April 14, 2025 12:52 pm

English / Urdu

نیتن یاہو! تم سے یہ امت ایک ایک ظلم کا انتقام لے گی، حافظ نعیم کا غزہ مارچ سے خطاب

لاہور میں غزہ مارچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آپ لوگوں نے یہاں جمع ہوکر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آپ کے دل فلسطینیوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل بمباری کررہا ہے، جس سے غزہ میں بچے شہید ہوتے ہیں، نیتن یاہو یہ امت اس ظلم کا تم سے انتقام لیں گے، تم سے ایک ایک بچے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غرور تو سات اکتوبر کو ہی ختم ہوگیا تھا۔ اسرائیل نہتے لوگوں پر وار کرتا ہے اور اسپتالوں، ڈاکٹروں اور بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ اسرائیل کو یہ طاقت امریکا سے ملی ہوئی  ہے، میرا پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن سے یہ سوال ہے کہ تم لوگوں کے منہ پر چھالے کیوں پڑ گئے ہیں، تم امریکا کی مذمت کیوں نہیں کرتے، ان کی دہشتگردی کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟ یہاں سب اس چیز کے طلبگار ہیں کہ ٹرمپ ان کے سر پر ہاتھ رکھے۔ حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان کے نام نہاد لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ تمہیں یاد رکھے گی، اگر تم سمجھتے ہوکہ پاکستان کے لوگ بھول جائیں گے، تمہیں نہیں بھولیں گے، تم امریکہ کے ساتھ کھڑے ہو۔ مزید پڑھیں: ‘امریکا کے سب پٹھو خاموشی توڑ دیں’ لاہور غزہ مارچ کے شرکاء کا مطالبہ انہوں نے کہا ہے کہ ہم وزیرِاعظم ہو یا صدر ہو، ہم آرمی چیف ہو یا کوئی چیف ہو، ہم ان سب پر حجت تمام کررہے ہیں اور ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ حجت صرف جماعتِ اسلامی تمام نہیں کررہی، یہ مائیں بہنیں حجت تمام نہیں کررہیں، یہ اللہ رب العالمین بھی دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں آرمی چیف سے بھی کہتا ہوں، وزیرِاعظم سے بھی کہتا ہوں کہ خدا دیکھ رہا ہے اور جب ہمارے بچے شہید ہورہے ہیں، آپ نہ امریکا کے خلاف بول رہے ہیں اور ناہی اسرائیل کے خلاف کوئی ایسا قدم اٹھا رہے ہیں، جس سے یہ ظلم رک سکے۔ حافظ نعیم نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا نام بزدلوں کی تاریخ میں بزدل لکھا جائے گا۔ مسلم ملکوں کے حکمرانو، عرب ممالک کے حکمرانو! اگر تم یہ سوچ رہے ہو کہ غزہ برباد ہوتا ہے تو ہو، وہاں بچے شہید ہوتے ہیں تو ہوں، تو یہ یاد رکھو کہ اسرائیل تمہیں بھی نہیں چھوڑے گا، یہ یہود ہیں یہود، یہ صیہونیت زدہ یہود ہیں، ان کی تاریخ ہے کہ یہ معاہدے توڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اپنے محسنوں کے قاتل ہیں، یہ انبیاء کے قاتل ہیں، یہ کبھی اپنے چہروں اور کبھی ایجنڈوں کو نہیں چھوڑیں گے اور دنیا اور آخرت تمہاری برباد ہوگی۔ یہی وقت ہے کہ اٹھ کر کھڑے ہوجاؤ اور اسرائیل کو واضح پیغام دو کہ اب تمہیں پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ امیر جماعتِ اسلامی نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج لاہور ہے، 13 کو کراچی میں شارع فیصل پر سر ہی سر ہوں گے، پھر 18 کو ملتان ہوگا اور پھر 20 کو اسلام آباد میں اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کیا جائے گا۔ حافظ نعیم نے مارچ میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج لاہور میں موجود ہوں، ایک ایسے لاہور میں جہاں آج سے 96 سال قبل 1929 ایک کانفرنس ہوئی تھی، جو فلسطینوں کے حق میں ہوئی تھی، علامہ اقبال نے اس کی صدارت کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ فلسطین میں ہماری ماؤں بہنوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیا جارہا ہے۔ فلسطین پر ظلم دو چار برس کی بات نہیں ہے یہ 100 سال کا قصہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جو کوئی بھی فلسطین کے دوریاستی حل کی بے ادبی کرتا ہے تو گویا وہ چپکے چپکے اسرائیل کے حق میں بات کرتا ہے۔ ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین کی ریاست ہے، جس پر قبضہ ہے اور اسے چھڑانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رات بھر زمین کانپتی رہی، ایسا لگتا تھا جیسے قیامت آ گئی ہو، غزہ کے رہائشی امیر جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ ہم اور اسرائیل جدا جدا نہیں بلکہ ایک ہیں، ہم نظریے کی بنیاد پر ایک ہیں، ہم کلمے کی بنیاد پر ایک ہیں، ہم انسانیت کی بنیاد پر ایک ہیں، ہم حق اور سچ کی بنیاد پر ایک ہیں، ہم مسجدِ اقصیٰ جو قبلہ اول ہے، ہم اس کی بنیاد پر ایک ہیں۔ لیاقت علی خان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر کہا تھا کہ ہماری روح قابلِ فروخت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حماس نے مزاحمت کو زندہ کیا ہے، اب اگر نعوزباللہ پورا غزہ بھی شہید کردیا جائے تب بھی یہ مزاحمت نہیں رکے گی۔ پوری دنیا میں پیدا ہونے والا ہر بچہ حماس بنے گا، پوری دنیا میں پیدا ہونے والا ہر باضمیر انسان حماس بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں جاکر پول کروا دو آدھے سے زیادہ آبادی اب حماس کے ساتھ کھڑی ہے، اس لیے اب حماس مزاحمت کا، ظلم کا، جدوجہد کا، حق کا اور سچ کا استعارہ ہے، اس کو اب روکا نہیں جاسکتا۔ وقت آگیا ہے کہ اب یہاں حماس کا دفتر کھولا جائے۔ وہ مصنوعات جو اسرائیل کو فائدہ دیتی ہیں ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ شرکاء سے خطاب کے اختتام پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ پورے حکومتی وسائل کے ساتھ یہ حکمران، یہ چچا ہو یا بھتیجی ، اتنا بڑا جلسہ یہاں نہیں کرسکتے، یہ فلسطین کے لیے آنے والے ہیں۔

