برطانیہ میں سابق فوجی کی سفاکانہ واردات، تین خواتین کو جنسی درندگی کے بعد قتل کر دیا

برطانیہ کی ایک عدالت نے منگل کے روز ایک سابق فوجی کو تین خواتین کے سفاکانہ قتل اور جنسی زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ 26 سالہ ‘کائل کلفرڈ’ نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ سمیت تین خواتین کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس پر اسے بغیر کسی پیرول کے پوری زندگی جیل میں گزارنے کا حکم دیا گیا۔ یہ خوفناک واردات جولائی 2024 میں لندن کے شمال مغربی علاقے بشی میں پیش آئی جہاں کلفرڈ نے 61 سالہ کیرول ہنٹ، ان کی 25 سالہ بیٹی لوئس اور 28 سالہ بیٹی ہنا کو بے دردی سے قتل کیا۔ کیرول ہنٹ معروف بی بی سی اسپورٹس کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ تھیں اور یہ قتل ایک منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا تھا۔ عدالتی سماعت کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ کلفرڈ اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ سے شدید ناراض تھا کیونکہ اس نے اسے چھوڑ دیا تھا۔ اسی وجہ سے انتقام کی آگ میں جلتے ہوئے اس نے کئی دنوں تک جان ہنٹ کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور واردات کی مکمل منصوبہ بندی کی۔ جج جوئل بیناتھن کے مطابق کلفرڈ نے پہلے کیرول ہنٹ کو چاقو کے وار سے قتل کیا اور پھر ایک گھنٹے تک گھر میں چھپا رہا۔ جب لوئس گھر آئی تو اس نے اسے قیدی بنا کر جنسی زیادتی کی اور پھر کراس بو سے قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں اسرائیلی سیاح سمیت دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ایک شخص کو قتل کردیا گیا اس سب کے بعد جب ہنا گھر پہنچی تو اسے بھی اسی بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کیمرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت میں جج جوئل بیناتھن نے کلفرڈ کو “خود ترس میں ڈوبا ہوا ایک بے رحم اور بزدل قاتل” قرار دیا ہے جو خواتین کے لیے انتہائی تحقیر آمیز خیالات رکھتا تھا۔ عدالت نے کہا کہ یہ جرم ایک سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ تھا جس میں سفاکیت کی کوئی حد باقی نہیں چھوڑی گئی۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ کلفرڈ نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اسے غیر حاضری میں سزا سنائی گئی۔ عدالت میں جان ہنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ “میں چاہتا تھا کہ میں کائل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنا دکھ بیان کروں۔ جب میں سوچتا ہوں کہ وہ ہمیں دھوکہ دینے میں کیسے کامیاب ہوا تو مجھے بس اتنا کہنا ہے کہ وہ ایک بے حس سائیکوپیتھ ہے، جس نے اپنی حقیقت کو چھپا رکھا تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “میری بیٹی لوئس نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔ میں امید کرتا ہوں کہ دنیا بھر کی خواتین اس کی ہمت سے سبق سیکھیں گی اور اپنی زندگی میں ایسے خطرناک افراد سے محتاط رہیں گی۔” عدالت نے کلفرڈ کو تین بار عمر قید کی سزا سنائی جس کا مطلب ہے کہ وہ باقی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے گا اور اسے کبھی رہائی کا موقع نہیں ملے گا۔ یہ کیس برطانیہ میں خواتین کے تحفظ اور گھریلو تشدد کے خلاف مزید سخت قوانین کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالتا ہے تاکہ ایسے مجرموں کو پہلے ہی روکا جا سکے جو خطرناک ذہنیت رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: لندن کی عدالت نے چینی طالبعلم کو 10 خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے پر مجرم قرار دے دیا
لاہور بیجنگ انڈرپاس فائرنگ واقعہ، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور پولیس نے دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ کرنے والے چار ملزمان گرفتار کرلیا۔ لاہور کے علاقے دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کا واقعہ شدید طول پکڑ گیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس کو اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، پولیس نے واقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث گارڈز کی سکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والا جیل جائے گا، ملزمان نے عمران نامی شہری پرتشدد کیا، سر عام فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلایا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں نجی کمپنی کے گارڈز کو کھلے عام بدمعاشی اور شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نجی کمپنی کے گارڈز نے ایک نہتے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر سرِعام فائر بھی کیا۔
پاکستانی طالبہ عمارہ خان نے امریکی یونیورسٹی کولمبیا کو کیوں ٹھکرا دیا؟

نیو یارک کی مشہور کولمبیا یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ عمارہ خان نے احتجاجاً داخلے کی پیشکش مسترد کر دی۔ ان کے والد عمیر خان نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فلسطین کی حمایت کرنے والے طلبہ کے خلاف کیے گئے کریک ڈاؤن کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ عالمی خبر ارساں ادارے عرب نیوز کے مطابق، غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد کولمبیا یونیورسٹی طلبہ کے احتجاج کا مرکز بن گئی۔ یونیورسٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے حق اور مخالفت میں مظاہرے کیے گئے، جن کے دوران فلسطینی حامی کارکنوں نے یونیورسٹی انتظامیہ پر آزادیٔ اظہار کو دبانے کا الزام لگایا۔ انتظامیہ نے کیمپس کی حفاظت اور ہراسانی کی روک تھام کے نام پر فلسطینی حامی طلبہ کے خلاف کارروائیاں کیں، متعدد کیمپس گروپس کو معطل کر دیا اور احتجاجی سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کر دیں۔ تاہم، کارکنوں نے ان اقدامات کو آزادیٔ اظہار پر قدغن قرار دیا۔ عمارہ خان نے 10 مارچ کو یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی کو خط لکھ کر داخلے کی پیشکش مسترد کر دی۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی تعلیمی آزادی کے اصولوں پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے، اور ایک مسلمان امریکی ہونے کے ناطے وہ ایسے ادارے میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں جو طلبہ کی آزادیٔ اظہار کو محدود کرے اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا نہ ہو۔ عمارہ کے والد نے کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی ان کی بیٹی کی اولین پسند تھی، اور داخلے کی پیشکش ملنے پر پوری فیملی خوش تھی، مگر عمارہ نے جرات مندانہ فیصلہ کیا جس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “یہ ایک مشکل لیکن اصولی فیصلہ تھا، اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔”
پاکستان سپر لیگ میں 2025 کے بعد مزید دو ٹیموں کی شمولیت کا پلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ 2025 کے سیزن کے بعد لیگ میں مزید دو ٹیموں کے اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نسیر نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم 2025 کے بعد لیگ میں آٹھ ٹیموں کا اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔” پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2016 میں متحدہ عرب امارات سے ہوا تھا، لیکن سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے یہ پاکستان منتقل ہو چکی ہے اور اب یہ لیگ پاکستان میں اپنے تجارتی اور مسابقتی معیار کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس لیگ کا یہ توسیعی منصوبہ ایک اہم تجارتی موقع کے طور پر سامنے آ رہا ہے جب میڈیا اور اسپانسرشپ کے حقوق کی نیلامی ہونے والی ہے۔ 2026 میں پی ایس ایل کے سیزن کا آغاز نئے شہروں کے ساتھ ہو گا اور پشاور شہر پہلی بار اپنے یہاں ایک نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا جو کہ مکمل پی ایس ایل میچوں کی طرف ایک قدم ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی انوکھی رونمائی، سمندر کی تہہ سے خزانے کی طرح نکالی گئی اس کے علاوہ پی ایس ایل کی ٹرافی بھی پہلی بار پورے پاکستان کا دورہ کرے گی اور غیر میزبان شہروں میں بھی یہ ایونٹ پہنچے گا۔ سلمان نسیر نے مزید کہا ہے کہ “ہم نے اُس وقت پی ایس ایل کا آغاز کیا جب پاکستان میں کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہو رہی تھی۔ ہمارا مقصد کرکٹ کو واپس لانا تھا، اور ہم نے کامیابی سے یہ مقصد حاصل کیا ہے۔ اب ہم ان شہروں تک کرکٹ کو لے کر جانا چاہتے ہیں جہاں یہ پہلے نہیں تھی۔” یہ توسیع پاکستان سپر لیگ کے لیے ایک بڑا سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے خاص طور پر جب اس کا میڈیا اور اسپانسرشپ کے حقوق کی نیلامی کی تیاری ہو رہی ہے۔ سلمان نسیر نے کا کہنا تھا کہ “یہ سال ہمارے لیے ایک اہم آزمائش ہوگا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ مزید ٹیموں کے ساتھ ہمارے پاس ایک بڑا تجارتی موقع ہو گا۔” پی ایس ایل 2025 کا سیزن 11 اپریل سے شروع ہوگا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس تین ٹائٹلز کے ساتھ سب سے زیادہ کامیابی کا ریکارڈ موجود ہے۔ مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ میک گل منشیات سپلائی کیس میں قصوروار قرار
جعفر ایکسپریس میں چارشہید ہونے والے افراد کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیےگے

بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے 4 افراد کے جسد خاکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے، جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ ایئرپورٹ پر شہدا کے اہلِ خانہ اور قریبی عزیز بھی موجود تھے۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں محمد ممتاز (مانسہرہ)، نوزے علی (گلگت بلتستان، ضلع گانچھے)، محمد عثمان (اٹک) اور امتیاز (سیالکوٹ) شامل تھے۔ شہید ممتاز ریلوے کے ملازم تھے۔ حکام کے مطابق یہ چاروں افراد ان یرغمالیوں میں شامل تھے، جنہیں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس حملے کے دوران نشانہ بنایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے شہدا کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور ایثار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی مذہبی امور نے ائیرپورٹ پر جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں میں شہید ہونے والے شہدا کی میتیں وصول کیں انہوں نے کہا معصوم شہریوں پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے،حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،شہدا کے اہل خانہ کے حوصلے بلند ہیں، ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں پر حملے کی وجہ سے قوم افسردہ ہے۔ بعد ازاں، چاروں شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے، جہاں ان کی نمازِ جنازہ کل ادا کی جائے گی۔
پاکستانی ٹینس پلیئر ‘طلحہ وحید’ نے سب سے زیادہ سرویس کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے سینئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ٹینس کے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ 47 سالہ طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے تحت سب سے زیادہ کامیاب سرویسز کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے نومبر میں کی جانے والی ایک کوشش میں ایک منٹ کے دوران 59 سرویسز کر کے 2019 کے امریکی کھلاڑی جان پری کے 42 سرویسز کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر عیسیٰ ام الحق نے اس شاندار کامیابی کو پاکستانی ٹینس کے لیے ایک بڑی تحریک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ “یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم حوصلہ افزائی ہے اور پاکستانی ٹینس کے لیے یہ سنگ میل ہے جو ہمیں عالمی سطح پر اور زیادہ تسلیم حاصل کرنے میں مدد دے گا۔” گنیز ورلڈ ریکارڈز جو کہ 1955 میں قائم ہوا اور آج دنیا بھر میں ریکارڈ قائم کرنے والوں کا عالمی معیار بن چکا ہے۔ طلحہ وحید کی یہ کامیابی اس بات کا غماز ہے کہ محنت اور عزم کے ساتھ کوئی بھی ریکارڈ توڑنا ممکن ہے۔ پاکستان کے ٹینس کی دنیا میں یہ کامیابی ایک نئی امید اور جوش پیدا کرتی ہے، جو آئندہ نسلوں کے لیے ایک قیمتی سبق بنے گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی انوکھی رونمائی، سمندر کی تہہ سے خزانے کی طرح نکالی گئی
