اپریل 5, 2025 12:28 صبح

English / Urdu

’امریکی بدمعاش‘ کے دباؤ میں مذاکرات نہیں کریں گے، ایران کا اعلان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ تہران “بدمعاش ملک” کے دباؤ میں بات چیت نہیں کرے گا، جو کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس نے ملک کے اعلیٰ حکام کو جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک خط بھیجا ہے۔ عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق سینئر ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں خامنہ ای نے کہا کہ مذاکرات کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کا مقصد ‘اپنی اپنی توقعات کو مسلط کرنا’ ہے۔ “بعض غنڈہ حکومتوں کا مذاکرات پر اصرار مسائل کو حل کرنے کے لیے نہیں، بلکہ اپنی توقعات پر غلبہ اور مسلط کرنا ہے۔” ایرنی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے بات چیت نئی توقعات رکھنے کا راستہ ہے، یہ صرف ایران کے جوہری معاملے سے متعلق نہیں ہے، ایران یقیناً ان کی توقعات کو قبول نہیں کرے گا۔ عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے جمعہ کو نشر ہونے والے فاکس بزنس نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو خط بھیجا ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہت بہتر ہو گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں، تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوجی طور پر، یا آپ کوئی معاہدہ کریں۔ اپنی پہلی 2017-2021 کی میعاد کے دوران، ٹرمپ نے امریکہ کو ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدے سے الگ کر دیا جس میں پابندیوں میں ریلیف کے بدلے تہران کی جوہری سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگائی گئیں۔ ٹرمپ کے 2018 میں دستبرداری کے بعد اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بعد، ایران نے ان حدود کی خلاف ورزی کی اور بہت آگے نکل گیا۔ اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے سفارت کاری کا وقت ختم ہو رہا ہے، کیونکہ تہران اپنی یورینیم کی افزودگی کو قریب قریب ہتھیاروں کے درجے تک لے جا رہا ہے۔ تہران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری کام صرف اور صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

کیا محمد عامر آئی پی ایل کھیلنے جا رہے ہیں؟

پاکستان کے تجربہ کار تیز گیند باز محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن میں کھیلنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ آئی پی ایل میں کھیلنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے سے نہیں ہچکچائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اگلے سال کھیلنے کا موقع ملا تو میں ضرور کھیلوں گا،انہوں نے مزید کہا کہ آر سی بی ان کی پسندیدہ ٹیم تھی، جس کی وجہ سے ان میں شمولیت کا امکان خاصا پرکشش ہے۔ خیال رہے کہ 2008میں شروع ہونے والے آئی پی ایل میں ابتدائی طور پر پاکستانی کھلاڑی شامل تھے، جن میں شعیب اختر، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر جیسے بڑے نام شامل تھے۔ تاہم 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اگرچہ اس کے بعد کے ایڈیشنز میں کبھی کبھار پاکستانی سرپرست ہوتے رہے ہیں، لیکن اس کے بعد سے کوئی پاکستانی کرکٹر آئی پی ایل میں نہیں کھیلا،عامر کی ممکنہ واپسی اس دیرینہ غیر موجودگی میں ایک تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ جبکہ محمد عامر اپنی اہلیہ نرجس کے ذریعے یو کے پاسپورٹ حاصل کرنے کے اپنے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے، کھیلنے کے اہل ہونے کے بارے میں پر امید ہیں۔ دوسری جانب اظہر محمود برطانوی شہریت رکھنے کی وجہ سے 2008 میں پابندی لگنے کے بعد آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں۔ کوہلی کے لیے عامر کی تعریف ان کی میدان میں ہونے والی لڑائیوں سے بھی بڑھ کر ہے، انہوں نے سابق انڈین کپتان کا ایک اشارہ یاد کیا، جس نے ایک بار انہیں اپنا بیٹ تحفے میں دیا تھا، جس کے ساتھ عامر نے کچھ یادگار اننگز کھیلی تھیں۔ عامر نے کہا کہ ویرات نے مجھے اپنا بیٹ تحفے میں دیا تھا اور میں ان کے ایکشن سے بہت متاثر ہوا، میں ہمیشہ ان کی بیٹنگ کا بہت بڑا مداح رہا ہوں اور وہ میری باؤلنگ کے مداح ہیں، میں نے اس کے بلے سے کچھ اچھی اننگز کھیلی ۔ احمد شہزاد نے پروگرام کے دوران محمد عامر کے اس بیانیے کی حمایت کی اور اسے بہترین قرار دیا،شہزاد نے کہا کہ آر سی بی کو اپنی باؤلنگ کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے عامر جیسے بولر کی ضرورت ہے،ان کے پاس ایک مضبوط بیٹنگ یونٹ ہے، لیکن ان کی باؤلنگ ہمیشہ تشویش کا باعث رہی ہے،اگر عامر آر سی بی کے لیے کھیلتے ہیں تو وہ ٹائٹل جیتیں گے۔ خیال رہے کہ محمد عامر، جنہوں نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے انٹرنیشنل اور 62 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔

سابق وزیرِاعلیٰ کا ’زندہ بیٹا‘ سرکاری ریکارڈ میں ’مردہ‘ قرار

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے زندہ بیٹے کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ نجی نشریاتی ادارے بول نیوز کے مطابق خیرپور میں ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے زندہ بیٹے ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ خیرپور کے سرکاری آنکھوں کے اسپتال (SIOVS) کے کنٹریکٹ پر انچارج ہیں اور سابقہ دور میں محکمہ صحت میں 161 سے زائد ملازمین کی بھرتی کی تھی۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے ان کے حوالے سے ایک انفرادی کیس کے سلسلے میں رپورٹ ایڈشنل رجسٹرار کے ذریعے عدالت میں پیش کی جس میں ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ کو مردہ قرار دیا گیا۔ یہ انکشاف سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے سامنے آیا جس نے اس معاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کی ہے جب کہ سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت کی جانب سے اس رپورٹ کی تصدیق کی گئی۔ عدالت نے اس سنگین غلطی کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ سکھر میں من پسند لوگوں کو بھرتی کرنے سے متعلق کیس چل رہا ہے۔ ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ نے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محکمہ صحت میں 161 سے زائد ملازمین کو بھرتی کیا تھا، جب کہ دیگر ملازمین کے کیسز عدالت میں چل رہے ہیں۔

ڈریسنگ روم میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کی بات ہو رہی ہے روہت کی کرکٹ چھوڑنے کی نہیں، شبھمن گل

انڈین کرکٹ ٹٰم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ ٹیم کی ساری توجہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر ہے، ڈریسنگ روم میں روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوتی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گل نے کہا کہ ہم بھارت میں ورلڈ کپ کا فائنل ہار گئے تھے لیکن اس بار ٹیم ون ڈے ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہے،ٹیم کا ماحول شاندار ہے اور ہر کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ناک آؤٹ میچوں کے دباؤ کو تسلیم کرتے ہوئے گل نے ریمارکس دیے کہ یہ کہنا آسان ہے کہ کوئی دباؤ نہیں ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر کھلاڑی اسے محسوس کرتا ہے۔ تاہم، تجربہ کار کھلاڑی جانتے ہیں کہ اسے کس طرح سنبھالنا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل پر غور کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا کا باؤلنگ اٹیک غیر معمولی طور پر مضبوط نہیں تھا، لیکن ہماری ٹیم نے سیمی فائنل کے دباؤ میں وکٹیں گنوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہمیشہ صورتحال کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے، ایک بلے باز کے طور پرمیں کھیل کے تقاضوں کے مطابق شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔     انڈین ٹیم کی بلے بازی کی طاقت کی تعریف کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری بیٹنگ لائن اپ دنیا میں سب سے مضبوط ہے۔ ہر کھلاڑی اپنے کردار کو جانتا ہے اور توجہ ٹیم کی حکمت عملی کو کمال تک پہنچانے پر مرکوز ہے۔ صحافی نے شبھمن گل سےسوال کیا کہ کیا روہت شرما ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟ انہوں نےجواب دیا کہ ہماری ساری توجہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر ہےاور ڈریسنگ روم میں صرف میچ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی بات ہو رہی ہے،ڈریسنگ روم میں روہت شرما کے کرکٹ چھوڑنے کی بات نہیں۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا کل فائنل نیوزی لینڈ اور انڈیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، انڈین ٹیم نے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے میزبان پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرنے کے بعد اپنے تمام کھیل دبئی میں کھیلے ہیں اور اب انڈیا فائنل میں پہنچنے کی وجہ سے فائنل پاکستان میں ہونے کی بجائے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاح پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں تین خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع ٹانک میں فتنہ الخوراج کی مبینہ موجودگی پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر خارجی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی بنوں چھاؤنی میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ حملے میں 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی بھی ہوئے تھے