‘ مسلم اُمہ بیدار ہو چکی’ جماعتِ اسلامی کا کراچی میں بھی احتجاج 

کراچی میں فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف کراچی میں میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 13 اپریل کو ایک اہم اور پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی کا مقصد مسلم دنیا کے اتحاد، مظلوم مسلمانوں کے حق اور عالمی سطح پر اسلامی بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا  ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، اگر جسم کے ایک حصے کو تکلیف پہنچے، تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے اسی جذبے کے تحت عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ، بچوں اور دوستوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں شریک ہوں اور شام چار بجے شارع فیصل، پھر تلی کے مقام پر جمع ہو کر اپنا دینی و قومی فرض ادا کریں۔ انہوں نے کہا ہے  کہ یہ صرف ایک ریلی نہیں بلکہ ایک پیغام ہے کہ پوری مسلم اُمہ بیدار ہو چکی ہے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔

پاکستانیوں کے لیے سعودی حکومت کا تحفہ، حج کوٹے میں 10 ہزار کا اضافہ کر دیا

حج 2025 کی تیاریاں جوں جوں تیز ہو رہی ہیں، پاکستانی عازمین کے لیے ایک اور خبر سامنے آئی ہے، جس میں سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے حج کوٹے میں مزید 10 ہزار لوگوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے نے ہزاروں پاکستانیوں کو رواں سال حج کرنے کی ایک نئی امید دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے براہ راست رابطہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی گئی تھی تاکہ وہ شہری بھی شامل ہو سکیں جو مقررہ وقت پر رجسٹریشن نہیں کر سکے تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اب مجموعی طور پر 189,210 پاکستانی عازمین حج 2025 کی سعادت حاصل کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ فراہم کی جائے گی اور قیمتوں میں بھی کمی کا وعدہ کیا گیا ہے۔  سعودی حکام نے حجاج کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے پر مکمل آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ فیصلہ ہزاروں پاکستانیوں کے لیے خواب کی تعبیر بن چکا ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت پاکستان کا 53 ہزار ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیلصلہ

