امیگریشن آپریشن میں مداخلت کے الزام میں امریکی جج گرفتار

ایف بی آئی نے ملواکی کی جج کو گرفتار کر لیا،جج پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر دستاویزی تارک وطن کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالی، جسے وفاقی حکام کی جانب سے حراست میں لیا جانا تھا۔ عالمی خبر اراساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملواکی کاؤنٹی سرکٹ کورٹ کی جج، ہنا دوگن کی گرفتاری ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن کے خلاف سخت پالیسیوں میں ایک نمایاں اضافہ سمجھی جا رہی ہے، جو مقامی اور ریاستی حکام کو امیگریشن سے متعلق امور میں نشانہ بنانے کی اس کی جاری حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ سینئر افسر کے مطابق، جج دوگن کو ایف بی آئی نے گرفتار کیا اور بعد ازاں انہیں یو ایس مارشلز سروس کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کی گرفتاری صبح تقریباً 8:30 بجے ملواکی کاؤنٹی کورٹ ہاؤس کی پارکنگ میں اس وقت عمل میں آئی جب وہ عدالت میں داخل ہونے والی تھیں۔ یہ خبر سب سے پہلے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں دی گئی، جو بعد ازاں حذف کر دی گئی۔ اس پوسٹ میں پٹیل نے کہا کہ بیورو کو یقین ہے کہ جج دوگن نے جان بوجھ کر وفاقی ایجنٹس کو گمراہ کیا، جب کہ گرفتاری کے لیے مطلوب شخص جج کی عدالت میں ایک علیحدہ مقدمے کے سلسلے میں پیش ہوا تھا۔ پٹیل نے دعویٰ کیا کہ ایجنٹس کو ملزم کا پیچھا پیدل کرنا پڑا اور جج کی مداخلت کے باعث عوام کے لیے خطرہ بڑھ گیا۔ جبکہ بعد میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر اپنی پوسٹ سوشم میڈیا سے ہٹا دی۔
“مودی سن لے دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون،” بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مودی یہ سن لے کہ دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا پھر ان کا خون بہے گا۔ پیپلز پارٹی کے سکھر میں منعقدہ جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات میں معاہدہ ہوا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے طے کیا ہے کہ نیا کینال عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا نہروں کے معاملے میں پیچھے ہٹنا جیالوں کی کامیابی ہے۔ یہ کبھی بھی ممکن نہ ہوتا اگر پیپلز پارٹی کے جیالے میدان میں نہ ہوتے۔ تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیر کینال نہیں بنے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مطالبہ تسلیم کیا۔ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو انڈیا نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔ مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ مودی یہ سن لے کہ دریائے سندھ ہمارا ہے، اس میں یاتو ہمارا پانی بہے گا یا پھر ان کا خون بہے گا۔ مشترکہ مفادات کا اجلاس دو مئی کو ہوگا اور ہم اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔
انڈین فضائیہ کی ایک اور ناکامی، اپنے ہی شہری علاقے پر ٹینک گرا دیا

انڈین فضائیہ کی ناقص تربیت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا، ایک طیارے سے دورانِ پرواز ریاست مدھیہ پردیش کھے علاقے شیو پوری کے نواحی علاقے میں غیر دھماکہ خیز فضائی سازوسامان گر گیا، جس سے متعدد عمارتیں اور زرعی زمینیں متاثر ہوگئیں۔ نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق انڈین فضائیہ (IAF) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یہ حادثہ ایک معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق واقعے میں استعمال شدہ فضائی سازوسامان غیر دھماکہ خیز تھا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے فضائیہ کی لاپرواہی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فوری معاوضے اور جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ فضائیہ کی اس غفلت نے ان کی زرعی اراضی اور رہائشی عمارتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور یہ رویہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔ مزید پڑھیں: پانی روکنے کی دھمکی کو جنگ سمجھا جائے گا، پاکستان دوسری جانب انڈین فضائیہ نے سازوسامان کی نوعیت اور طیارے کی تفصیلات کو ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے اور صرف ایک ’’انکوائری‘‘ کا اعلان کیا ہے، جس پر ناقدین نے سوالات اٹھاتے ہوئے اسے ’’اصل حقائق چھپانے کی کوشش‘‘ قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ انڈین فضائیہ کی ان مسلسل ناکامیوں کا تسلسل ہے جو وہ اپنی جدید کاری کے تمام تر دعوؤں کے باوجود آئے روز ثابت کرتی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ انڈین فضائیہ حالیہ برسوں میں مختلف حادثات اور تربیتی کوتاہیوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہی ہے، اور شیو پوری کا یہ واقعہ اس فہرست میں ایک اور شرمناک اضافہ ہے۔
یوکے بلدیاتی انتخابات 2025: ریفارم پارٹی کو میئر کی نشستوں پر کامیابی کی امید، سروے جاری

یو کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر عالمی شماریاتی ادارہ یوگوو (YouGov)نے سروے کیا ہے جس میں ریفارم پارٹی کی واضح طور پر برتری دکھائی دے رہی ہے،یہ سروے 9 اپریل سے 23 اپریل کے درمیان کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ گریٹر لنکنشائر میں ریفارم کو 15 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے جبکہ ہل اور ایسٹ یارکشائر میں 14 پوائنٹس کی برتری ہے۔ یو کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر یوگوو (YouGov)نے سروے کیا ہے جس میں ریفارم پارٹی کی واضح طور پر برتری دکھائی دے رہی ہے،یہ سروے 9 اپریل سے 23 اپریل کے درمیان کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ گریٹر لنکنشائر میں ریفارم کو 15 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے جبکہ ہل اور ایسٹ یارکشائر میں 14 پوائنٹس کی برتری ہے۔ عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق یہ نتائج نائیجل فراژ کی قیادت میں ریفارم پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی پیش رفت ہیں، جو اب خود کو لیبر اور کنزرویٹو پارٹیوں کے مقابل ایک بڑی انتخابی قوت کے طور پر منوانے کے قریب ہے۔ انگلینڈ میں یکم مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چار میٹرو میئر نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، جن میں گریٹر لنکنشائر، ہل و ایسٹ یارکشائر، ویسٹ آف انگلینڈ، اور کیمبرج شائر و پیٹربرو شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گریٹر لنکنشائر اور ہل و ایسٹ یارکشائر میں مجتمعہ میئر کے انتخابات ہو رہے ہیں اور ریفارم ان دونوں نشستوں پر سبقت میں ہے۔ یوگوو کے سروے کے مطابق، گریٹر لنکنشائر میں ریفارم کی امیدوار، سابق ٹوری رکن پارلیمنٹ اور وزیر، ڈیم اینڈریا جینکنز کو 40 فیصد ووٹ مل رہے ہیں۔ کنزرویٹو امیدوار روب والتھم 25 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ لیبر کے جیسن اسٹاک ووڈ 15 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب، ہل و ایسٹ یارکشائر میں سروے نے ریفارم کے امیدوار اور سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ باکسر، لیوک کیمبل کو 35 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے دکھایا گیا ہے۔ لبرل ڈیموکریٹ امیدوار مائیک روس 21 فیصد کے ساتھ دوسرے اور لیبر کی مارگریٹ پنڈر 20 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ریفرم یوکے کے ترجمان نے نئے اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ووٹ کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ مگر اب یہ بات بالکل واضح ہو گئی ہے کہ اگر آپ ریفارم کو ووٹ دیتے ہیں، تو آپ کو ریفارم ہی ملے گا۔ یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ویسٹ منسٹر میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں کہ آیا ریفارم اور ٹوریز کسی قسم کا انتخابی اتحاد کر سکتے ہیں۔ رابرٹ جینرک کی جانب سے اس وقت افواہیں مزید بڑھ گئیں جب اسکائی نیوز کو ایک آڈیو موصول ہوئی جس میں وہ دائیں بازو کو متحد کرنے کی خواہش ظاہر کر رہے تھے تاکہ سر کیئر اسٹارمر کو اگلے عام انتخابات میں آسان فتح نہ مل سکے۔ اس بیان نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے متعلق قیاس آرائیوں کو بھی ہوا دی، اگرچہ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ ریفارم کو کاروبار سے باہر نکالناچاہتے ہیں۔
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا 15واں میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے، جس میں کوئٹی گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
12 ہزار سے زائد افغان شہریوں کا سعودی عرب میں جعلی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرنے کا انکشاف

سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ اور منشیات کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے 1,296 افراد کی شناخت کی ہے، جن کے بعد افغان شہری ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو ہدایت کی کہ وہ بوگس دستاویزات کے اجراء اور قومی ڈیٹا بیس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے متعلق کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تفصیلی اپ ڈیٹ فراہم کرے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رحمان کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال کیا کہ گزشتہ 5 سالوں میں کتنے ایسے پاسپورٹ بنائے گئے جو پاکستانیوں کے نہیں تھے۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے کل 1,296 افراد کی شناخت بعد میں افغان شہریوں کے طور پر ہوئی۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو جعلی پاسپورٹ بنانے پر سزا دی گئی ان میں سے 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں بوگس پاکستانی پاسپورٹ بنائے گئےاور ان میں سے زیادہ تر پاسپورٹ کے پی اور گوجرانوالہ، گجرات کے ہیں۔ 