بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کا احتجاجی تحریک کو نئے مرحلےِ میں داخل کرنے کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ اپنی احتجاجی تحریک کے نئے مرحلے کا اعلان کریں گے، کیونکہ ان کے احتجاج کو چھ دن مکمل ہو چکے ہیں اور حکومتی وفد کے ساتھ ہونے والی بات چیت بے نتیجہ رہی۔ بی این پی (مینگل) نے […]

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا ترانہ “ایکس دیکھو” ریلیز کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’ایکس دیکھو‘ جاری کر دیا۔ معروف پنجابی گلوکار ابرارالحق پہلی بار پی ایس ایل کے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں، ان کے ساتھ علی ظفر اور نتاشا بیگ نے بھی ترانے میں […]

صدر آصف علی زرداری کورونا میں مبتلا ،ڈاکٹرز کی اکیلے رہنے کی ہدایت

Asif ali zardari

صدر آصف علی زرداری کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ بدھ کے روز صدر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ بیان میں تصدیق کی گئی کہ صدر زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے مختلف ٹیسٹ […]

افغان شہریوں کے انخلا کا عمل تیز، خفیہ اطلاعات پر 60 افغانی گرفتار

Afghani

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں، خصوصاً افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے تحویل میں لینے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد اور […]

زرعی مصنوعات پر ٹیرف: امریکا نے انڈیا پر دھوکادہی کا الزام لگا دیا

Website web image logo (9)

امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے انڈیا کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے تجارتی اصولوں کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق انڈیا نے امریکی زرعی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کر کے امریکا کے ساتھ غیر […]

برطانیہ میں یورپی مسافروں کے لیے ای ٹی اے لازمی قرار، یہ کیا ہے اور پاکستان پر کیا اثر پڑے گا؟

Pia in uk

برطانوی حکومت نے یورپی شہریوں کے لیے ای ٹی اے کے حصول کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ اقدام 2023 میں متعارف کرائی گئی سکیم کی توسیع کا حصہ ہے، جس کا مقصد امیگریشن سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور ویزا فری سفر کرنے والے افراد کے لیے انٹری کا طریقہ کار آسان بنانا ہے۔ […]

میانمار میں زلزلہ فوجی حکومت کے لیے سود مند، عالمی شراکت داریوں کے دروازے کھل گئے

میانمار کی حالیہ تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز قدرتی آفت نے حکمران جنرل مِن آنگ ہلائنگ کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا ہے۔ اس تباہی نے سفارتی دروازے کھول دیے ہیں جو چار سال قبل اس وقت بند ہو گئے تھے جب ان کی فوجی حکومت نے ایک منتخب حکومت کو برطرف کر کے […]

قلعہ دراوڑ: وقت کے نشیب و فراز سے گزرتا ہوا عظمت کا منبع

قلعہ دراوڑ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صحرائی علاقے چولستان میں واقع ایک تاریخی قلعہ ہے، جو بہاولپور سے تقریباً 130 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ قلعہ اپنی مضبوط فصیلوں، شاندار تعمیرات اور وسیع رقبے کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے مشہور قلعوں میں شمار ہوتا ہے۔ قلعہ دراوڑ کی بنیاد راجپوت […]

امریکی سینیٹر نے دنیا کی طویل ترین تقریر کا ریکارڈ بنا دیا، کوری بُوکر 24 گھنٹے سے زائد بولتے رہے

امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر اور صدارتی امیدوار بننے کے سابق خواہش مند کوری بُوکر کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف جارحانہ میراتھون تقریر سینیٹ میں 24 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 4 بجے اس تقریر کو 24 گھنٹے سے زائد وقت ہوچکا ہے، کوری بوکر نے امریکا کے […]

دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست، ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی نیوزی لینڈ کے نام

Pak vs nz.

نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ہیملٹن کے سیڈون پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز […]