‘آپریشن بنیان المرصوص’ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، مریم نواز

Maryam nawaz angry

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انڈٰیا کی بزدلانہ جارحیت کا پاکستان کی جانب سے دیا گیا جواب صرف جوابی کارروائی نہیں بلکہ ایک تاریخی اعلان ہے جسے تاریخ سنہری حروف سے لکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت دشمن کو جس انداز میں منہ توڑ جواب دیا گیا وہ قومی غیرت، حکمت اور شجاعت کی روشن مثال ہے۔ مریم نواز نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کے محافظوں کو سلام ہے جنہوں نے نہ صرف ہتھیاروں سے بلکہ غیرت و تدبر سے دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے جب حد پار کی تو پاکستان نے خاموشی کو حکمت میں بدلا اور ایسی ضرب لگائی جو دشمن یاد رکھے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ایک واضح پیغام ہے کہ ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں لیکن کمزور ہرگز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے نہیں بلکہ شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔ “ہم خاموش رہ سکتے ہیں، مگر کمزور نہیں” مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کا انڈین فوجی تنصیبات پر حملہ

پاکستان کا انڈیا پر جوابی حملہ، اہم دفاعی تنصیبات تباہ کر دی گئی

انڈیا کی جانب سے جارحیت کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن “بنیان مرصوص” (آہنی دیوار) کا آغاز کر دیا۔ اس آپریشن کے تحت پاکستانی مسلح افواج نے انڈیا کے کئی اہم اور حساس فوجی و دفاعی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جن میں ایئربیسز، میزائل سسٹمز، پاور گرڈز اور ملٹری انٹیلیجنس کے مراکز شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کا آغاز فجر کے وقت کیا گیا اور ابتدائی حملے میں انڈیا پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا، جو 120 کلومیٹر رینج کے ساتھ جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستی کا حامل ہے۔ پاکستانی میزائل حملوں میں آدم پور، پٹھان کوٹ، ادھم پور، سورتھ گڑھ، سرسہ، بھٹنڈا اور اکھنور سمیت متعدد ایئربیسز تباہ کر دی گئیں۔ بیاس کے علاقے میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ اور راجوڑی میں انڈین ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز بھی نشانہ بنایا گیا۔ اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، دہرنگیاری میں آرٹلری پوزیشنز اور لائن آف کنٹرول پر کئی پوسٹس بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔

دشمن کو ایسا سبق سکھائیں گے جو نسلیں یاد رکھیں گی، شیخ رشید

Shiekh rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انڈٰیا نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ داداگیری کی، مگر پاکستان نے حالیہ کارروائی میں اسے منہ توڑ جواب دے کر خاموش کروا دیا ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ رات ثابت کردیا کہ یہ ایک زندہ قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم اسلام اور پاکستان کے لیے جیتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔‘‘ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ انڈٰیا میں مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کی زندگی کو اذیت ناک بنایا جارہا ہے مگر پاکستان کی 25 کروڑ عوام انڈیا کو ایسا سبق سکھائیں گے جو نسل در نسل یاد رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے تین روز سے عالمی طاقتیں صلح کی باتیں کررہی تھیں لیکن گزشتہ رات پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کرکے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ شیخ رشید نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اگر وقت آیا تو وہ خود سرحد پر جاکر کشمیری اور مسلمان بھائیوں کے ساتھ لڑنے سے گریز نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ’’ہم جئیں تو غازی، مریں تو شہید، اللہ سے دعا ہے کہ مجھے بھی شہادت کا موقع نصیب ہو۔‘‘ انڈیا کے رافیل طیاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی کامیابی کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے کے دوران دو مرتبہ اس کی تیاری کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ ’’آج رافیل جیسے طیارے جے ایف 17 کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہیں۔‘‘ عمران خان کی رہائی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ جیلوں میں ہیں اگر انصاف ہونا ہے تو پھر تمام جیلیں کھول دینی چاہئیں۔ مزید پڑھیں:  انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کر دیا

آپریشن ’بنیان المرصوص‘، انڈیا کا کتنا نقصان ہوا، کب کیا ہوا؟

Pak attack

انڈیا کی جانب سے جارحیت کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن “بنیان مرصوص” (آہنی دیوار) کا آغاز کر دیا۔ اس آپریشن کے تحت پاکستانی مسلح افواج نے انڈیا کے کئی اہم اور حساس فوجی و دفاعی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جن میں ایئربیسز، میزائل سسٹمز، پاور گرڈز اور ملٹری انٹیلیجنس کے مراکز شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کا آغاز فجر کے وقت کیا گیا اور ابتدائی حملے میں انڈیا پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا، جو 120 کلومیٹر رینج کے ساتھ جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلیٰ درستی کا حامل ہے۔ پاکستانی میزائل حملوں میں آدم پور، پٹھان کوٹ، ادھم پور، سورتھ گڑھ، سرسہ، بھٹنڈا اور اکھنور سمیت متعدد ایئربیسز تباہ کر دی گئیں۔ بیاس کے علاقے میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ اور راجوڑی میں انڈین ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز بھی نشانہ بنایا گیا۔ اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، دہرنگیاری میں آرٹلری پوزیشنز اور لائن آف کنٹرول پر کئی پوسٹس بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان نے سائبر حملے کے ذریعے انڈیا کے 70 فیصد پاور گرڈ کو ناکارہ بنایا جبکہ بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت متعدد بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔ علاوہ ازیں، پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپرسونک میزائلوں کے ذریعے ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا، جس کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی افواج نے انڈین فوجی سیٹلائٹس کو بھی جام کر دیا، جس سے ان کی مواصلاتی اور انٹیلیجنس صلاحیتیں متاثر ہوئیں۔ انڈین میڈیا نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرسہ ایئربیس تباہ ہو چکا ہے۔ پاکستان کی کارروائی نئی دہلی تک پہنچی جہاں کچھ فوجی اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان میں تین ایئربیسز پر میزائل داغے گئے تھے، جنہیں پاکستان کے ایئرڈیفنس سسٹم نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ان میزائل حملوں کے الیکٹرانک شواہد موجود ہیں اور انڈیا کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ مزید پڑھیں: انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان کی کاری ضرب، ائیر بیسز تباہ کر دیں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص انڈیا کے جنگی جنون کے خلاف ایک واضح اور بھرپور پیغام ہے، اور اگر انڈیا نے مزید کوئی حرکت کی تو آئندہ اہداف اور بھی اہم ہوں گے۔

پاکستان کا سائبر حملہ، انڈیا کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ بنا دیا

Electricity

پاکستان نے انڈیا کو مؤثر جواب دیتے ہوئے سائبر حملہ کیا، جس سے بھارت کا 70 فیصد بجلی کا نظام بند ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی ہے جس کا نام “آپریشن بنیان المرصوص” رکھا گیا ہے۔ یہ کارروائی فجر کے وقت شروع کی گئی، جس میں پاکستان نے انڈیا پر “فتح ون” میزائل فائر کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیاس کے علاقے میں انڈیا کے براہموس میزائل کا ذخیرہ اور پٹھان کوٹ کا ائیرفیلڈ تباہ کر دیا گیا ہے۔ ادھم پور ایئربیس کو بھی تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سائبر حملے کے نتیجے میں انڈیا کا 70 فیصد بجلی کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔ پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر انڈیا نے مزید جارحیت کی تو اگلا حملہ بہت اہم اہداف پر ہوگا۔