آرمی چیف کا پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کا مشورہ ، آخر یہ ہارڈ اسٹیٹ ہوتی کیا ہے؟

ہارڈ اسٹیٹ ایسی ریاست کو کہا جاتا ہے جہاں حکومت کا کنٹرول سخت اور مرکزی ہوتا ہے، قوانین پر سختی سے عمل کروایا جاتا ہے، اور عوامی آزادیوں پر سخت پابندیاں ہوتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔ ایسی ریاستوں میں فیصلہ سازی عام طور پر چند افراد یا ایک مخصوص گروہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے، اور سیاسی اختلاف یا اپوزیشن کو دبانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا تے ہیں۔ اکثر اوقات، سیکیورٹی ادارے اور فوج کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہوتے ہیں، اور میڈیا پر بھی سخت نگرانی رکھی جاتی ہے۔ اگر تاریخ کے تناظر میں دیکھا جائے تو ہارڈ اسٹیٹ کا تصور قدیم ادوار سے موجود رہا ہے۔ بادشاہتیں، سلطنتیں اور آمرانہ حکومتیں اکثر ایسی ریاستوں کی مثال رہی ہیں جہاں عوام پر سخت کنٹرول رکھا گیا۔ قدیم چین، رومی سلطنت، اور قرون وسطیٰ کی یورپی بادشاہتیں اس کی کچھ مثالیں ہیں۔ جدید دور میں فاشزم، کمیونزم اور فوجی حکومتوں میں بھی ہارڈ اسٹیٹ کے عناصر دیکھے جا سکتے ہیں، جیسے کہ جرمنی میں نازی حکومت، سوویت یونین میں اسٹالن کا دور، اور شمالی کوریا کی موجودہ حکومت۔
اسرائیلی ناکہ بندی: رمضان میں فلسطینیوں کی امداد پر پابندی کیوں؟

غزہ کی پٹی میں ایک بار پھر جنگ کی گھن گرج سنائی دینے لگی ہے۔ اسرائیل نے دو ماہ سے جاری جنگ بندی کو ختم کرتے ہوئے غزہ کے شمالی اور جنوبی حصوں میں فضائی اور زمینی حملے شروع کر دیے ہیں۔ بابرکت رمضان المبارک کے ماہ میں بھی فلسطینیوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے ،جس سے ان کی امداد پر مزید ان پر پابندیاں ہائد کر دی گئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں 91 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، غزہ کی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ حملے گزشتہ روز اسرائیل کی طرف سے دوبارہ حملوں کی شدت بڑھانے کے بعد ہوئے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری جنگ کو ڈیڑھ سال ہو گیا ہے اور شاید ہی کوئی اتنی طویل جنگ چلی ہو۔ اتنی بمب باری ہیروشیما اور ناگاساکی میں نہیں ہوئی گی جتنی ان ڈیڑھ سالوں میں غزہ کی چھوٹی سی پٹی پر ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے اس بابرکت ماہ میں تراویح بھی کھنڈرات ملبےپر پڑھی ہیں،یہ جنگ نہیں بلکہ ایک نسل کشی ہے جو فلسطینیوں کو مار کر ایک نئی بستی بسانہ چاہتے ہیں۔
ہم عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے: وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی کارکردگی کوسراہا

وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں شہباز شریف نے ساڑھے 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا ساڑھے 34 ارب روپے کی ریکوری اچھی شروعات ہے لیکن ہمارا سفر ابھی شروع ہوا ہے،ہمیں مستقبل بنیادوں پر ایک پائیدار نظام کی ضرورت ہے۔ہم عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ محنت و لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ دہائیوں کی خرابیوں کو مل کر ٹھیک کرنا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افسران و اہلکار جو کسی بھی قسم کی خردبرد میں ملوث پائے جائیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کیلئے جس قدر ہوسکا، کوشش کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو ٹیکس کے حوالے سے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی کی مد میں ایک اور بڑی کامیابی ہوئی ہے، چار ہفتوں میں بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس کی مد میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوئی۔ وزارت قانون و انصاف کے اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بھی پنجاب میں رجسٹرڈ بینکوں کی درخواستوں پر حکم امتناعی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، حکم امتناعی خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے آج واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا۔
احتجاجی تحریک کا نیا موڑ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کوئٹہ جیل منتقل

