April 18, 2025 10:41 pm

English / Urdu

آئی پی ایل کھیلنا مہنگا پڑگیا، پی سی بی نے پروٹیز کھلاڑی پر پابندی لگا دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پروٹیز کھلاڑی کوربن بوش کے پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال تک کی پابندی عائد کردی۔ پی سی بی کے مطابق کوربن بوش پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن کھیلنےکے اہل نہیں ہوں گے، پی ایس ایل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پروٹیز کھلاڑی کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے، جنوبی افریقی آل راؤنڈر پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ کی وجہ سے جرمانےکی رقم بتانے سےگریز کیا ہے اور پروٹیز کھلاڑی نے جرمانہ اور سزا قبول کرلی ہے۔ پروٹیز کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ اور پاکستانی فینز سے معذرت خواہ ہیں، وہ پشاور زلمی کے فینز کو مایوس کرنے پر معافی مانگتے ہیں اور وہ اپنے عمل کی تمام تر ذمہ داری اور اس پر سزا کو قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک سخت سبق تھا، لیکن میں اس تجربے سے سیکھنے کے لیے پرعزم ہوں، امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں نئی لگن اور شائقین کے اعتماد کے ساتھ واپسی کر سکوں گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10: کون سا میچ کب اور کہاں ہو گا؟ واضح رہے کہ 30 سالہ کوربن بوش کو پشاور زلمی نے 13 جنوری کو لاہور میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ یاد رہے کہ پروٹیز کھلاڑی نے پی ایس ایل پر آئی پی ایل کو فوقیت دیتے ہوئے ممبئی انڈینز میں شمولیت اختیار کی ہے اور پی سی بی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

پی ایس ایل سیزن 10: کون سا میچ کب اور کہاں ہو گا

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب سے ہوگا، جس کے بعد دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، جو 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہیں گے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچز کی میزبانی کرے گا، جن میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر بھی شامل ہے، جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ، پانچ میچز ہوں گے۔ اس سیزن میں تین ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہیں، جن میں سے دو ہفتہ کے دنوں اور ایک یومِ مزدور (یکم مئی) کو کھیلا جائے گا۔ بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب گزشتہ سال کی طرح پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے، جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئے کپتانوں ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ سیزن 2024 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ ملتان سلطانز مسلسل تیسری بار رنر اپ رہی تھی۔ پی ایس ایل سیزن 10 کا شیڈول: ٹیمیں مقام وقت تاریخ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز راولپنڈی رات 8:30 بجے 11 اپریل پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز راولپنڈی دن 3:30 بجے 12 اپریل کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز کراچی رات8 بجے 12 اپریل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز راولپنڈی رات8 بجے 13 اپریل اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی راولپنڈی رات8 بجے 14 اپریل کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز کراچی رات8 بجے 15 اپریل اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز راولپنڈی رات 8بجے 16 اپریل کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی رات 8 بجے 18 اپریل پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز راولپنڈی رات 8 بجے 19 اپریل کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی رات 8 بجے 20 اپریل کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی کراچی رات 8 بجے 21 اپریل ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز ملتان رات 8 بجے 22 اپریل ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان رات  8 بجے 23 اپریل لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی لاہور رات 8 بجے 24 اپریل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز لاہور رات8 بجے 25 اپریل لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز لاہور رات8 بجے 26 اپریل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی لاہور رات 8 بجے 27 اپریل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز لاہور رات 8 بجے 29 اپریل لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور رات 8 بجے 30 اپریل ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز ملتان دن 3:30 بجے یکم مئی لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور رات 8بجے یکم مئی پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور رات 8 بجے 2 مئی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور رات 8 بجے 3 مئی لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز لاہور رات8 بجے 4 مئی ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی ملتان رات 8 بجے 5 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز راولپنڈی رات 8 بجے 7 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز راولپنڈی رات8 بجے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز راولپنڈی رات 8 بجے 9 مئی ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان دن3:30 بجے 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز راولپنڈی رات 8 بجے 10 مئی کوالیفائر راولپنڈی رات8 بجے 13 مئی ختم کرنے والا 1 لاہور رات 8 بجے 14 مئی ایلمینیٹر 2 لاہور رات 8 بجے 16 مئی فائنل لاہور رات8 بجے 18 مئی

