاکستان نے یمن کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ جمعرات کو سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یمن تنازع […]
‘ترقی یافتہ’ ملک برطانیہ میں بڑھتی جبری غلامی ریکارڈ سطح پر

برطانیہ میں ممکنہ جدید غلامی کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال ریکارڈ اضافہ ہوا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں نیشنل ریفرل میکانزم میں 19,125 متاثرین کے حوالہ جات درج کیے گئے، جو 2023 کے 17,000 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتا ہے۔ جدید غلامی میں انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت اور […]