وزیراعظم شہباز شریف کا پوپ فرانسس کی وفات پر اظہارِ افسوس، عالمی رہنماؤں کی جانب سے خراجِ عقیدت

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک عالمی امن پسند رہنما قرار دیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاپائے روم اربوں انسانوں کو اچھائی کی ترغیب اور امن و سلامتی کے لیے رہنمائی […]
جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ: پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے پرآشوب قبائلی علاقے اعظم ورسک میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جب پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پارٹی نے غیرمعمولی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا کردیا۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان تقریباً 30 منٹ تک جاری رہنے والی شدید فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا […]
پنجاب پولیس: میانوالی اور مکڑوال میں کارروائی کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک

پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ مل کر میانوالی اور مکڑوال میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 10 سے زیادہ شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس اور […]
اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ نجی ہاسٹل میں فائرنگ سے قتل

اسلام آباد کے علاقے تھانہ رمنا کی حدود میں واقع ایک نجی ہاسٹل میں اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ 19 اپریل، ہفتے کے روز دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا، جب ایک نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل […]
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو آگے بڑھائیں گے، شیخ عبداللہ بن زید

یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ضامن بن رہا ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ایک اہم قدم […]
پاکستانی ثقافت میں شامل چائے آخر پیدا کہاں ہوئی؟

چائے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے مشروبات میں سے ایک ہے، جو نہ صرف ذائقے بلکہ تہذیب و ثقافت میں بھی اپنی گہری جڑیں رکھتی ہے۔ اس کی ابتدا قدیم چین سے ہوئی، جہاں اسے ابتدا میں ایک دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ چائے […]
گندم کی قیمت کا معاملہ: پنجاب حکومت نے 110 ارب کے مالیاتی پیکج کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کے مجموعی مالیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق گندم کے کاشتکاروں کو ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس […]
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سرد تعلقات میں ایک بار پھر گرم جوشی

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی مفاہمت کی ایک نئی کوشش کی جا رہی ہے۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم پیشرفت […]
پہلے لاطینی امریکی، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پوپ فرانسس، جو رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے، 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق پیر کی صبح ویٹیکن کے ایک ویڈیو بیان میں کی گئی۔ ویٹیکن کے کارڈینل کیون فیرل نے اعلان کیا کہ پوپ فرانسس صبح 7:35 بجے دنیا سے رخصت ہو گئے۔ […]
سابق جج سپریم کورٹ، جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے

سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہے تھے اور بالآخر زندگی کی بازی ہار گئے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ […]