سندھ کابینہ نے فرسٹ ائیر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر اہم تعلیمی فیصلہ کرتے ہوئے کراچی بورڈ کے فرسٹ ایئر طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گریس مارکس کا اطلاق فزکس، کیمسٹری اور ریاضی کے مضامین میں کیا جائے گا، جہاں طلبہ و طالبات کو 20 فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے۔ یہ اقدام حالیہ امتحانات میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں اور طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یو اینڈ بی کو تمام تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیف سیکریٹری سندھ کو ہائی لیول کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے، جو تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ مزید پڑھیں: ’ آرمی چیف کے جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر ‘وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ذرائع کے مطابق کمیٹی میں اعلیٰ تعلیمی ماہرین اور افسران کو شامل کیا جائے گا تاکہ تعلیمی نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

لیبیا میں تارکین وطن  کی کشتی کو حادثہ: 11 افراد جاں بحق، کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ہے، حادثے میں گیارہ  لاشیں نکال لی گئی ہیں،جن میں سے چار کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی گئی ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چار پاکستانیوں میں سے تین  کا تعلق منڈی بہاالدین اور ایک کا گوجرانوالا سے ہے ۔ حکام کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین کو لے کر یونان جا رہی تھی،رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر،سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اورآصف علی ولد نذرمحمد کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ اس کے علاوہ دو نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی،پانچ نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے افریقہ سے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم کے جزیرے لیمپیون میں الٹ گئی تھی۔ اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 لاپتہ ہوگئے تھے۔ لیمپیون جزیرے پر الٹنے والی کشتی سے 10 تارکین کو بچا لیا گیا تھا۔ زندہ بچ جانے والوں میں 6 مرد اور 4 خواتین شامل تھے۔تارکین وطن تیونس سے 16 مارچ کو روانہ ہوئے تھے، کشتی پر 56 افراد سوار تھے۔

پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وفد نے بانی پی ٹی آئی کا ذکر تک نہیں کیا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے وفد نے بانی پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں کیا اور انھوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات سےان کا کوئی تعلق نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکیہ کی اسمبلی کے اسپیکر نے فلسطین کی صورت حال پر کانفرنس بلائی ہے اور انھیں کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فلسطین کے عوام کی حالت زار کو دیکھ کر دل رنجیدہ ہوتا ہے، وہ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطین کی عوام کے ساتھ ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے میڈیا کے نمائندوں کی ملاقات۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو ۔ ترکیہ کی اسمبلی کے سپیکر نے فلسطین کی صورت حال پر کانفرنس بلائی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ترکیہ کے اسپیکر نے کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے،اسپیکر قومی… pic.twitter.com/m9LtQnkuFp — National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) April 15, 2025 انھوں نے کہا پاکستان کا فلسطین پر مؤقف واضح اور نمایاں ہے اور وہ یہ کہ فلسطین کی معصوم عوام پر اسرائیل ظلم کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو دو سال پہلے کرلیتا، عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے، امریکی کانگرس کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور چیف وہب کو مدعو کیا تھا۔ اپوزیشن نے ایوان میں کنیالز کے معاملے پر بات کرنے کے موقع پر واک آؤٹ کیا، کینالز کے معاملے پر 30 سے زائد اراکین نے بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کینالز کے معاملے پر حکومتی مؤقف واضح طور پر پیش کیا، پیپلز پارٹی نے کینالز پر بات کرنے کے لیے 7 اپریل، جب کہ اپوزیشن نے 10 اپریل کو قرارداد جمع کرائی۔ کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر پارلیمانی امور کو کئی بار آگاہ کیا کہ قانون سازی کرانی ہے تو کورم کو پورا کیا جائے۔ ایاز صادق نے کہا کہ گرفتار اراکین کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، اپوزیشن کے زیر حراست ممبران کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیا، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، وہ مذاکرات پر مکمل یقین رکھتے ہیں، مذاکرات کے لیے ہمیشہ سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی سوچے بھی نہیں، حافظ نعیم الرحمان کی مسلم حکمرانوں کو وارننگ اسپیکر قومی اسمبلی کا گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکی وفد نے بانی چیئرمین کا کوئی ذکر نہیں کیا، امریکی کانگرس کے وفد نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات سےان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ وقفہ سوالات میں کسی کو پوائنٹ آف آرڈر نہیں دیا جائے گا، ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، وقفہ سوالات میں عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر سوالات و جوابات لیے جاتے ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جمع کرائے گے سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز کو ایجنڈے میں نا شامل کرنے کے حوالے سے ان کے اعتراض کا ریکارڈ کے ساتھ تفصیلی خط ارسال کر دیا ہے۔

اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو دو سال پہلے کرلیتا، عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اہم تفصیلات میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ دو سال پہلے کرلیتے۔ بیرسٹر فیصل چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ الحمدللہ قائد محترم عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بہنوں سے ملاقات پر پابندی کو افسوسناک قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بیرسٹر فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عدالت میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ملاقات کرنے والوں پر لگائی جانے والی پابندی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جس کو اجازت دی جاتی ہے، اسے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں ایک ہی ملاقات کا موقع ملتا ہے، اگر اس پر بھی پابندی لگائی جائے تو ان کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ الحمدللہ قائد محترم عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بہنوں سے ملاقات پہ پاببندی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر صاحب کو عدالت میں توہینِ عدالت دائر کرنے کا کہا۔ پارٹی کے کچھ اشخاص کی طرف سے ملاقآتیوں کو پابند کرنے پہ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جس کو اجازت ملتی… — Faisal Hussain (@faisal_fareed) April 15, 2025 فیصل چوہدری نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی “ڈیل” کے تاثر کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیل کرنی ہوتی تو وہ دو سال پہلے ہی کر لیتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی نے اشٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی اجازت مانگی، لیکن انہوں نے کسی کو ازخود بات چیت کے لیے نہیں کہا۔ عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر سینیئر پارٹی رہنماؤں سے مکمل مشاورت کے بغیر اس بل کو منظور نہ کیا جائے۔ مزید پڑھیں: عمران خان کو بچوں سے رابطہ اور ذاتی ڈاکٹرز سے معائنے کی اجازت مل گئی عمران خان نے سیاسی ملاقاتوں پر پابندی کو بھی فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کا بیانیہ کارکنوں تک پہنچنا چاہیے، جس میں رکاوٹ انہیں ناپسند ہے۔ انہوں نے بچوں سے ہر ہفتے بات نہ کروانے اور ذاتی معالج سے طبی معائنے کی اجازت نہ ملنے پر بھی شکوہ کیا۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے اس حوالے سے آج متوقع عدالتی فیصلے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔

’ آرمی چیف کے جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر ‘وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  سپہ سالار عاصم منیر ایک سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، ان کے جو دل میں ہوتا ہے وہی زبان پر بھی ہوتا ہے، پاکستان کا دفاع محفوظ ہے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہمارے پاکستانی یورپ، امریکا، خلیجی ممالک سے یہاں تشریف لائے، ایک کروڑ پاکستانی دنیا کے مختلف خطوں میں آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام اوورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں نے محنت اور لگن سے اپنا مقام بنایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، کون ان کو پیسے دے رہا ہے، اس کا سب کو پتہ ہے۔ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف جو جہاد کیا اس کی مثال عصر حاضر میں نہیں ملتی۔ 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا۔ فاش غلطیوں کی وجہ سے چند سال بعد دہشت گردی دوبارہ سامنے آئی ہے، دہشت گردوں کو سوات اور دوسرے علاقوں میں لاکر بسایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے ہوتے ہوئے کوئی میلی آنکھ پاکستان کو نہیں دیکھ سکتی۔ پاکستان کا دفاع الحمدللہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء سے متعلق سوشل میڈیا پر غلیظ گفتگو کی جاتی ہے، پاکستان میں 80 ہزار افراد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہارڈ اسٹیٹ اور سافٹ اسٹیٹ کے تقاضوں میں فرق ہوتا ہے، معاشی استحکام ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان معاشی طاقت بنے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے شبانہ روز محنت سے طب، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں نام اور رزق حلال کمایا اور تمام ممالک میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے سفیر اور سرکا تاج ہیں، ان پر جتنا کچھ نچھاور کریں کم ہے۔

شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ میں نئی فرنچائز “پنڈی ایکسپریس” کی شمولیت کا مطالبہ کردیا