4500 پاسپورٹ ایسے ہیں جن کا ڈیٹا ہمارے پاس نہیں ہے جبکہ 3000 پاسپورٹ فوٹو سویپنگ کے ذریعے بنائے گئے، 6000 جعلی پاسپورٹ نادرا کے ڈیٹا میں گھس کر بنائے گئے، یہ 12000 بوگس پاسپورٹ رکھنے والے پاکستان میں نہیں ہیں۔ کمیٹی نے شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہونے کے حوالے سے اصلاحات پر بھی بات کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر، نادرا نے وضاحت کی کہ، نادرا کے قوانین کے مطابق، ہر شناختی کارڈ کی ہر دس سال بعد تجدید ہونی چاہیے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نے حقیقی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خاندانی درختوں میں غیر متعلقہ افراد کو شامل کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ اس طرح کے دھوکہ دہی کا مقابلہ کرنے کے لیے، نادرا نے اب ایک پالیسی اپنائی ہے جس میں درخواست گزار کے خون کے رشتہ داروں کی جسمانی تصدیق کے ساتھ ساتھ خاندان کے رکن کی بائیو میٹرک کیپچر بھی ضروری ہے
عالمی یوم مزدور پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ صوبے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ سندھ حکومت کے مطابق صوبے بھر میں یکم مئی کو تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ اس حوالے سے حکومت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات یکم مئی کو صوبے بھر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ محنت کشوں کے عالم دن کے موقع پر سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت یکم مئی پیر کے روز تمام دفاتر بند رہیں گے۔ حکومت سندھ کی جانب سے پیر کے روز سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، بلدیاتی کاؤنسلز بھی بند رہیں گے ۔ حکومت سندھ کے حکم پر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جسکے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم مئی بروز پیر عام تعطیل ہوگی۔ یومِ مزدور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ یکم مئی ہرسال دنیا بھر میں مزدوروں، محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور انکی خدمات کو سراہانا ہے۔
اب تک کا سب سے اسٹائلش موبائل؟ آئی فون 17 کی لیک ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سےآئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب 2025 کے آئی فون کےنئے ماڈل 17 کی جھلک کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔ یوٹیوب پر (Unbox Therapy)نامی چینل پر نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز ڈمی ماڈلز پر نظر ڈالتے ہوئے آئی فون 17 کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی ہے۔ ویڈیو میں، میزبان لیوس جارج ہلسینٹیگر ڈمی ماڈلز کا جائزہ لے رہے ہیں، اور جب وہ موڑنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہیں، وہ نوٹ کرتے ہیں کہ اس کی مکمل تصدیق اس وقت تک نہیں کی جا سکتی جب تک کہ اصلی ڈیوائس صارفین کے ہاتھ میں نہ ہو۔ اگر لیک درست ثابت ہوتی ہے تو، آئی فون 17 ایئر ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا اور سب سے زیادہ پاکٹ فرینڈلی ڈیزائن ہو سکتا ہے۔ تا اہم یہ نیا ماڈل باقی ماڈل کی نسبت قدرے مہنگا ہو سکتا ہے۔ آئی فون 17 ایئر میں صرف ایک کیمرہ لینس کی خصوصیت کی توقع ہے اور اس میں ایک چھوٹی بیٹری بھی ہوسکتی ہے، ایک ایسا اقدام جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایپل اس تکرار میں فیچرز پر اسٹائل کو ترجیح دے رہا ہے۔
فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل و انڈیا کی مذمت: تاجر، وکلا تنظیموں کا جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل و انڈیا کے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دی جانے والی ملک گیر ہڑتال کو وکلا اور تاجر تنظیموں کی بھرپور حمایت حاصل ہوگئی۔ مختلف وکلا تنظیموں، تاجر یونینز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے جماعت اسلامی کے احتجاجی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 26 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال میں شریک ہوں گے۔ اس ہڑتال کا مقصد نہ صرف غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی بھی مذمت کرنا ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 26 اپریل 2025 کو مکمل ہڑتال اور احتجاجی ریلی کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان لاہور بار کے مطابق کہ 26 اپریل بروز ہفتہ کو لاہور بار مکمل ہڑتال کرے گی، عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جائے گا اور وکلاء فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ اجلاس میں صدر لاہور بار مباشر رحمان چوہدری نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم انسانیت سوز اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے منافی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وکلاء