محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ موقع پر ایران کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، قونصلر آفتاب بٹ اور دیگر سفارتی […]
باجوڑ میں بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی میزبانی میں سیاسی جماعتوں کا “امن پاسون”

ضلع باجوڑ میں حالیہ بدامنی، بم دھماکوں اور عوامی بے چینی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر جماعت اسلامی باجوڑ کے زیرِ اہتمام جامعہ احیاء العلوم خار میں “امن گرینڈ جرگہ” کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں رکن صوبائی اسمبلی نثار باز، ڈیڈک چیئرمین ڈاکٹر حمید، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندے، علمائے […]
سندھ میں بدامنی اور ڈاکوراج کے خلاف جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

جماعت اسلامی نے سندھ میں بدترین بدامنی اور ڈاکوراج کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی حکومت اور ریاستی ادارے قیامِ امن اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکے ہی۔ […]
تمام عملہ مسلمان ہے:بحیرہ احمرمیں خطرات سے بچنے کے لیے بحری جہازوں نے شناختی پیغامات بدل دیے

ریڈ سی (بحیرہ احمر) کے راستے سفر کرنے والے تجارتی بحری جہازوں نے یمن کے حوثی باغیوں کے مہلک حملوں سے بچنے کے لیے اپنے عوامی ٹریکنگ سسٹمز پر قومیت اور مذہب سے متعلق پیغامات نشر کرنا شروع کر دیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی بحری […]
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کا ایکشن، 5 ارکان اسمبلی پارٹی سے برطرف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے اور حکم عدولی کرنے والے پانچ ارکانِ قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن ارکان کو پارٹی سے برطرف […]
یورپی یونین کو امریکی تجارتی پابندیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کے لیے تیار رہنا چاہیے: جرمن وزیر خزانہ

جرمن وزیر خزانہ لارس کلنگبائل نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ تجارتی محصولات پر جاری مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے، تو یورپی یونین کو “فیصلہ کن” جوابی اقدامات کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا تاکہ عالمی تجارتی جنگ میں شدت کو روکا جا سکے۔ عالمی خبر رساں رائٹرز کے مطابق یہ بیان […]
فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے لاہور میں ’نو برڈ زون‘ قائم، یہ کیسے کام کرے گا؟

پنجاب حکومت نے لاہور میں فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف علاقوں کو ’نو برڈ زون‘ قرار دے کر اہم حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ پرندے طیاروں سے نہ ٹکرائیں، کیونکہ ایسا ہونے کی صورت میں بڑے حادثات پیش آ سکتے ہیں، خاص طور […]
کراچی: موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ کے دو کارندے گرفتار

کراچی ضلعی سٹی پولیس نے تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے اور انہیں کھول کر پرزے فروخت کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس میں انہیں واردات کے بعد فرار ہوتے […]
پانی کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیل فورسز کا حملہ، 10 شہید

غزہ کی پٹی میں جاری پانی کے بحران کے دوران مرکزی نُصیرت پناہ گزین کیمپ میں پانی اکٹھا کرنے کے مقام پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے […]
علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان کو چیلنج: ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا چند دنوں کے مہمان ہیں‘

ترجمان جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کے وزیر اعلیٰ ہیں اور چند مہینوں کے مہمان ہیں۔ ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ وزیر اعلیٰ باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا کر رہے جو انتہائی شرمناک ہے، وزیر اعلیٰ […]