سابق فاسٹ بولر اور دنیا کی تیز ترین گیند کرانے والے شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈی کی نمائندگی کے لیے نئی فرنچائز “پنڈی ایکسپریس” کی شمولیت کی بھرپور حمایت کر دی۔ شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی کو پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں فرنچائز کا درجہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں کرکٹ کا جنون، شاندار تاریخ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرمار اس شہر کو فرنچائز کا حق دار بناتی ہے۔ سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ‘پنڈی ایکسپریس’ نام نہ صرف ان کی شناخت کا حصہ ہے بلکہ یہ نام شہر کے ساتھ جذباتی وابستگی اور کرکٹ کی روایت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: نوے کی دہائی کے اسٹارز نے دل تو جیتے مگر کوئی ٹرافی نہیں، محمد حفیظ واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم حالیہ سیزنوں میں پی ایس ایل کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے، جہاں ہائی اسکورنگ میچز اور شائقین کا جوش و خروش قابلِ دید ہوتا ہے، مگر راولپنڈی تاحال وہ واحد بڑا کرکٹنگ سینٹر ہے، جس کی اپنی کوئی پی ایس ایل ٹیم نہیں۔ شعیب اختر نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دیگر مایہ ناز فاسٹ بولرز جیسے محمد وسیم اور حارث رؤف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ ہمیشہ پاکستان کو تیز گیند باز فراہم کرتا رہا ہے۔ ان کی یہ اپیل سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کرکٹ حلقوں میں بھی اس پر بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کئی سابق کھلاڑی اور مداح اس مطالبے کی حمایت کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی لیگ کی توسیع کے خواہاں ہیں اور فیصل آباد، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں کے نام بھی زیرِ غور ہیں، تاہم شعیب اختر کی مقبولیت اور راولپنڈی کی کرکٹ میں اہمیت اس مطالبے کو حقیقت کا روپ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

2025 کی پہلی سہ ماہی میں کتنے پاکستانی ملازمت کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئے ؟اعداد وشمار جاری

پاکستانیوں کی ایک قابل ذکر تعداد نے 2025 کے پہلے تین مہینوں میں بیرون ملک روزگار کے مواقع تلاش کیے، بیورو آف امیگریشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں اس عرصے کے دوران 172,144 افراد نے کام کے لیے بیرون ملک سفر کیا۔ سعودی عرب پاکستانی محنت کشوں کے لیے سرفہرست مقام کے طور پر ابھرا، جہاں ملازمت کے متلاشیوں کی سب سے زیادہ تعداد 121,190 ہے۔ دوسرے نمبر پر عمان ہے کیونکہ اس نے 8,331 پاکستانیوں کو ملازمت کی تلاش میں دیکھا جب کہ متحدہ عرب امارات نے 6,891 کو خوش آمدید کہا۔ قطر بھی ایک مقبول انتخاب ثابت ہوا، وہاں 12,989 پاکستانیوں کو کام ملا، اور بحرین نے 939 پاکستانی کارکنوں کی آمد دیکھی۔ دیگر قابل ذکر مقامات میں برطانیہ 1,454،ترکی 870،یونان 815،ملائیشیا 775،چین 592،آذربائیجان 350،جرمنی 264،امریکہ 257، اٹلی 109، اور جاپان میں 108پاکستانیوں بیرون ملک کا سفر کیا۔ بیرون ملک ملازمتیں حاصل کرنے والوں کے پیشوں کی تقسیم میں، 99,139 افراد کو عام مزدوروں کے طور پر درجہ بندی کیا گیا۔ ہنر مند مزدوروں میں 38,274 ڈرائیور، 1,859 میسن، 2,130 الیکٹریشن، 1,689 باورچی، 3,474 تکنیکی ماہرین اور 1,058 ویلڈر تھے۔ پیشہ ور افراد کی ہجرت بھی اہم تھی، 849 ڈاکٹرز اور 1,479 انجینئرز بیرون ملک مواقع تلاش کر نے کے لیے بیرون ملکوں کا سفر کیا۔ مزید برآں، 390 نرسیں اور 436 اساتذہ ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ممالک میں ملازمتیں حاصل کیں۔

پہلے سوچنا تھا، روس کی طاقت کا اندازہ لگا کر جنگ شروع کرنی چاہیے تھی، ٹرمپ کی زلنسکی پر تنقید