خیبرپختونخوا میں تعلیم سے محروم بچوں کے لیے داخلہ مہم پر غور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 30واں اجلاس ہوا، جس میں تعلیم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق اجلاس میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے مفت کتابوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جب کہ نئے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے بچوں کو مفت بستے دینے پر بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے تعلیم سے محروم بچوں کے داخلے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا اور پیرنٹ ٹیچر کونسلز کے سالانہ فنڈز کو 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق حکومت نے صحت کارڈ کے تحت کڈنی، لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سمیت کوکلئیر امپلانٹ کا خرچہ خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔ کابینہ نے میڈیسن، ریسرچ اور انڈسٹریل مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کے استعمال کے رولز کی منظوری دے دی ہے۔ مزید پڑھیں: حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے، حافظ نعیم الرحمان کا کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان پشاور رنگ روڈ (وارسک سے ناصر باغ لنک) کی تعمیر اور مہمند ڈیم سے پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبے کی 132 ٹی ایم ایز کو سینٹیشن سروسز کے لیے مشینری کی خریداری کے لیے 3.6 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ کابینہ نے اپرینٹائسشپ رولز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو کارخانوں میں کام سیکھنے کا موقع ملے گا۔ دینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ کابینہ نے خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ گورنر اور صوبائی انسپکشن ٹیموں کو ضم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، کمپنیوں نے درخواست دے دی

گیس کی قیمتوں میں 735 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی مزید عوام کے بھوج پر اضافہ ہو جائے گا۔ سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دے دی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 735 روپے 59 پیسے اضافے کی درخواست دی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 139 روپے 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی۔ اوگرا گیس کمپنیوں کی درخواست پر عوامی سماعت کرے گی، سوئی ناردرن کی درخواست پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور پشاور میں سماعتیں ہوں گی، سوئی سدرن کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔ عوامی سماعتوں کے بعد اوگرا تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوائے گی، منظوری کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔ گیس کمپنیوں نے مالی سال 26-2025 کی مالی ضروریات کی درخواستیں دائر کر دیں، سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی ہے۔ سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 2485 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست دائر کی، سوئی ناردرن نے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی۔ سوئی سدرن نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کی، سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ سوئی سدرن نے 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی بھی درخواست کی ہے۔

اسرائیلی وزیر کی بیٹی کا والدین اور بھائی پر جنسی زیادتی کا الزام

اسرائیلی وزیر برائے آبادکاری و قومی مشن اوریت اسٹروک کی بیٹی شوشانا اسٹروک نے اپنے والدین اور بھائی پر جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کردیے اور پولیس کو باقاعدہ شکایت درج کروانے کا انکشاف کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو بیان میں شوشانا نے کہا ہے کہ میں ایک طویل عرصے کی الجھن، شدید جذباتی کیفیت اور احساسِ جرم کے بعد میں یہ بات سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے اپنے والدین اور ایک بھائی کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔ میں اس وقت اٹلی میں ہوں اور حال ہی میں پولیس کو رپورٹ دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ان یادوں نے ان کی زندگی کو بہت مشکل بنا دیا ہے اور وہ ذہنی طور پر شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک موقع پر انہوں نے اپنے تین چھوٹے بھائیوں پر ہاتھ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ مجھے ایسا مقام ملے، جہاں میں کچھ سکون محسوس کر سکوں۔ Shoshana Strock, daughter of the Minister of Settlements and National Missions and member of the Knesset Orit Strock, who is also among the leaders of the Jewish settlement in Hebron, say that she was sexually abused by her parents and brother, and police silenced it. Link below pic.twitter.com/0ncbq1BRnw — Itamar Rachailovich 🇵🇸🇾🇪 (@IRachailovich) April 10, 2025 واضح رہے کہ اگرچہ شوشانا نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا کون سا بھائی اس گھناؤنے عمل میں ملوث تھا۔ دوسری جانب ان کا ایک بھائی زویکی اسٹروک 2007 میں ایک فلسطینی بچے کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانےلزام میں عدالتی کارروائی کا سامنا کر چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے، مزید 35 افراد شہید یاد رہے کہ شوشانا کی والدہ اوریت اسٹروک نہ صرف مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی بھرپور حامی ہیں بلکہ انہوں نے بارہا فلسطینیوں کے خلاف متنازع بیانات دیے اور 7 اکتوبر 2023 کو حماس پر جنسی تشدد کے الزامات کی بھرپور وکالت کی، جنہیں متعدد عالمی اداروں نے بے بنیاد قرار دیا۔ فروری 2024 میں ان کا ایک بیان سامنے آیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم نام کی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی۔

حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے، حافظ نعیم الرحمان کا کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر کل ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مارچز منعقد کیے جائیں گے۔ مرکزی مارچ لاہور کے مال روڈ پر ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں مارچز کا انعقاد کریں اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان احتجاجی مظاہروں کا مقصد امتِ مسلمہ کے حکمرانوں کو خوابِ غفلت سے بیدار کرنا ہے، موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا سراسر منافقت ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر فلسطین مارچز کے شیڈول کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ 13 اپریل کو کراچی میں بڑا عوامی مارچ ہوگا، جس کے بعد 18 اپریل کو ملتان میں اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے ان مارچز کو مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظاہرہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی عوام بھرپور انداز میں ان احتجاجات میں شرکت کریں گے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی، جس کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہوگی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک ہوگا، تاہم یہ سہولت لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی صارفین کو اس کمی کا فائدہ پہنچے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی، جس پر سماعت 4 اپریل کو کی گئی۔ اب نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، جس کے بعد قیمت میں کمی کا باقاعدہ اطلاق کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: فلسطینی عوام تنہا اور امتِ مسلمہ صرف تماشائی بن گئی: قومی فلسطین کانفرنس یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل ہونے والے اضافی محصولات کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔ اسی سلسلے میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اقدام کیا گیا ہے یہ اقدام عوام کو ریلیف دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے، جو پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل ہونے والے وسائل کے تحت ممکن بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی نور زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو پانچ سیٹوں پر مشتمل مقابلے میں 2-3 سے شکست دے دی۔ فائنل میچ کے آغاز میں نور زمان کو ابتدائی دو گیمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نور زمان کا کہنا تھا کہ “دو صفر کے خسارے کے بعد میرا واحد مقصد اپنے گیم پر فوکس رکھنا تھا۔ میں نے طے کر لیا تھا کہ آخر وقت تک فائٹ کرنی ہے، اور الحمدللہ کامیابی ملی۔” فائنل تک رسائی کے سفر میں نور زمان نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے چنداران کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے پہلا گیم 6-11 اور دوسرا گیم 2-11 کے واضح فرق سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور زمان کی کامیابی پر مبارکباد دی ، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نورزمان کی اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ نور زمان  نے اپنے کھیل سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔  صدر آصف علی زرادری نے نورزمان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  نورزمان کےمزید بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکواش کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے،پاکستان میں انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی باعثِ فخر ہے، وزیراعلیٰ سندھ وزیر اعلیٰ سندھ نے ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکواش فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان پر اعتماد کیا۔

لاہور کو 2027 کے لیے ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت قرار دے دیا گیا

اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) نے لاہور کے بھرپور ثقافتی، تاریخی اور تعمیراتی ورثے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے 2027 کے لیے اپنا سیاحتی دارالحکومت قرار دیا ہے۔ یہ اعلان پاکستان، بالخصوص صوبہ پنجاب کے لیے ایک اہم بین الاقوامی اعزاز ہے۔ ای سی او کا 25 رکنی وفد باضابطہ طور پر یہ اعزاز دینے کے لیے 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا۔ یہ وفد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دعوت پر صوبائی سیکرٹریٹ میں ای سی او کونسل کے مستقل نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ لاہور اب ان شہروں کی باوقار فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہیں ای سی او نے تسلیم کیا ہے۔ اس فہرست میں 2025 کے لیے ترکی کا شہر ارزروم اور گزشتہ برسوں میں ازبکستان کا شہر سبز شامل ہیں۔ یہ اعزاز، جو 2019 میں شروع کیا گیا، ای سی او خطے کے ثقافتی اور تاریخی اثاثوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے مقصد کے تحت دیا جاتا ہے۔ ای سی او کے رکن ممالک میں پاکستان، ایران، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ دورے کے دوران مندوبین لاہور کے معروف مقامات، خصوصاً والڈ سٹی، کا دورہ کریں گے، روایتی میلہ چراغاں میں شرکت کریں گے، اور سیف سٹیز اتھارٹی کا جائزہ لیں گے۔ ان کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں ایک خصوصی ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملکی ورثے کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز چاہتی ہیں کہ دنیا لاہور کے متحرک اور بھرپور ثقافتی منظرنامے کو دیکھے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2036 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 116,189 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدائی لمحات میں انڈیکس میں 3000 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا، لیکن بعد میں پرافٹ ٹیکنگ (منافع سمیٹنے) کے باعث حصص کی فروخت شروع ہوئی جس سے کچھ دباؤ دیکھنے میں آیا، مگر مجموعی رجحان مثبت ہی رہا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق اس تیزی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں بہتری ہے۔ مزید پڑھیں: 21 سال بعد منافع: کیا پی آئی اے اپنے سنہری دور میں جا سکتی ہے؟ معروف تجزیہ کار محمد سہیل نے عالمی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان ملکوں کو نوے دن کی رعایت دینا، جنہوں نے امریکہ پر جوابی ٹیرف نافذ نہیں کیا، عالمی مارکیٹوں کے لیے ایک مثبت اشارہ ثابت ہوا ہے۔ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے، جنہوں نے جوابی ٹیرف نہیں لگایا، جس کا فائدہ پاکستانی مارکیٹ کو بھی پہنچا۔ تجزیہ کار شہریار بٹ نے اس موقع کو پاکستان کے لیے ایک موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ چین پر بھاری ٹیرف عائد کیے گئے ہیں، اس لیے پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیاں مستقبل میں امریکی مارکیٹ میں بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ ریکو ڈک کیس سے متعلق مثبت خبروں نے آئل اینڈ گیس کے شعبے کی کمپنیوں کے حصص میں خریداری کو فروغ دیا، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