رات بھر زمین کانپتی رہی، ایسا لگتا تھا جیسے قیامت آ گئی ہو، غزہ کے رہائشی

غزہ ایک بار پھر خون سے نہا گیا، آج طلوع صبح سے قبل ہی اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ پر قیامت ڈھا دی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 نہتے فلسطینی شہید ہو گئے۔  عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں رہائشیوں نے بتایا کہ “رات بھر زمین کانپتی رہی، ایسا لگتا تھا جیسے قیامت آن پہنچی ہو”۔ غزہ کے شہری، جو پہلے ہی موت، بھوک اور بیماریوں سے لڑ رہے ہیں اب ایک اور خطرے سے دوچار ہیں، اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے نام نہاد “بفر زون” کو وسعت دینے کے لیے عمارتوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم کا انتباہ ہے کہ اگر اسرائیل نے امداد کی راہ نہ کھولی تو غزہ میں بیماریاں مزید جانیں نگل جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ دس ہزار سے زائد زخمیوں کو فوری طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت ہے مگر اسرائیلی ناکہ بندی سب کے راستے بند کیے ہوئے ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک کم از کم 50,886 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 115,875 زخمی ہیں۔ تاہم حکومتی میڈیا آفس کے مطابق اصل تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کی شہادت کی تصدیق باقی ہے۔ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل نے جو ظلم کی لہر شروع کی۔ اس نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ غزہ آج دنیا سے ایک ہی سوال کر رہا ہے کہ ” آخر کب تک؟ کب تک معصوموں کا خون بہتا رہے گا؟مزید پڑھیں: انڈیا میں شدید بارشیں: مختلف ریاستوں میں 100 افراد ہلاک ہوگئے

’غزہ تمہیں پکارتا ہے‘

پاکستان میں جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں نے امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ان ریلیوں کا عنوان “غزہ تمہیں پکارتا ہے” رکھا گیا ہے۔ یہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔ لاہور میں غزہ مارچ سے حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔ لاہور میں ایک بڑی ریلی نمازِ جمعہ کے بعد ناصر باغ سے مال روڈ تک نکالی جارہی ہے، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کررہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی نے لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔ لاہور کی تاریخی مال روڈ کو فلسطینی پرچموں اور بینرز سے مال روڈ کو سجا دیا گیا ہے۔ مال روڈ پر لاہور پولیس اور جماعت اسلامی رضاکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ مختلف مقامات سے خواتین، بچے، طلبہ اور بزرگ مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

