ہولی نہ کھیلنے پرانڈین انتہا پسندوں نے مسلمان شہری کو خون میں رنگ دیا

انڈین ریاست اتر پردیش میں ہولی کے رنگ نا لگوانے پر ایک مسلمان شہری کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ 2 ہفتے قبل ریاست اتر پردیش کے شہر اُناؤ (Unnao) میں پیش آیا جہاں ہولی کے رنگ نہ لگوانے پر انتہاپسندوں نے 53 سال کے محمد شریف کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قرار دے دی تھی جس پر انصاف کے لیے محمد شریف کے گھر والوں نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج تو پولیس نے مقتول کے گھر والوں کے خلاف ہی پرچہ کاٹ دیا۔ پولیس کے رویے پر اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقیدکی ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: ‘پورے پاکستان میں یہی منظر نظر آئے گا’ پاکستان میں ہندوؤں کی ہولی یاد رہے کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو برادری کے افراد جوش و خروش سے ہولی کا تہوار منا تے ہیں۔ رنگوں کا یہ تہوار ہر سال موسم بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے اور خوشی، محبت اور بھائی چارے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس دن ہندو برادری کے لوگ ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں، گلال لگاتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان میں خاص طور پر سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں جیسے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، عمرکوٹ اور لاہور میں ہولی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جہاں مندروں اور کھلی جگہوں پر خصوصی اجتماعات ہوتے ہیں۔ یہ تہوار برائی پر نیکی کی فتح کی علامت بھی ہے اور بھگوان کرشن سے منسوب کیا جاتا ہے، جو خوشی، رنگ اور محبت کے دیوتا مانے جاتے ہیں۔ ہولی کے موقع پر خصوصی عبادات کی جاتی ہیں، ہولی کی آگ جلائی جاتی ہے اور لوگ روایتی گیت گاتے اور رقص کرتے ہیں۔ پاکستانی حکومت بھی اس دن پر اقلیتی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ ہولی کا تہوار اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ مل جل کر اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہیں اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔
’قلات میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے‘ پاک فوج کا دعویٰ: بلوچستان کی بڑی شاہراہیں بند

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حالات تاحال گھمبیرہیں، آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ دریں اثنا بلوچستان انتظامیہ نے متعدد اضلاع میں قومی شاہراہوں پر رات میں سفر سے روک دیا گیا۔ مزید پڑھیں: مستونگ: دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، اختر مینگل بال بال بچ گئے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پرشام 6 سے صبح 6 بجے تک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سبی شاہراہ، ژوب ڈی آئی خان شاہراہ اور کوسٹل ہائی وے پر بھی رات کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ تفتان شاہراہ، لورالائی ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر بھی رات کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا۔ واضح رہےکہ بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پر فائرنگ اور مسافروں کو قتل کرنے کے پے درپے واقعات سامنے آئے ہیں اور حال ہی میں گوادر میں بس سے اتار کر 6 مسافروں کو قتل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اے این پی کے سربراہ کا ایک روز قبل پاکستان میں عید منانے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے آج بروز اتوار عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان بھر میں رویت ہلال کمیٹی آج عیدالفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرے گی ۔ اپنے بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک کی طرح عید بھی مسلم دنیا کے ساتھ منائیں گے اور شوال کا چاند نظر آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دنیا کے مسلمانوں بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مظلوم مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد دیتا ہوں۔ مزید پڑھیں: مہنگائی نے عید کی خوشیاں چھین لیں ان کا مزیدکہنا تھاکہ حالات کے پیش نظر اس عید پر ولی باغ میں ملاقات ممکن نہیں ہوگی، غربا، ضرورت مندوں اور بے سہارا افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا اور کل عید الفطر منائی جائے گی۔ ملک میں آج 28 واں روزہ تھا اور شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