ہٹلر سے متعلق مواد ایکس سے ہٹادیا گیا

Elon musk's ai chatbot responds as 'mechahitler

ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت پر مبنی کمپنی ایکس اے آئی کو اپنے چیٹ بوٹ  گروک  کی جانب سے ہٹلر کی تعریف اور مبینہ یہود مخالف بیانات سامنے آنے کے بعد متعدد پوسٹس حذف کرنا پڑیں۔ گروک نے پلیٹ فارم ایکس پر صارفین کے سوالات کے جواب میں ایسے جملے تحریر کیے جنہیں شدید تنقید […]

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

Labnon

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کے ذریعے حزب اللہ کی انفراسٹرکچر کو ناکارہ بنایا اور اس کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق300ویں بریگیڈ کے ریزرو دستوں نے جبل بلیط میں ایک کمپاؤنڈ کو تباہ کیا جس میں اسلحے کے […]

امریکی ورکرز کے لیےاے آئی سرٹیفیکیشنز نے ملازمتوں کے نئے راستے ہموار کر دیے

American student

امریکا میں پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد اس وقت طالبعلم قرضوں کے بحران کا شکار ہے۔ ایسے میں مفت اے آئی سرٹیفیکیشنز ایک ایسا ذریعہ بن رہی ہیں جو مہنگی چار سالہ ڈگریوں کے بغیر بھی آمدنی میں واضح اضافہ کر سکتی ہیں۔ Best Colleges کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 4 کروڑ 30 […]

چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے بڑھتے تعلقات انڈیا کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، انڈین چیف آف ڈیفنس اسٹاف

Indian army

انڈیا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے خبردار کیا ہے کہ چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مفادات کا بڑھتا ہوا اشتراک انڈیا کی داخلی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے سنجیدہ چیلنج بن سکتا ہے۔ انڈین خبررساں ادارے دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نیوز تھنک ٹینک ’آبزرور […]

خیبرپختونخوا کی جامعات مالی بحران کی زد میں، تنخواہوں کی بندش سے تدریسی عمل متاثر

Crisis in public universities of khyber pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا کی متعدد سرکاری جامعات اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا کر رہی ہیں جہاں اساتذہ ،وزٹنگ فیکلٹی اور دیگر عملے کو کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی۔ اس صورتحال نے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ پشاور یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی اور شہید بے […]

غیر اخلاقی اشتہارات: فحاشی اور مہذب لباس کے درمیان حد بندی کون طے کرے گا؟

Ban immoral advertisements

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے غیر اخلاقی مواد، سٹے بازی کی موبائل ایپس اور فحش اشتہارات سے متعلق سینیٹر افنان اللہ خان کی جانب سے پیش کردہ ترمیمی بل […]

بلاول بھٹو کا غیر ذمہ دارانہ انٹرویو، قومی نظریے کو ختم کرنے کی سازش یا سیاسی منافقت؟

Whatsapp image 2025 07 09 at 17.07.38

بلاول بھٹو زرداری کا حالیہ غیر ملکی انٹرویو قومی خودمختاری، ریاستی بیانیے اور اجتماعی عزتِ نفس پر ایک ایسا کاری وار ہے جس کے مضمرات محض سیاسی نہیں بلکہ قومی سلامتی سے جڑے ہوئے ہیں۔وہ شخص جو اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین ہے، ایک ایسی جماعت کا سربراہ، جس  نے ماضی میں عوامی […]

انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025: ایف بی آر نے نیا 25 صفحات پر مشتمل مسودہ پیش کر دیا

Fbr

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے ایک نیا الیکٹرانک انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا ہے،جس کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ شائع کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیا ریٹرن فارم ٹیکس سال 2025 کے لیے لاگو ہوگا۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے […]

ون ڈے رینکنگ، پاکستان کا کون سا کھلاڑی کون سی پوزیشن پر ہے؟

Icc odi rankings

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے (او  ڈی آئی)  فارمیٹ کے تازہ ترین بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں انڈیا کے شبھمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ انڈیا  ہی کے کپتان […]