حکومت کا 53 ہزار ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

پاکستانی کی جانب سے تاریخ کا ایک غیر معمولی اور چونکا دینے والا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس میں حکومت نے بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے ہیں۔  یہ فیصلہ بظاہر غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک قدم سمجھا جا رہا ہے، مگر اس کے اثرات بہت گہرے ہوں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اچانک دورے کے دوران اس اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔  اس موقع پر ان کے ہمرال وزیر مملکت طلال چوہدری، سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ان تمام پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد مکمل چھان بین کے بغیر دوبارہ سفری دستاویزات جاری نہیں کیے جائیں گے۔  اس کے علاوہ نئی شرائط و ضوابط کا مقصد نہ صرف بھکاری مافیا کو روکنا ہے بلکہ ان نیٹ ورکس کو بھی بے نقاب کرنا ہے جو نوجوانوں کو یورپ اور دیگر ممالک کے خواب دکھا کر اندھی گلیوں میں دھکیل دیتے ہیں۔ محسن نقوی نے اداروں کو ہدایت دی کہ پاسپورٹ بلاک کرنے کے اس عمل پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہوسکے۔ دوسری جانب طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ قدم دنیا کو واضح پیغام دے گا کہ پاکستان اب صرف قانون کے مطابق چلنے والوں کا ملک ہے۔مزید پڑھیں: اے آئی کے استعمال سے انصاف کی فراہمی بہتر ہوسکتی ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اے آئی کے استعمال سے انصاف کی فراہمی بہتر ہوسکتی ہے، جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ نے جمعے کو ایک مقدمے کے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا استعمال انصاف کی فراہمی کو بہتر بنا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے احتیاط ضروری ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اے آئی کے ذریعے عدالتی نظام کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے، خاص طور پر ضلعی عدالتوں میں جہاں مقدمات کی بھرمار ہے اور فیصلوں میں تاخیر معمول بن چکی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اے آئی کو ایک مددگار کے طور پر اپنایا جا سکتا ہے، جیسے قانونی تحقیق، مسودہ نویسی، مقدمات کی منصفانہ تقسیم اور فیصلوں میں یکسانیت کے لیے۔ لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ اے آئی انسانی فیصلوں کی جگہ نہیں لے سکتا کیونکہ اس میں ہمدردی، اخلاقی شعور اور انسانی دکھ کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ انصاف کے عمل میں اے آئی صرف ایک سہولت فراہم کرنے والا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ حتمی فیصلہ کرنے والا۔ کیونکہ اگر اے آئی کو بغیر نگرانی کے استعمال کیا گیا تو یہ عدالتی آزادی اور انصاف پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اے آئی کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی تو آ سکتی ہے، لیکن اس کے ساتھ تعصب جیسے خطرات بھی جڑے ہوئے ہیں، اس لیے اس کے استعمال کے لیے ایک مضبوط اصولی اور اخلاقی فریم ورک ہونا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے تجویز دی کہ قومی عدالتی پالیسی کمیٹی اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان مل کر عدالتی نظام میں اے آئی کے استعمال کے لیے جامع رہنما اصول تیار کریں تاکہ انسانی وقار، آئینی اصولوں اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے۔ عدالت نے اپنے فیصلے کے اختتام پر کہا کہ اے آئی کا محتاط اور اصولی انداز میں خیر مقدم کیا جانا چاہیے، لیکن انصاف کے عمل میں انسانی شعور اور ہمدردی کی جگہ کبھی نہیں لی جا سکتی۔

امریکا نے اچانک اربوں ڈالر کے معاہدے منسوخ کر دیے، آخر پینٹاگون میں کیا چل رہا ہے؟