کبھی ان مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ جمعرات کو پشاور میں ہونے والے تاجر کنونشن میں متعدد تنظیموں نے ہڑتال میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا، جب کہ بدھ کو گوجرانوالہ میں منعقدہ کنونشن میں بھی مختلف کاروباری تنظیموں نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان بزنس فورم نے بھی یکجہتی فلسطین اور اسرائیل و انڈیا کی مزمت کے معاملے پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ مزید پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کا مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس، اے پی سی بلانے کا مطالبہ ملاقات میں پاکستان بزنس فورم کراچی کا اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک تھا، جس میں صدر سہیل عزیز، جنرل سیکریٹری عامر رفیع اور جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد شامل تھے۔ وفد نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے خلاف پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کے متحدہ مؤقف کو سراہا اور کہا کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا بھرپور ذریعہ بنے گا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر اہل غزہ و فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 26 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری (فباٹی) کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فباٹی کے صدر شیخ محمد تحسین نے ہڑتال کی مکمل حمایت اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان بزنس فورم کراچی اس عظیم مقصد کے لیے تمام تاجر و صنعتکار تنظیموں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ 26 اپریل کو پرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور کردار ادا کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ جماعت اسلامی کی اپیل پر تاجر اتحاد کراچی اور نوجوانانِ تاجر نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شہر کی تمام اہم مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہڑتال کے روز صدر کی تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی جن میں الیکٹرونک مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ، کاپریٹو، کریم سینٹر، کیپیٹل سینٹر، گل سینٹر، ایلفی سینٹر، ہانگ کانگ سینٹر، ریگل چوک، اکبر روڈ، کمپیوٹر مارکیٹ، اردو بازار اور بند روڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین تلوار، گلف مارکیٹ، کلف مارکیٹ، محبوب مارکیٹ اور اعتراف کی تمام مارکیٹیں بھی مکمل طور پر بند رہیں گی۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال نہ صرف مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کا ذریعہ ہے بلکہ دنیا کو یہ پیغام دینے کا موقع بھی ہے کہ پاکستانی قوم ظلم و بربریت کے خلاف ایک آواز ہے۔
پہلگام فالس فلیگ: غزہ اور گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب

فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے بعد اب اسرائیل اور انڈیا کے درمیان خفیہ اتحاد کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقصد بھارتی جنگی جنون کو مزید ہوا دینا تھا تاکہ اندرون ملک نفرت اور کشیدگی کو بڑھایا جا سکے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ کشمیر پہنچ چکے ہیں، جو جدید تکنیکی ساز و سامان سے لیس ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان اہلکاروں کی آمد نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ پاکستان کے خلاف ایک نئی سازش اور مذموم مہم جوئی کی تیاری کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی خونریز پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت کشمیری عوام کا بدترین قتل عام جاری ہے۔ اسرائیل اور انڈیا کا یہ گٹھ جوڑ نہ صرف خطے کی سلامتی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں : فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل و انڈیا کی مذمت: تاجر، وکلا تنظیموں کا جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان واضح رہے کہ منگل کے روز انڈین وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تقریباً 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا نے اس کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے کئی سخت فیصلے کیے۔ ترجمان انڈین وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انڈیا سندھ طاس معاہدہ معطل کرتا ہے۔ انڈیا اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو واپس بلا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات مزید کم کررہا ہے۔ انڈیا اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا۔ انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی نیوی اور ایئرفورس کے اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہے۔