انڈین الزامات مسترد: ’دنیا پاکستان کے فراہم کردہ ثبوتوں کو تسلیم کررہی ہے‘

وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے انڈین قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے اور انڈین عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان […]
ژوب واقعہ انتہائی اندوہناک اور تکلیف دہ ہے، امیر جماعت اسلامی

حافظ نعیم الرحمان نے ژوب میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اس واقعے کو بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نہتے مسافروں کو بسوں سے نکال کر گولیاں مار دی گئیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے […]
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ:پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان انڈر18 ہاکی ایشیا کپ میں ملائشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔ چین کے شہر ڈازھو میں جاری انڈر18 ہاکی ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا تین، تین گول سے برابر رہا، ملائشیا نے دو […]
’بے تکلف اور انٹرنیٹ کلچر سے آشنا‘، نیا گروک اب ڈرائیورز سے گفتگو کرے گا
ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک فور آئندہ ہفتے ٹیسلا گاڑیوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ گاڑی کے آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے کام کرے گا اور ڈرائیوروں کو ایک بے باک اور حاضر جواب ڈیجیٹل معاون فراہم کرے […]
بلاسفیمی کیس میں این جی اوز مافیا کی اچھل کود اور پس پردہ حقائق

پاکستان کا معاشرہ اسلام کے بنیادی عقائد اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ پر گہرا ایمان رکھتا ہے۔ قیام پاکستان کا بنیادی مقصد ہی ایک ایسے معاشرے کا قیام تھا جہاں مسلمان آزادانہ طور پر اپنے دین کے مطابق زندگی گزار سکیں اور اسلامی شعائر و مقدسات کو محفوظ رکھا جائے۔ اسی عقیدے کی بنیاد […]
عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کا معاملہ غیر یقینی کا شکار

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد اور سیاسی سرگرمیوں میں شرکت سے متعلق قیاس آرائیاں تاحال غیر یقینی کی صورت حال کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک ان کی طرف سے نہ تو پاکستان کے لیے ویزے کی درخواست دی گئی ہے اور نہ ہی کسی باقاعدہ […]
جمائمہ گولڈسمتھ نے حکومت پاکستان پر ذاتی انتقام کا الزام عائد کر دیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈسمتھ نے پاکستانی حکومت پر اپنے بچوں کے خلاف ذاتی انتقام کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سلیمان خان اور قاسم خان کو ان کے والد عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کے بجائے انہیں گرفتار کرنے کی […]
انڈیا نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو ہضم نہیں ہورہی، پاکستان

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ انڈیا نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے 4 روز بعد […]
سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا ’مکمل حقدار‘ قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دے دیا ہے۔ عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ کی جانب سے دو سو سے زائد اپیلوں پرمشتمل پینشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ فیصلہ چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس امین الدین نے سنایا […]
’شدید بارشوں کا اثر‘, لاہور میں قومی کرکٹرز کے ٹریننگ کیمپس مؤخر

لاہور میں جاری مون سون بارشوں کے باعث قومی کرکٹرز کے شیڈولڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپس کے آغاز میں ہی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پیر سے شروع ہونے والے ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹرز کے ٹریننگ سیشنز بارش کے باعث ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع […]