امریکی حملے سے فردو نیوکلیئر سائٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، ایران

Iran's foreign minister says nuclear facilities 'seriously damaged

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعوی  کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں فردو میں واقع ایران کی کلیدی جوہری تنصیب کوشدید اور سنگین نقصان پہنچا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کودیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ کسی کو صحیح معنوں میں معلوم نہیں […]

’ شناخت میں رکاوٹ‘, اسلامی ملک قازقستان میں چہرہ چھپانے والے لباس پہننے پر پابندی

Kazaqistan

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے ایک نئے قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت عوامی مقامات پر ایسے لباس پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو چہرہ ڈھانپتے ہوں۔ وسطی ایشیا کے دیگر ممالک بھی مذہبی یا اسلامی لباس، خاص طور پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے والی اشکال پر پابندی لگا […]

ظہران ممدانی کا نیویارک میں میئر كا اميدوار بننا ’غیر معمولی‘ کیوں؟

ظہران ممدانی کا نیویارک کے میئر کے لیے امیدوار بننا ایک غیر معمولی سیاسی واقعہ ہے، کیونکہ وہ ایک مسلمان، براؤن، اور فلسطین کے حق میں کھل کر بات کرنے والے سیاستدان ہیں۔ امریکی سیاست میں جہاں اسرائیل کی حمایت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، وہیں ممدانی کا دو ٹوک موقف انہیں طاقتور لابیوں، خصوصاً […]

’کواڈ‘ کے وزرائے خارجہ کی پاکستان پر الزام لگائے بغیر پہلگام حملے کی مذمت

Quad

کواڈ اتحاد، جس میں امریکا، انڈیا، جاپان اور آسٹریلیا شامل ہیں، نے منگل کے روز ایک مشترکہ بیان میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 22 اپریل کو ہونے والے […]

اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی کے لیے تیار، حماس معاہدہ قبول کرے، ٹرمپ

Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کو قبول کرے، بصورتِ دیگر حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے […]

ضلعی استپال پاکپتن: ’جہاں بچے کی پیدائش پر مٹھائی لے کر آتے ہیں، مگر کفن خرید کرواپس جاتے ہیں‘

Whatsapp image 2025 07 01 at 11.38.42 pm

زندگی جیسے تھم گئی ہو، وقت جیسے رُک گیا ہو  اور کچھ مائیں اپنے بچوں کو صرف اس امید پر دیکھتی رہیں کہ شاید اگلی سانس آ جائے۔ مائیں اپنے بچوں کو سینے سے لگا کر سلا رہی تھیں  پاکپتن کے ضلعی اسپتال میں کچھ مائیں ایسی تھیں جنہوں نے اپنے نومولود بچوں کو آخری […]

دوستوں کے درمیان جنگ یا نئی سیاسی صف بندی؟ ایلن مسک کا نئی پارٹی بنانے کا اعلان

Musk & trump

دنیا کے معروف ترین ارب پتی اور ٹیسلا کے بانی ایلن مسک ایک بار پھر عالمی خبروں کی زینت بن گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کی کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ براہِ راست امریکی سیاست میں مداخلت ہے۔ اس بار ان کا نشانہ امریکی حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی بنی، جس کی پالیسیوں پر […]