دھی رانی ۔۔۔ سب سے سیانی، مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔ خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں۔ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام میں بھی خواتین انٹر پرینیور کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی پیغام میں کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت و احترام اور حقوقِ دیے گئے۔ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خاتون وزیر اعلیٰ بن کر ہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہوں، تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوشحال پنجاب کی ضمانت ہیں۔ پنجاب کے متعدد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں خواتین آفیسر کی تعیناتی وویمن ایمپاورمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ خواتین پو لیس اور دیگر محکموں میں محنت اور لگن سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیٹیوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔ خواتین اور بچے“ریڈ لائن” ہیں، یہی میرا وژن ہے۔ مزید پڑھیں: ’عورت کے حقوق اس کی دہلیز پر ملنے چاہئیں‘ خواتین مارچ کا مطالبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیاز ی سلوک یا ناانصافی کی گنجائش نہیں، خواتین کو یقینی قانونی تحفظ کے لیے پنجاب میں ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا۔ ویمن ہیلپ لائن اور پینک بٹن پراجیکٹ کے ذریعے خواتین کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی میں ورکنگ وویمن کے لیے ہاسٹل بنایا گیا، مزید بھی بنائیں گے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین کی آسانی کے لیے ای بائیکس سکیم شروع کی گئی ہے، مزید بائیکس بھی دیں گے۔ ہونہار اسکالر شپ پروگرام میں طالبات کو میرٹ پر 60 فیصد وظائف دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اضلاع میں بھی ورکنگ ویمن کے لیے محفوظ ماحول اور مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، پنجاب بھر میں 16 ورکنگ وویمن ہاسٹل قائم کیے گئے ہیں۔ ورک وویمن کے لیے 307 ڈے کئیر سنٹر سے 9541 خاندان مستفید ہورہے ہیں۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں 18 وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت نادار بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جارہی ہیں۔ نادار اقلیتی بہنوں کو بھی مینارٹی کارڈ کے ذریعے سہ ماہی مالی امداد دی جا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک پروگرام سے دیہی خواتین کومعاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں خواتین کو اپنا گھر بنانے کے لیے بلا سود آسان اقساط پر قرض دے رہے ہیں، وہ وقت نہیں بھول سکتی، جب خاتون کا گھر بنتا دیکھ کر خوشی سے آنکھیں بھیگ گئی تھیں، لیپ ٹاپ اسکیم سے طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، عزم ہے کہ پنجاب کی ہر خاتون کو وہ عزت، تحفظ اور مواقع فراہم کیے جائیں جن کی وہ حقدار ہیں۔ دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں خواتین کے لیے 18 یونیورسٹیوں میں ڈے کیئر سینٹرز کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے، 50 یونیورسٹیوں میں خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی مہمات شروع کی گئی ہیں، جب کہ ویمن بزنس سینٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈے کیئر سینٹرز کی تعداد 400 ہو چکی ہے اور خواتین کے گھروں کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز سے منسلک کرنے کے لیے موبائل یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ملازمت پیشہ خواتین کے لیے ورکنگ ویمن ہاسٹلز کی تعداد 165 تک بڑھا دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ ‘آسان کاروبار اسکیم’ کے تحت خواتین کو مالی معاونت دی جائے گی، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں، جب کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام سے خواتین کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ وہ ہر شعبے میں ترقی کر سکیں اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کریں۔ خواتین کی معاشی خودمختاری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حقوقِ برابری ولیج گارمنٹس سینٹرز اور سبزہ زار میں اینٹرپرینیورشپ سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں خواتین کو کاروباری تربیت فراہم کی جائے گی۔ خواتین کے لیے سفری سہولت میں بہتری کے لیے ای-بائیکس پروگرام بغیر کسی کوٹے کے شروع کیا گیا، جب کہ فیشن انڈسٹری میں خواتین کی ترقی کے لیے ”ہینڈ ہولڈنگ” پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار وائلڈ لائف فورس میں 35 خواتین کو شامل کیا گیا، جس کے بعد فورس میں خواتین کا تناسب 23 فیصد ہو گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے ورچوئل اسٹیشنز قائم کیے ہیں، جب کہ تمام سڑکوں پر پینک بٹنز بھی نصب کیے گئے ہیں، جو فورسز کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ 1250 فیڈ ہسپتال اور کلینک ان ویلز کے ذریعے خواتین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جب کہ دستکاری اور ہنر سیکھنے کے مراکز کو دوبارہ فعال کر کے خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عورت مارچ میں مقاصد کیا ہیں؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‘پنجاب کی بیٹی مریم نواز خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے کام کر رہی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ خواتین خود اپنی آواز بلند کریں اور حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔’ انہوں نے مزید کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گھریلو خواتین کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز مہیا کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ گھروں میں رہ کر کام کر سکیں اور معاشی خودمختاری حاصل کر سکیں۔ مریم اورنگزیب نے پاکستان کی ان تمام عظیم خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جو خواتین کے حقوق کے لیے

