عالمی یوم مزدور پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ صوبے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ سندھ حکومت کے مطابق صوبے بھر میں یکم مئی کو تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ اس حوالے سے حکومت باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات یکم مئی کو صوبے بھر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ محنت کشوں کے عالم دن کے موقع پر سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت یکم مئی پیر کے روز تمام دفاتر بند رہیں گے۔ حکومت سندھ کی جانب سے پیر کے روز سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، بلدیاتی کاؤنسلز بھی بند رہیں گے ۔ حکومت سندھ کے حکم پر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جسکے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم مئی بروز پیر عام تعطیل ہوگی۔ یومِ مزدور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ یکم مئی ہرسال دنیا بھر میں مزدوروں، محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور انکی خدمات کو سراہانا ہے۔
اب تک کا سب سے اسٹائلش موبائل؟ آئی فون 17 کی لیک ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سےآئی فون 16 سیریز کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب 2025 کے آئی فون کےنئے ماڈل 17 کی جھلک کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔ یوٹیوب پر (Unbox Therapy)نامی چینل پر نئے آئی فون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،چینل کے میزبان لیوس جارج نے چین میں نئے آئی فونز کے مینوفیکچررز ڈمی ماڈلز پر نظر ڈالتے ہوئے آئی فون 17 کے ماڈل کی ایک جھلک دکھائی ہے۔ ویڈیو میں، میزبان لیوس جارج ہلسینٹیگر ڈمی ماڈلز کا جائزہ لے رہے ہیں، اور جب وہ موڑنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہیں، وہ نوٹ کرتے ہیں کہ اس کی مکمل تصدیق اس وقت تک نہیں کی جا سکتی جب تک کہ اصلی ڈیوائس صارفین کے ہاتھ میں نہ ہو۔ اگر لیک درست ثابت ہوتی ہے تو، آئی فون 17 ایئر ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا اور سب سے زیادہ پاکٹ فرینڈلی ڈیزائن ہو سکتا ہے۔ تا اہم یہ نیا ماڈل باقی ماڈل کی نسبت قدرے مہنگا ہو سکتا ہے۔ آئی فون 17 ایئر میں صرف ایک کیمرہ لینس کی خصوصیت کی توقع ہے اور اس میں ایک چھوٹی بیٹری بھی ہوسکتی ہے، ایک ایسا اقدام جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایپل اس تکرار میں فیچرز پر اسٹائل کو ترجیح دے رہا ہے۔
فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل و انڈیا کی مذمت: تاجر، وکلا تنظیموں کا جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل و انڈیا کے مظالم کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دی جانے والی ملک گیر ہڑتال کو وکلا اور تاجر تنظیموں کی بھرپور حمایت حاصل ہوگئی۔ مختلف وکلا تنظیموں، تاجر یونینز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے جماعت اسلامی کے احتجاجی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 26 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال میں شریک ہوں گے۔ اس ہڑتال کا مقصد نہ صرف غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی بھی مذمت کرنا ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 26 اپریل 2025 کو مکمل ہڑتال اور احتجاجی ریلی کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان لاہور بار کے مطابق کہ 26 اپریل بروز ہفتہ کو لاہور بار مکمل ہڑتال کرے گی، عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جائے گا اور وکلاء فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ اجلاس میں صدر لاہور بار مباشر رحمان چوہدری نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کی جانب سے مسلمانوں پر مظالم انسانیت سوز اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے منافی ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وکلاء کبھی ان مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے۔ جمعرات کو پشاور میں ہونے والے تاجر کنونشن میں متعدد تنظیموں نے ہڑتال میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا، جب کہ بدھ کو گوجرانوالہ میں منعقدہ کنونشن میں بھی مختلف کاروباری تنظیموں نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان بزنس فورم نے بھی یکجہتی فلسطین اور اسرائیل و انڈیا کی مزمت کے معاملے پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ مزید پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کا مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس، اے پی سی بلانے کا مطالبہ ملاقات میں پاکستان بزنس فورم کراچی کا اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک تھا، جس میں صدر سہیل عزیز، جنرل سیکریٹری عامر رفیع اور جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد شامل تھے۔ وفد نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کے خلاف پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کے متحدہ مؤقف کو سراہا اور کہا کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا بھرپور ذریعہ بنے گا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر اہل غزہ و فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 26 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری (فباٹی) کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فباٹی کے صدر شیخ محمد تحسین نے ہڑتال کی مکمل حمایت اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان بزنس فورم کراچی اس عظیم مقصد کے لیے تمام تاجر و صنعتکار تنظیموں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ 26 اپریل کو پرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور کردار ادا کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ جماعت اسلامی کی اپیل پر تاجر اتحاد کراچی اور نوجوانانِ تاجر نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شہر کی تمام اہم مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہڑتال کے روز صدر کی تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی جن میں الیکٹرونک مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ، کاپریٹو، کریم سینٹر، کیپیٹل سینٹر، گل سینٹر، ایلفی سینٹر، ہانگ کانگ سینٹر، ریگل چوک، اکبر روڈ، کمپیوٹر مارکیٹ، اردو بازار اور بند روڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین تلوار، گلف مارکیٹ، کلف مارکیٹ، محبوب مارکیٹ اور اعتراف کی تمام مارکیٹیں بھی مکمل طور پر بند رہیں گی۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال نہ صرف مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کا ذریعہ ہے بلکہ دنیا کو یہ پیغام دینے کا موقع بھی ہے کہ پاکستانی قوم ظلم و بربریت کے خلاف ایک آواز ہے۔
پہلگام فالس فلیگ: غزہ اور گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب

فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے بعد اب اسرائیل اور انڈیا کے درمیان خفیہ اتحاد کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقصد بھارتی جنگی جنون کو مزید ہوا دینا تھا تاکہ اندرون ملک نفرت اور کشیدگی کو بڑھایا جا سکے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ کشمیر پہنچ چکے ہیں، جو جدید تکنیکی ساز و سامان سے لیس ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان اہلکاروں کی آمد نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ پاکستان کے خلاف ایک نئی سازش اور مذموم مہم جوئی کی تیاری کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی خونریز پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت کشمیری عوام کا بدترین قتل عام جاری ہے۔ اسرائیل اور انڈیا کا یہ گٹھ جوڑ نہ صرف خطے کی سلامتی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں : فلسطین سے یکجہتی اور اسرائیل و انڈیا کی مذمت: تاجر، وکلا تنظیموں کا جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان واضح رہے کہ منگل کے روز انڈین وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تقریباً 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا نے اس کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے کئی سخت فیصلے کیے۔ ترجمان انڈین وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انڈیا سندھ طاس معاہدہ معطل کرتا ہے۔ انڈیا اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو واپس بلا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات مزید کم کررہا ہے۔ انڈیا اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا۔ انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی نیوی اور ایئرفورس کے اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہے۔
لاہور:ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثانیہ ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی

لاہور میں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثانیہ ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی،جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا 9ایم ایم پستول ایک گھر میں چھپا رکھا ہے پولیس نے اس گھر پر چھاپا مارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثانیہ رہائش پذیر تھی پولیس نے ایس ایچ او ثانیہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا 9ایم ایم پستول برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزمہ ثانیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ: انڈین پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

پہلگام فالس فلیگ واقعہ کی انڈین پولیس سٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق انڈین پولیس اسٹیشن میں دائر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا، پہلگام پولیس سٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر دوری پر ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے 14.20 تک جاری رہا، جب کہ حیران کن طور پر صرف دس منٹ بعد 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 10 منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے۔ ایف آئی آر میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشتگرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کے مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جب کہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا اسے ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا ہے۔ واقعہ کے دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں “بیرونی آقاؤں کی ایماء پر” جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیے جاتے ہیں، ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، ایف آئی آر میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ صرف ایک مذاق بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز انڈین وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے مقبوضہ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تقریباً 26 سیاحوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا نے اس کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا اور کئی سخت فیصلے کیے گئے۔ ترجمان انڈین وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انڈیا سندھ طاس معاہدہ معطل کرتا ہے۔ انڈیا اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو واپس بلا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات مزید کم کررہا ہے۔ انڈیا اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا۔ انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی نیوی اور ایئرفورس کے اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہے۔
چولستان میں انڈین بھیڑیا مقامی افراد کے ہاتھوں ہلاک، ایک شخص گرفتار

چولستان کے صحرا میں ڈیراور قلعے کے قریب مقامی افراد نے نایاب انڈین سرمئی بھیڑیے کو ہلاک کر دیا۔ محکمہ وائلڈ لائف بہاولپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان بخاری کے مطابق واقعہ کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت مکھن ولد خادم کے نام سے ہوئی ہے جو عظیم والا ٹوبہ، تحصیل یزمان کا رہائشی ہے۔ ملزمان پر پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ماہرین جنگلی حیات کے مطابق انڈین بھورا بھیڑیا معدومی کے خطرے سے دوچار نسل ہے جو پاکستان، انڈیا اور ایران کے صحرائی علاقوں میں شاذ و نادر ہی دکھائی دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب چولستان میں اس نایاب جانور کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ ماہرین جنگلی حیات نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائلڈ لائف فیلڈ اسٹاف کو فوری کارروائی کرنی چاہیے تھی تاکہ جانور کو بچایا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحرائی علاقوں میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے نگرانی کو مؤثر بنایا جائے۔ مزید پڑھیں: غلط فہمی میں نہ رہیں، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، صدرمملکت
سکھ سپاہیوں کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، سکھ رہنما کا الزام

نیویارک سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں سکھوں کی عالمی تنظیم ‘سکھ فار جسٹس’ کے رہنما گرپتنوت سنگھ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کھلے لفظوں میں چیلنج کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “مودی کا جنگی جنون دراصل ہندوتوا ایجنڈے کی تکمیل کی کوشش ہے جس میں سکھ سپاہیوں کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔“ گرپتنوت سنگھ نے بھارتی فوج میں شامل سکھ فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ جنگ تمہاری نہیں ہے اور پاکستان ہمارا دشمن نہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھوں اور خالصتان تحریک کی حمایت کی ہے اور موجودہ صورتحال میں سکھ سپاہیوں کو مودی کے مفادات کی جنگ میں جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے اس بیان نے بھارتی سیاسی و عسکری حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سکھ سپاہی واقعی مودی کی جنگ سے انکار کریں گے؟ مزید پڑھیں: یمن میں حوثیوں نے سات امریکی ڈرون مار گرائے، 200 ملین ڈالر کا نقصان
’حکومتی بیانیے کو چیلنج کیوں کیا‘ انڈیا میں مسلم قانون دان گرفتار

ہندوستان کی ریاست آسام میں آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ایم ایل اے امین الاسلام کی گرفتاری نے ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی اور اقلیتوں کے سیاسی بیانیے کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اسلام کو ان کے حالیہ تبصرے پر حراست میں لیا گیا جس میں انہوں نے کشمیر کے پہلگام حملے کو ممکنہ فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے بی جے پی پر سیاسی مفادات کے لیے ایسے واقعات کو استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ اسلام نے پلوامہ حملے کے ساتھ بھی اس واقعے کا موازنہ کیا، جسے وہ پہلے ہی سازش قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حملے کی غیر جانبدار تحقیقات نہ کی گئیں تو اس سے اعلیٰ سطح پر ممکنہ مداخلت یا سازش کے شبہات کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت اس واقعے کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے تو اس سے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شور صرف آلودگی نہیں، ’خاموش قاتل‘ ہے تاہم ان کی تقریر کے فوراً بعد، آسام پولیس نے انہیں گمراہ کن اور اشتعال انگیز بیانات دینے پر گرفتار کر لیا، جن پر امن عامہ کو نقصان پہنچانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کے الزامات ہیں۔ اسلام پر انڈین تعزیرات کی سنگین دفعات لگائی گئی ہیں، جن میں دفعہ 152، 196 اور 113(3) شامل ہیں، جو ریاست کی سالمیت کو نقصان پہنچانے، مذہبی نفرت پھیلانے اور دہشت گردی سے متعلق اکسانے یا سازش کرنے جیسے الزامات سے متعلق ہیں۔ امین الاسلام کی گرفتاری ان خدشات کو جنم دیتی ہے کہ ہندوستان میں جمہوری اقدار، خاص طور پر اختلاف رائے کی گنجائش، خطرے میں ہے، خاص طور پر جب اقلیتوں یا اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاست دان حکومتی بیانیے سے اختلاف کرتے ہیں۔ یہ گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک میں انتخابات کا ماحول گرم ہے، اور ہر بیان اور واقعہ سیاسی طور پر انتہائی حساس بن چکا ہے۔
معمولی بات سمجھی جانے والی شور کی آلودگی بڑے مسائل پیدا کرتی ہے

آج شور آلودگی کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے، جو دنیا بھر میں ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔ شور آلودگی ایک ایسا خاموش مگر خطرناک مسئلہ ہے جو انسانی صحت، ذہنی سکون، اور روزمرہ زندگی کے معیار کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ تیز گاڑیوں کے ہارن، مشینری کی آوازیں، تعمیراتی کام، بلند آواز میں موسیقی اور دیگر انسانی سرگرمیاں شہروں اور قصبوں میں شور کی سطح کو خطرناک حد تک بڑھا رہی ہیں۔ یہ دن ہمیں اس بات کا موقع دیتا ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول میں شور کی بڑھتی ہوئی مقدار پر غور کریں اور اس کے انسانی جسم و دماغ پر مرتب ہونے والے اثرات کو سمجھیں۔ کانوں کے مستقل درد، نیند کی کمی، ذہنی دباؤ اور دل کے امراض جیسے کئی مسائل شور آلودگی سے جڑے ہوئے ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم اجتماعی طور پر ایسے اقدامات کریں جو اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوں، تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک پر سکون اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