دنیا کی سب سے بڑی فوج کے مرکز میں اچانک ایسا فیصلہ سامنے آیا جس نے نہ صرف ملکی حلقوں کو حیران کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بحث چھیڑ دی۔  امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے غیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے دفاعی بجٹ کے اربوں ڈالرز کے معاہدے منسوخ کر دیے۔ یہ فیصلے کوئی معمولی نوعیت کے نہیں تھے بلکہ ان میں امریکی فضائیہ، بحریہ، ڈیفنس ہیلتھ ایجنسی اور یہاں تک کہ جدید ترین تحقیقاتی ادارہ ڈارپا (DARPA) جیسے بڑے ادارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا ہے کہ ان معاہدوں میں چھپی “فضول خرچی” کو ختم کر کے دفاعی نظام کو زیادہ مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ 5.1 ارب ڈالر مالیت کے 15 بڑے معاہدے ایک ہی دستخط سے ختم کر دیے گئے، سب سے زیادہ حیرت اس وقت ہوئی جب امریکی فضائیہ کا جدید کلاؤڈ آئی ٹی سروسز کا معاہدہ یہ کہہ کر منسوخ کر دیا گیا کہ “یہ خدمات موجودہ وسائل سے ہی حاصل کی جا سکتی ہیں۔” ڈیفینس ہیلتھ ایجنسی کے تحت چلنے والے مشاورتی معاہدے بھی لپیٹ دیے گئے۔ ایکسنچر، ڈیلائٹ اور بوز ایلن جیسی بڑی نجی کمپنیوں کی مہنگی خدمات کو خیرباد کہہ دیا گیا۔  مزید پڑھیں: انڈیا میں شدید بارشیں: مختلف ریاستوں میں 100 افراد ہلاک ہوگئے امریکی نیوی کے انتظامی دفاتر کے لیے بزنس کنسلٹنگ کے مہنگے پراجیکٹس بھی بند کر دیے گئے۔ ڈارپا جو ہمیشہ سے نئی اور انقلابی ٹیکنالوجیز پر کام کرتا آیا ہے اس کے آئی ٹی ہیلپ ڈیسک سروسز کو بھی ختم کرتے ہوئے کہا گیا کہ “یہ کام موجودہ عملہ با آسانی انجام دے سکتا ہے۔” اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی، کووڈ-19 رسپانس، ڈائیورسٹی، اور دیگر مشاورتی سرگرمیوں سے متعلق 11 معاہدے بھی منسوخ کر دیے گئے۔ وزارت دفاع کے مطابق ان اقدامات سے چار ارب ڈالر کی خطیر بچت ہوگی جسے اب دفاعی نظام کی جدیدیت، فوجی قوت میں اضافہ اور اہم ہتھیاروں کی تحقیق پر خرچ کیا جائے گا۔ یہ اقدام ایک طرف غیر ضروری اخراجات کے خاتمے کا اعلان ہے تو دوسری طرف عالمی دفاعی پالیسی میں ایک نئی سمت کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔  اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ فیصلہ صرف بچت کی ایک کوشش ہے یا کسی بڑے اسٹریٹیجک منصوبے کا آغاز؟ لازمی پڑھیں:  ہرڈ اور میکڈونلڈ جزائر: جہاں انسان ناپید، مگر امریکی ٹیکس پہنچ گئے

امریکی سرپرستی میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج، لاہور میں غزہ مارچ

پاکستان میں جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں نے امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں کا عنوان “غزہ تمہیں پکارتا ہے” رکھا گیا۔ یہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔ لاہور میں غزہ مارچ سے حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔ لاہور میں ایک بڑی ریلی نمازِ جمعہ کے بعد ناصر باغ سے مال روڈ تک نکالی جارہی ہے، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کررہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی جماعت اسلامی نے لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔ حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے اور امریکا سمیت بڑی طاقتیں خاموش ہیں یا اسرائیل کی مدد کر رہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ مرکزی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) نے بھی ہر جمعے کو فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں اور کانفرنسوں کا اعلان کیا ہے۔ ایم ایم ایل کے صدر خالد مسعود سندھو نے علما سے اپیل کی ہے کہ جمعے کے خطبوں میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی جائے اور دعاؤں میں فلسطین کے شہدا کو یاد رکھا جائے۔ مزید پڑھیں: ‘ مسلم اُمہ بیدار ہو چکی’ جماعتِ اسلامی کا کراچی میں بھی احتجاج جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق لاہور میں مرکزی مارچ آج ہو رہا ہے۔ کراچی میں 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر، ملتان میں 18 اپریل کو گھنٹہ گھر چوک پر اور اسلام آباد میں 20 اپریل کو ایمبیسی روڈ پر ریلی نکالی جائے گی۔ پشاور میں بھی خواتین کی بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما عبدالوسع نے کی۔ پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ کراچی میں بھی آج مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوں گے۔ مرکزی مظاہرہ بیت المکرم مسجد، گلشن اقبال کے قریب نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔ اتوار 13 اپریل کو کراچی میں شام 4 بجے “یکجہتی غزہ مارچ” کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ گزشتہ مہینوں میں اسرائیل اور فلسطینی حکمراں جماعت حماس کے درمیان مصر اور قطر کے تعاون سے جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا لیکن اسرائیل معاہدے کے باوجود غزہ پر حملے کرتا رہا اور بڑی تعداد میں عام عوام کو شہید کیا۔ لاہور کی تاریخی مال روڈ کو فلسطینی پرچموں اور بینرز سے مال روڈ کو سجا دیا گیا ہے۔ مال روڈ پر لاہور پولیس اور جماعت اسلامی رضاکار سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ مختلف مقامات سے خواتین، بچے، طلبہ اور بزرگ مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان مسلسل اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا آیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا نوٹس لے۔ انہوں نے ایک ویڈیو کا بھی ذکر کیا جس میں 15 فلسطینی ایمرجنسی ورکرز کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے تحت شہر قائد میں مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے باہر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی گھس بیٹھیو نے آج پورے خطہ کے حالات خراب کر دیے۔ خطہ میں فلسطینی مسلمانوں کے خلاف چند خیانت کار حکمرانوں نے بھی اپنا کردارادا کیا ۔ اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ‘امریکا کے سب پٹھو خاموشی توڑ دیں’ لاہور غزہ مارچ کے شرکاء کا مطالبہ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مٹھی بھر صہیونیوں نے انسانیت کا چہرہ مسخ کر دیا۔ سارے مسلمان مل کر اسرائیل پر ایک گلاس ہانی ڈالیں تو اسرائیل ڈوب جائے گا۔ خطہ میں فلسطین کی جنگ صرف فلسطین تک محدود نہیں، یہ آگ ملک میں بھی آئے گی۔ اسرائیل ہمارے ملک میں بھی دہشتگردی کر رہا ہے۔ خطہ میں پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانی ہوگی۔ جماعت اسلامی کراچی کا بیت المکرم مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ کا قتل عام جاری ہے، صیہونی طاقتیں غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں۔ ڈیڑھ سال میں 60 ہزار سے لوگوں کو شہید کردیا گیا، غزہ کی 90 فیصد آبادی کو بدترین بمباری کے زریعے تباہ کردیا گیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم پر خاموش ہیں،مغربی طاقتیں عیسائی و صیہونی سب کے سب یکجا ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر جماعت اسلامی دیر پائین کے زیرِ اہتمام غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کی بمباری اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ مزید پڑھیں: ’غزہ تمہیں پکارتا ہے‘ لاہور میں غزہ مارچ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آپ لوگوں نے یہاں جمع ہوکر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آپ کے دل فلسطینیوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل بمباری کررہا ہے، جس سے غزہ میں بچے شہید ہوتے ہیں، نیتن یاہو یہ امت اس ظلم کا تم سے انتقام لیں گے، تم سے ایک ایک بچے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غرور تو سات اکتوبر کو ہی ختم ہوگیا تھا۔ اسرائیل نہتے لوگوں پر وار کرتا ہے اور اسپتالوں، ڈاکٹروں اور بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔  اسرائیل کو

کپتان بابر اعظم چند گھنٹے قبل زخمی، کیا پی ایس ایل کھیل پائیں گے؟

پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن 10 کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پشاور زلمی کے کپتان اور پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اچانک ایک تربیتی سیشن کے دوران زخمی ہو گئے جس کے بعد ان کی PSL میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو اسلام آباد میں جاری زلمی کے پریکٹس سیشن میں اچانک ایک تیز گیند پاؤں پر آ لگی۔ ویڈیو فوٹیج جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور لنگڑاتے ہوئے ڈریسنگ روم کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی نے ماہرہ خان کے بعد جنت مرزا کو سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا پشاور زلمی کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا جس نے مداحوں کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بابر اعظم نہ صرف زلمی کی بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں بلکہ ان کی موجودگی ٹیم کے حوصلے کو بھی بلند رکھتی ہے۔ ان کی عدم موجودگی کا مطلب زلمی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بابراعظم کو حالیہ نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا تاہم وہ ون ڈے ٹیم کا حصہ تھے جہاں پاکستان کو 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ PSL 10 کا آغاز آج 11 اپریل سے ہونے جا رہا ہے جس کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اب سب کی نظریں اس بات پر جمی ہیں کہ کیا بابر اعظم میدان میں واپس آئیں گے یا زلمی کو اپنے کپتان کے بغیر ہی ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا پڑے گا؟