خواتین کو کم لاگت قرضوں اور کاروباری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے: ،شہباز شریف

وزیراعظم کی صدارت میں سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا) کے تحت جاری اصلاحات پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ خواتین کو کم لاگت قرضوں اور کاروباری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جس میں وزیر اعظم  نے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز سیکٹر میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ‘گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کیلئے ضروری سرمائے اور سہولیات کو ترجیحی دی جائے اور وزیرِ اعظم کی یوتھ لون اسکیم سے خواتین کو کم لاگت قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائے۔’ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ دیہی و دور دراز علاقوں میں تعلیم یافتہ و ہنر مند خواتین کو اپنے کاروبار سے با اختیار بنائے اورصنعت سے منسلک خواتین کے کاروبار میں اضافے کیلئے انہیں ضروری تربیت کی فراہمی اور اس حوالے سے سہولت مراکز قائم کیے جائے۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ گھریلو  اور چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کے سہولت مراکز و تربیتی سینٹرز تک خواتین کی رسائی یقینی بنائی جائےاور خواتین کے کاروبار میں اضافے اور تربیت کیلئے سہولت مراکز تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ خواتین کے کاروبار میں اضافے اور تربیت کیلئے سہولت مراکز تک رسائی یقینی بنائی جائے ۔ وزیرِ اعظم نے گھریلو و چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل و سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی خواتین کو اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کیلئے ضروری  اقدمات پر سفارشات جلد وزیرِ اعظم کو پیش کرے ۔

بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا، نفرت کی سیاست سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ عطا تارڑ نے گوجرانوالا میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے ملکی معیشت کو استحکام دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا، بانی پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی نے لوٹ مار کی سیاست کی۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملکی ترقی کا سفر روکا۔ اس کے برعکس آج معاشی اشاریئے مثبت ہیں، مہنگائی میں کمی آئی ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ عطا تاڑر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاﺅنڈ کی ڈکیتی کی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کے بچوں کے ذہنوں کو زہر آلود کیا، آج ان کا سوشل میڈیا کا بخار اتر چکا ہے آج ان کی پارٹی دس حصوں میں بٹ چکی ہے۔ قوم کو تقسیم کرنے والی جماعت آج خود تقسیم کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھکڑ کے عوام نے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن) کا سر فخر سے بلند کیا، ایک سال پہلے اس ملک میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، کچھ ایسے بدبخت تھے جو ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی دعائیں کر رہے تھے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز ملکی سالمیت کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں، ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، مسلم لیگ نے ملک کو ترقیاتی منصوبے دیئےحکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھکھڑ کے اندر ٹریفک کے مسائل حل کئے جائیں گے، اس علاقے نے ہمیں پہچان اور شناخت دی ہے، بلال فاروق تارڑ کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر یہاں سے شروع کیا۔ عطا تاڑر نے کہا کہ جتنے منصوبے آج یہاں شروع ہو رہے ہیں یہ اس علاقے کے عوام کا قرض ہے جو ہم اتارنے آئے ہیں، پیر کوٹ سے کلیر تک 8 کلو میٹر سڑک کی تعمیر ہوگی، آنے والے سالوں میں حلقے کو مزید ترقی دیں گے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں، 9 مئی والوں نے اس ملک کے دفاعی اداروں پر حملے کئے اور محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، یہ فرق ہمیشہ رہے گا۔