پی ایس ایل 10 ٹرافی کی انوکھی رونمائی، سمندر کی تہہ سے خزانے کی طرح نکالی گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی10 ویں ایڈیشن کی ٹرافی Luminara کی رونمائی کراچی کے ساحلی سمندر بحیرہ عرب میں منفرد انداز میں منعقد کرکے تاریخ رقم کر دی۔ یہ بے مثال اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔ ایک حیرت انگیز شاہکار Luminara کو ٹھوس چاندی کی شیٹ سے تیار کیا گیا ہے، جس میں مشینی طریقے سے پیچیدہ پتھروں کی ترتیب کی گئی ہے۔ 10 کلو گرام وزنی ٹرافی کو 22,850 چمکدار زرکون پتھروں سے مزین کیا گیا ہے، جو باصلاحیت اسٹارز ، جذبے، توانائی اور بہترین مقابلے کی عکاسی کرتی ہے، جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تعارف ہے۔ لومینارا نام روشنی کی علامت ہے، جو لاطینی لفظ ‘luminare’ سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ‘ٹارچ’ اور ‘lumens’ کا مطلب ہے ‘روشنی۔ Celebrating a decade of HBL PSL with a spectacular trophy unveiling in Karachi’s coastal waters 🌊 Presenting 𝙇𝙪𝙢𝙞𝙣𝙖𝙧𝙖 – the #HBLPSLX prize – in all its glory 🏆 pic.twitter.com/uRh7aiOZW6 — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 13, 2025 ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں میں کی گئی، جہاں ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے ایک خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی کراچی میں موجود ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔ یہ بیانیہ لیگ کی گہرائی، ارتقاء اور غیر متزلزل جذبے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس منفرد منظر کے موقع پر پی سی بی اور ایچ بی ایل کے حکام، فرنچائز کے نمائندے اور کرکٹرز موجود تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمندر میں ‘Luminara’ کی نقاب کشائی لیگ کی جدت اور عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے، جیسا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایک دہائی منا رہے ہیں، یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے میدان کے اندر اور باہر آگے بڑھتی رہی ہے، جس طرح سمندر گہرائی رکھتا ہے، اسی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔ یہ انوکھی نقاب کشائی اسی جذبے کی گہرائی کی نمائندگی کرتی ہے، جو ہمارے کھلاڑی اور شائقین اس کھیل میں لاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونے والا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اٹلی کے کیمپ فلیگری میں 4.4 شدت کا زلزلہ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

اٹلی کے شہر نیپلز کے اطراف میں واقع فعال آتش فشانی علاقے کیمپی فلیگری (Phlegraean Fields) میں ایک زوردار زلزلہ نے تباہی مچادی۔ بدھ کی رات کو 4.4 شدت کے اس زلزلے نے نہ صرف عمارتوں کو نقصان پہنچایا بلکہ علاقے کے لاکھوں افراد میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی۔ یہ زلزلہ رات کے تقریبا 1:25 بجے آیا اور اس کی گہرائی 2.5 کلومیٹر تھی جس کی شدت نے نیپلز کے رہائشیوں کو نیند سے جھنجھوڑ دیا۔ یہ زلزلہ کیمپ فلیگری کے علاقے میں گزشتہ 10 ماہ میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔ نیپلز کے میئر گیاتانو مانفریڈی کے مطابق زلزلے کے دوران چند افراد زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون شامل تھی جس کے کمرے کی چھت گر گئی۔ اس کے علاوہ چند دیگر افراد کو شیشے کے ٹکڑے لگنے سے چوٹیں آئیں، تاہم زیادہ تر زخمیوں کو صرف افاقہ تھا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد بگنولی کے ساحلی علاقے میں عمارتوں کے ملبے سے گاڑیوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور ایک چرچ کو بھی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: ‘خونی چاند’ کا مکمل قمری گرہن، کب اور کہاں دیکھ سکتے ہیں؟ اس کے بعد فورا اس علاقے کی سکولوں کو بند کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ خوف کا یہ عالم تھا کہ کچھ لوگ حفاظت کے لیے بند سابق ‘نیٹو’ اڈے کی طرف دوڑ پڑے۔ نیپلز کے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ان کے لیے ایک اور جھٹکا تھا خاص طور پر 2024 کے مئی میں بھی 4.4 شدت کا زلزلہ آ چکا تھا جو 40 سالوں میں سب سے بڑا تھا مگر اس بار کا زلزلہ شہر کے قریب واقع تھا اور اس کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔ ایسے میں وزیر اعظم ‘جورجیا میلونی’ نے کہا کہ وہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔ کیمپی فلیگری کے علاقے کی آتش فشانی سرگرمیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ یہ ایک وسیع و عریض آتش فشانی حوض ہے جو نیپلز کے اطراف کے سمندر میں پھیلا ہوا ہے اور تقریباً 12×15 کلومیٹر کے علاقے پر محیط ہے۔ لازمی پڑھیں: سوشل میڈیا ایپس بچوں کے لیے کتنی محفوظ: برطانیہ نے تحقیقات جاری کر دیں اس سے قبل ماضی میں 40,000 سال پہلے یہاں ایک خوفناک آتش فشانی دھماکہ ہو چکا ہے جو اس علاقے کا سب سے طاقتور دھماکہ تھا۔ مقامی ماہرین کے مطابق حالیہ زلزلے کے باوجود اس علاقے میں آتش فشانی سرگرمیوں کا بڑھنا کسی بڑے ایٹمی دھماکے کی طرف اشارہ نہیں کرتا تاہم یہاں کے رہائشیوں میں اب بھی خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نیپلز کے میئر نے کہا ہے کہ “یہ خاص طور پر شدید جھٹکا تھا لیکن حالات قابو میں ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بہت جلد صورتحال معمول پر آ جائے گی۔ یہ واقعہ اس بات کا گواہ ہے کہ قدرتی آفات کا خوف ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں رہتا ہے اور ان کے اثرات نہ صرف جسمانی سطح پر بلکہ نفسیاتی طور پر بھی گہرے اثرات چھوڑ جاتے ہیں۔ مزید پڑھیں: روس نے امریکا کی 30 دن کی جنگ بندی تجویز مسترد کر دی
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کو پاراچنار، ضلع کرم سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا، گرفتار ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ ضرور پڑھیں: لیبیا میں پاکستانی شہریوں کی کشتی الٹ گئی: 65 مسافر سوار ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عامر حسین ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھا، ملزم عامر حسین نے متاثرہ شہری نصرت حسین کو یورپ بھجوانے کے لئے 37 لاکھ روپے بٹورے تھے۔ ملزم نے بھاری رقوم بینک اکاؤنٹ میں وصول کی تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ کی موت واقع ہوئی۔ گرفتار ملزم عامر حسین کے دیگر ساتھی منیر حسین، احمد اسلم، شاہ فیصل اور واجد علی یو اے ای، لیبیا اور اٹلی سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم عامر حسین نے کشتی حادثے کے دیگر متاثرین سے بھی بھاری رقوم وصول کی، ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گینگ کے دیگر ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں 16 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، 10 لاپتہ ڈائریکٹر ایف آئی کوہاٹ زون نے کہا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 فروری کو لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی تھی، لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی کو مرسا ڈیلا بندرگاہ کے قریب حادثہ پیش آیا، کشتی میں 65 افراد سوار تھے۔
تمام کمرشل پلاٹس منجمد، نیب کی بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف کارروائی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے تمام کمرشل پلاٹس منجمد کردیے ہیں۔ نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق نیب حکام بحریہ ٹاؤن کراچی کے تمام کمرشل پلاٹس منجمد کر کے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے پلاٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، منجمد 10 ہزار سے زائد کمرشل پلاٹس کی مالیت اربوں روپے ہے۔ واضح رہے کہ منجمد پلاٹس میں فروخت شدہ کمرشل پلاٹ بھی شامل ہیں، ڈی جی نیب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار تجارتی پلاٹس کو منجمد کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں تجارتی پلاٹس کو فوراً منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