جنگ سے جھلسے یوکرینی شہر “سومی” میں خوفناک روسی میزائل حملہ ہوا تھا جس میں 35 شہری جان سے گئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے اس حملے سے اگلے ہی روز ٹرمپ نے اس سانحے کو محض “غلطی” قرار دے دیا اور سارا الزام یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی پر ڈال دیا۔ ٹرمپ نے سخت لہجے میں کہا کہ “وہ ہر وقت میزائل خریدنے کے چکر میں رہتا ہے۔ جب آپ جنگ چھیڑتے ہیں تو پہلے یہ جان لینا ضروری ہوتا ہے کہ کیا آپ جیت بھی سکتے ہیں یا نہیں۔ آپ ایک ایسی طاقت سے ٹکرا جاتے ہیں جو آپ سے بیس گنا بڑی ہے اور پھر امید لگاتے ہیں کہ دنیا آپ کو میزائل بھیج دے گی؟” یہ الفاظ اس وقت ادا کیے گئے جب ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں سلواڈور کے صدر نائیب بوکیلے کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن، امریکی سابق صدر بائیڈن اور زلنسکی، تینوں کو یکساں طور پر جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران جوہری خواب چھوڑ دے ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی ٹرمپ نے کہا ہے کہ “لاکھوں لوگ مر گئے اور وجہ صرف یہ تین لوگ ہیں۔” حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں ملینز نہیں بلکہ چند لاکھ ہیں، مگر ٹرمپ نے بار بار دعویٰ کیا کہ یہ تعداد “ملینز” میں ہے۔ دوسری جانب زلنسکی کے دفتر نے اس بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن کچھ دن قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کو کھلے لفظوں میں یوکرین آنے کی دعوت دی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ “آپ یہاں آئیے، زخمیوں، یتیم بچوں، تباہ شدہ کلیساؤں اور اسپتالوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھیے۔ پھر بات کیجیے امن کی۔” اس کے علاوہ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ سومی پر حملہ یوکرینی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا مگر اس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔ یوکرین نے اس حملے کو 2025 کا اب تک کا سب سے ہولناک حملہ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ اگرچہ امن کی بات کرتا ہے لیکن ان کے بیانات سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ وہ روس کے بیانیے سے ہم آہنگی رکھتا ہے۔  نیٹو ممالک اور امریکی کانگریس میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ کہیں امریکا کی خارجہ پالیسی کسی خطرناک موڑ پر نہ آ جائے۔ مزید پڑھیں: جنگ بندی کی تجویز: حماس کا ’ضروری مشاورت‘ کے بعد جواب دینے کا عندیہ

فچ نے پاکستان کی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا

کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا۔ نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، طویل مدتی آئی ڈی آر ریٹنگ بی مائنس سے بہتر کرکے ٹرپل سی پلس کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: ’اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی سوچے بھی نہیں، حافظ نعیم الرحمان کی مسلم حکمرانوں کو وارننگ فچ ریٹنگ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ فچ کے مطابق یہ اپ گریڈ پاکستان کی بجٹ خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بہتر ہوا اور فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔ واضح رہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے۔

شیخوپورہ کے ایف سی برانچ پر فائرنگ، 45 سالہ ملازم جاں بحق

شیخوپورہ کے ایف سی برانچ پر فائرنگ سے کام کرنے والا ملازم جان کی بازی ہار گیا۔ شیخوپورہ کے مصروف بائی پاس چوک پر واقع کے ایف سی ریسٹورنٹ میں اچانک گولیوں کی آواز گونجی تو سب سہم گئے۔ ایک نامعلوم شخص پچھلے دروازے سے کچن میں داخل ہوا اور سیدھا فائر کھول دیا۔  بندوق کی گولیاں ایک  45 سالہ شخص جس کا نام آصف نواز تھا اسے سیدھی جا لگیں، یہ شخص برسوں سے وہاں بطور شفٹ انچارج خدمات انجام دے رہا تھا۔ شدید زخمی آصف کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعے نے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ذرائع کے مطابق اس برانچ پر ماضی میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور دھمکیوں کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں اور حملہ ذاتی دشمنی کی بنیاد پر نہیں تھا۔ اس واقع کے بعد پولیس اور حساس ادارے حرکت میں آ چکے ہیں، مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔  کیا یہ محض ایک اتفاق تھا؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان کو بچوں سے رابطہ اور ذاتی ڈاکٹرز سے معائنے کی اجازت مل گئی