کوئٹہ کے علاقے سریاب سے حراست میں لی گئی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ ور دیگر 4 خواتین کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا۔ نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے ہلاک دہشت گردوں کے حق میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران پُرتشدد مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قائدین کے ساتھ موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور اور ایک افغان شہری ہلاک ہوئے۔ نجی ادارے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ سول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے بعد بلوچ یکجہتی کونسل کی قیادت کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی وائی سی کے احتجاج میں مسلح افراد شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی صورتِحال ہوں تو خصوصی قوانین کی ضرورت ہوتی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی مارے گئے دہشت گردوں کی لاشوں کے لیے احتجاج کررہی تھی، پولیس نے مظاہرین کو واٹر کینن کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔
یومِ پاکستان ہم سب کے لیے تجدید عہد کا دن ہے، وزیرِاعلیٰ کے پی

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان ہم سب کے لیے تجدید عہد کادن ہے، ہم سب نے آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کوانصاف اور قانون کی بالادستی پر مبنی ایک عظیم فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے۔ نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق پوری پاکستانی قوم خصوصاً صوبے کے عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دیتے علی امین خان گنڈا پور نے اپنے کہا ہے کہ آج سے 85 سال قبل جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا متفقہ فیصلہ کیا تھا اور اس مقصد کے حصول کے لیے باضابطہ قرارداد منظور کی گئی تھی، جس کے سات سال بعد ہی وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام بلاشبہ برِصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہم آج کے دن وطن عزیز کے قیام کے لیے اپنے اسلاف کی شبانہ روز جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: نسل کشی یا کچھ اور؟ قلات میں فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم مملکت خداداد کی بقا و سلامتی اور اس کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ایمانداری کے ساتھ اس امانت کی حفاظت کریں اور ان افکار و نظریات پر کاربند رہیں، جو پاکستان کے حصول کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے قوم کے ہر فرد اور طبقے کو حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف نے باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے پاکستان کا قیام ممکن بنایا اور اب ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہم سب کے لیے تجدید عہد کادن ہے۔ ہم سب نے آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کوانصاف اور قانون کی بالادستی پر مبنی ایک عظیم فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے۔
نسل کشی یا کچھ اور؟ قلات میں فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے چاروں مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ نجی نشریاتی ادارے دنیا نیوز کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے، مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں 3 کا تعلق صادق آباد اور 1 کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، جاں بحق ہونے والے مزدور صادق آباد سے خضدار میں بورنگ کا کام کرنے کے لیے گئے تھے، جن کی شناخت منور، ذیشان، امین اور دلاور کے نام سے ہوئی۔ مزید پڑھیں: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ گرفتار؟ صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال وزیراعظم شہباز شریف نے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردوں کی مزدوروں پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور واقعے میں جاں بحق 4 مزدوروں کی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم غریب محنت کش مزدوروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غریب مزدوروں اور محنت کش افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ دوسری جانب ورثا کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدورں کی لاشیں کوئٹہ کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بی ایل اے کے شدت پسندوں نے کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانے والی جعفر ایکسپریس پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
جعلی ویزوں پر برطانیہ میں جانے کی کوشش، 25 پاکستانی طلباء کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جعلی ویزوں کے ذریعے برطانیہ میں آباد ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طالب علموں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے طلبا کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روز کے لیے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کے روبرو پیش کیا گیا۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ طلباء نے برطانیہ میں داخل ہونے اور آباد ہونے کی کوشش میں پاسپورٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ سماعت کے دوران وکلاء نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت 24 مارچ کو مقرر کی ہے، جس کے دوران وہ اس معاملے پر قانونی دلائل سنے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں طالب علم سیاسی اور معاشی بحران ہونے کی وجہ سے یورپ میں اپنا مستقبل آزمانے کو زیادہ ترجیع دیتے ہیں، اب تک پاکستان سے ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی اپنے ملک کو خیر آباد کہہ کر یورپ اور دیگر ممالک میں کام کر رہے ہیں۔
پاکستانی حکومت فلسطینیوں کے حق میں امریکا کے ساتھ سخت مؤقف سے بات کرے:منعم ظفر خان

فلسطین میں امریکا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے ، امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا ہے کہ ہمارا مطالبا ہے کہ پاکستانی حکومت فلسطینیوں کے حق میں امریکا کے ساتھ سخت مؤقف سے بات کرے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں بوٹ بیسن تا امریکی قونصلیٹ مارچ کیا گیا، کراچی کے شہری تمام اضلاع سے قافلوں اور جلوسوں کی صورت میں بوٹ بیسن پہنچے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں پچھلے ڈیڑھ سال سے نسل کشی کی جا رہی ہے اور اس کی امریکا ہتھیار اور ڈالر دے کر پشت پنہائی کر رہا ہے، گزشتہ تین دنوں میں 727 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یواین او، او آئی سی اور کریمنل کورٹ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، کیا انہیں فلسطین میں نسل کشی ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی؟ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکومت فلسطنیوں کے حق میں او آئی سی کا اجلاس بلائے اور امریکا کے ساتھ سخت مؤقف سے بات کرے۔
ملزم ارمغان: مصطفیٰ کا قتل میں نے نہیں کیا، اس کے نصیب میں مرنا لکھا تھا

