کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، چینی شہریوں پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار

روشنیوں کے شہر میں چھپے اندھیروں کو چیرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر عرف “اکو” کو گرفتار لیا۔ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں یہ کامیابی حاصل کی۔ ترجمان […]
’کپڑے، زیورات اور ایک لاکھ روپے بھی ادا کیے‘ شادی کے نام پر لڑکے سے دھوکا

سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے نام پر ایک شہری کو دھوکہ دے کر مالی نقصان پہنچایا گیا۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے رشتہ طے ہونے کے بعد مبینہ دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد ادا کیے اور ساتھ ہی شادی کے لیے کپڑوں، زیورات اور دیگر […]
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 191 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

ملک بھر میں منشیات کے خلاف جنگ میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ مختلف شہروں میں سات اہم کارروائیوں کے دوران آٹھ منشیات اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 1.164 19بکلو گرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت چار کروڑ روپے […]
تجارتی جنگ آخر تک لڑیں گے، چین کا امریکا کو جواب

چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اپنی تجارتی جنگ کے دوران دوسرے ممالک کو اس بات پر آمادہ کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں، تو بیجنگ ایسے ممالک کے خلاف سخت جوابی اقدامات اٹھائے گا۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ […]
امریکی نائب صدر کا انڈیا میں قیام: کیا یہ دورہ پاکستان پر بھی اثر انداز ہوگا؟

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس چار روزہ دورے پر انڈیا پہنچ گئے ہیں، اس دورے کے دوران وہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات کریں گے۔ اس دورے کا مقصد امریکی محصولات کے سائے میں انڈیا کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانا ہے اور ساتھ ہی دونوں […]
پینٹاگون کی حساس معلومات واٹس ایپ گروپ میں لیک، کیا امریکی قومی سلامتی خطرے میں ہے؟

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ پر الزام ہے کہ انہوں نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف مارچ میں ہونے والے حملے کی تفصیلات اپنے ذاتی سگنل چیٹ گروپ میں شیئر کیں جس میں ان کی بیوی، بھائی اور ذاتی وکیل بھی شامل تھے۔ یہ انکشافات پینٹاگون میں داخلی طور پر ایک لیکس […]
باکسنگ میچ میں روبوٹس کی آمد، کیا انسان صرف میچ دیکھیں گے؟

دنیا میں پہلی بار 2 روبوٹس ایک دوسرے کیساتھ باکسنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں۔ ویسے تو ابھی باکسنگ میچ صرف 2 انسانوں کے درمیان ہی ہوتے ہیں۔ مگر اب دنیا میں پہلی بار 2 روبوٹس باکسنگ رنگ میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ جی ہاں واقعی چینی روبوٹیکس کمپنی یونی ٹری کی جانب […]
’حملے میں سماجی کارکن ہلاک ہوئے‘ اسرائیل کا غزہ میں پیشہ ورانہ غلطیوں کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں مارچ کے مہینے میں پیش آنے والے ایک واقعے میں اس سے سنگین پیشہ ورانہ غلطیاں سرزد ہوئیں، جن کے نتیجے میں طبی عملے اور ریسکیو ورکرز کو نشانہ بنایا گیا۔ فوج کے مطابق اس واقعے میں ان کے کئی افسران نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ […]
انڈیا کا آلودہ ترین قصبہ جہاں بچے ’مچھلی کی طرح سانس لیتے ہیں‘

دو سالہ سمیہ انصاری، جو انڈیا کے برنیہاٹ قصبے کی رہائشی ہے، مارچ میں اسپتال میں داخل ہوئی جب اسے کئی دنوں سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ اسے آکسیجن پر منتقل کرنا پڑا۔ یہ قصبہ آسام اور میگھالیہ کی سرحد پر واقع ہے، جو اپنی قدرتی خوبصورتی کے باوجود شدید فضائی آلودگی […]
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی تازہ بمباری، 70 معصوم فلسطینی شہید: ’ہم نے کس جرم کی سزا پائی ہے؟‘

غزہ پر اسرائیلی حملے ایک بار پھر انسانیت کو شرمندہ کر گئے۔ جمعہ کی صبح سے شروع ہونے والی بمباری کی وجہ سے اب تک کم از کم 70 معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسپتالوں میں میتوں کے انبار لگ گئے ہیں اور ہر کمرہ […]