چین نے پاکستانی قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کر دی

چین نے پاکستان کو دو ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے، جس سے ملک کو اہم مالی ریلیف ملے گا۔ نجی نشریاتی ادرے ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ قرض اصل میں 24 مارچ کو ادا کرنا تھا، لیکن چین نے پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے اسے موخر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ توسیع پاکستان کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور مالی استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔ چین پاکستان کے لیے ایک اہم اقتصادی شراکت دار رہا ہے، چین نے خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) اقدام کے تحت مالی امداد اور سرمایہ کاری فراہم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ قرض کی التوا فوری ادائیگی کے دباؤ کو کم کرے گی کیونکہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ مزید برآں، اس ہفتے کے شروع میں، پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے باضابطہ طور پر گزشتہ سال حاصل کی گئی سات ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے پہلے جائزے کے لیے بات چیت کا آغاز کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان نے عالمی قرض دہندہ کو مالیاتی نظم و ضبط اور اقتصادی اصلاحات کے لیے اپنے عزم کی یقین دہانی کرائی ہے کیونکہ تازہ ترین اقتصادی جائزے کے لیے اسلام آباد میں بات چیت جاری ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے وفد کو ملک کی میکرو اکنامک صورتحال، ریونیو اکٹھا کرنے اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر پیشرفت پر بریفنگ دی، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے سات ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے وا ضح رہے کہ فروری 2024 میں بھی چین نے ایک سال کے لیے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض موخر کیا تھا۔

ہنی ٹریپ اسکینڈل، لاہور شہر میں پولیس کی زیرِ سرپرستی لڑکیوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والا گروہ گرفتار

لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں 13 سے زائد افراد کو لڑکیوں کے زریعے ہنی ٹریپ کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا، سات رکنی گینگ میں تین لڑکیاں اور چار لڑکے شامل ہیں۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار کیے ہیں، جو ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے افراد پر پہلے تشدد پھر برہنہ ویڈیو بنانے کے بعد بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملزمان اب تک 1 درجن سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار کر چکے ہیں، خواتین ملزمان لڑکوں سے سوشل میڈیا پر دوستی کرتی تھیں، پھر دوستی کے بعد بہانے سے لڑکوں کو مختلف لوکیشنز پر واقع فلیٹس میں بلاتی تھیں۔ یہ خواتین ملزمان فلیٹ پر پہلے سے موجود ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکوں پر تشدد کرتی تھیں، دوران تشدد ملزمان لڑکوں کی برہنہ وڈیوز بناتے اور بھاری رقم وصول کرتے، رقم نہ دینے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔ ایک بااثر شخصیت کے ہنی ٹریپ کے بعد پولیس حرکت میں آئی، گرفتاریاں سوشل میڈیا، موبائل فون ٹریسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔ یہ ہنی ٹریپ اسکینڈل پولیس کی زیرِ سرپرستی چلایا جا رہا تھا۔ مزید پڑھیں: ایکواڈور میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ہوگئے ملزم عاصم جونیئر کلرک، جب کہ ملزم وقاص پنجاب پولیس کے ڈولفن فورس ونگ میں کانسٹیبل ہے۔ ان کے علاوہ ملزمان میں عاصم، وقاص، احمد، ابرار، نورین، کرن اور فریحہ شامل ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے اس کامیابی پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت و ٹیم کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ مرد و خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان سے 7 موبائل فون، ہتھکڑی، پستول، 55 ہزار نقدی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