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے کہا ہے کہ اس نے مصطفیٰ کا براہِ راست قتل نہیں کیا، بلکہ مصطفیٰ کے نصیب میں مرنا لکھا تھا، وہ بس تھوڑا بہت اس میں شریک ہے، یہودی لابی اسے اس کیس میں پھنسا رہی ہے، اس پر پولیس کی جانب سے جادو کیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سٹی کورٹ میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کی گئی، جہاں ملزم ارمغان کو اعتراف جرم کے لیے پیش کیا گیا، مگر وہ مکر گیا، جس پر جج عاصم اسلم نے ملزم کے 164 کے بیان کی درخواست خارج کردی۔ ملزم ارمغان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کو قتل کرنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، اس کا قتل ذاتی تنازعے پر کیا گیا تھا۔ ارمغان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس پر کالا جادو کیا گیا ہے، کالے جادو کی وجہ سے اس کے جسم میں درد ہوتا ہے، اس نے مصطفی عامر کا قتل نہیں کیا۔ مزید پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل، کب کیا ہوا؟ ملزم نے کہا کہ اس نے گاڑی کے اگلے حصے پر آگ لگا کر مصطفیٰ کو گاڑی میں چھوڑا، مصطفیٰ کا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، اللہ تعالی چاہتے تو مصطفی کو بچا لیتے۔ مصطفیٰ کے نصیب میں مرنا لکھا تھا، وہ تو بس تھوڑا بہت اس میں شریک ہے۔ کمرہ عدالت میں ملزم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی سیاسی جماعتیں یہودی لابی کا حصہ ہیں، یہودی لابی اس کے پیچھے ہے، کیونکہ وہ ان کے خلاف بات کرتا ہے۔ دوسری جانب عدالت کا کہنا تھا کہ اعترافِ جرم کرنے یا نا کرنے کی صورت میں بھی جیل بھیجے جاؤ گے، جس پر ملزم نے کہا کہ وہ یہودی لابی اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کی جانب سے پھنسایا جارہا ہے، موساد کافی عرصے سے اس کے پیچھے پڑی ہے، مصطفیٰ کی والدہ بھی یہودی لابی کا حصہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کی ذہنی حالت ایسی نہیں ہے کہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے، ملزم نے پہلے اعترافِ جرم کی حامی بھری اور پھر منحرف ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس کیوں اہم ہے: جانیے کرائم رپورٹر ثاقب صغیر کی زبانی یاد رہے کہ 23 سالہ مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو لاپتہ ہوا اور 7 جنوری کو گمشدگی کا مقدمہ درج ہوا۔ مصطفیٰ ملزم ارمغان کے گھر پر گیا تھا، جہاں اسے جھگڑے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مصطفیٰ کی لاش گاڑی میں ڈال کر ملزمان نے اسے ضلع حب میں دراجی اسٹیشن کے قریب جلایا، ریسکیو سروس نے مصطفیٰ کی لاش کو لاوارث سمجھ کر دفنا دیا تھا۔ ارمغان اور شیرازی بخاری دوست ہیں اور مصطفیٰ بھی ان کا دوست تھا، ارمغان نے مصطفیٰ کو اپنے گھر فون کر کے بلایا تھا، نیو ائیر پر دوستوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل توڑ دیا، ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈومیسٹک میچ میں چھکا مار کر فاسٹ بولر نسیم شاہ کو موبائل فون توڑ دیا۔ نجی نشریاتی ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد رضوان نے ایل سی سی اے میں پریکٹس گیم کے دوران غلطی سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا فون توڑ دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں رضوان کو کریز سے باہر نکل کر شاٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، گیند ڈریسنگ روم کی طرف گری اور نسیم شاہ کے فون کو جالگی جو کرسی پر رکھا ہوا تھا۔ نسیم شاہ نے جلدی سے یہ چیک کیا کہ آیا فون اب بھی کام کررہا ہے، لیکن ان کے تاثرات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرمت کے قابل نہیں تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کا اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاری میں مصروف ہے لیکن وہ اپنے تجربہ کار اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کے بغیر جائیں گے، دونوں انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ اسکواڈ میں عبداللہ شفیق اور محمد وسیم جونیئر کی واپسی ہوئی ہے، جب کہ عاکف جاوید اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مزید پڑھیں: جہاں سے میں آیا ہوں وہاں لوگ کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتے، حسن نواز یاد رہے کہ پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ 23 مارچ کو نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا، تین میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