اسرائیل کا غزہ کے چرچ پر حملہ، محصور علاقے میں درجنوں افراد جاں بحق

Gaza 1

غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں میں آج اب تک کم از کم 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں محصور علاقے کے واحد کیتھولک چرچ پر حملے میں کم از کم تین افراد بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے غزہ کی واحد کیتھولک چرچ پر مہلک حملے کے عینی شاہدین نے عالمی نشریاتی ادارےالجزیرہ سے […]

یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز منتقل کیا جا رہا  ہے، نیٹو کے  فوجی کمانڈر کا دعویٰ

Gerrmon wepons

نیٹو کے اعلیٰ فوجی کمانڈر الیکسس گرنکیوچ نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز کی فوری منتقلی کی تیاریاں جاری ہیں، کیونکہ یوکرین اس وقت روس کے شدید جنگی حملوں کی زد میں ہے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق الیکسس گرنکیوچ نے جرمن شہر ویسباڈن میں ایک کانفرنس […]

کیا میٹا تھریڈز کو انسٹاگرام سے آزاد کر کے فیس بک سے جوڑنے جا رہا ہے؟

Instagram threads everything you need to knoو

میٹا کی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز میں فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے سائن اپ کرنے کی سہولت متعارف کرانے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اس وقت یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں تاہم میٹا کے سپورٹ پیج پر اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ ابھی تک تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے […]

پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں سندھ پر قابض ہے، حافظ نعیم الرحمان

Hafiz naeem

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی سے سندھ پر قابض ہے اور صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ لاہور میں منصورہ کے مرکزی تربیتی مرکز میں اندرونِ سندھ سے آئے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے […]

امریکی گلوکارہ کونی فرانسس 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

American siger

امریکا کی شہرۂ آفاق گلوکارہ اور 1960 کی دہائی کی سپر اسٹار کونی فرانسس 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے قریبی دوست اور میوزک لیبل “کونچیٹا ریکارڈز” کے صدر، ران رابرٹس نے جمعرات کی صبح فیس بک پر ان کی وفات کی تصدیق کی۔ ران رابرٹس نے اپنے پیغام میں لکھا […]

مالاکنڈمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

Ispr

سیکیورٹی فورسز نے مالاکنڈ کے تحصیل درگئی کے علاقے مہردئی میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک اور دہشت گرد، سید حبیب ولد سید مہران، جو مبینہ طور پر افغان نژاد ہے، کو […]

بشریٰ مانیکا کے صاحبزادے موسٰی مانیکا نے ملازم کو گولی مار دی، ملازم زخمی ہوگیا

Bushra manika's son musa manika shot an employee. the employee was injured.

پاکپتن میں خاور مانیکا کے ڈیرے  پر بشریٰ بی بی مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی مبینہ فائرنگ سے 17 سالہ ملازم زخمی ہو گیا ہے۔  پولیس کے مطابق موسیٰ مانیکا اور ملازم کے درمیان تکرار کے دوران طیش میں آ کر موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علی بہادر نامی نوجوان […]

کیا امریکی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے؟ 

Whatsapp image 2025 07 17 at 3.56.01 pm

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی نشریاتی ادارے “رائٹرز” سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس صدر ٹرمپ کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی […]

بچوں سے زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس حراست میں مبینہ کراس فائرنگ سے ہلاک

Ccd

راولپنڈی پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ٹیم کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ایک سفاک قاتل عاطف مبینہ کراس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جس نے نومبر 2024 میں روات کے علاقے سے 3 سالہ بچے کو اغواء کرنے اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم عاطف […]

مارک زکربرگ کے خلاف 8 ارب ڈالر کا مقدمہ، کیا فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا سیاسی مقاصد کے لیے بیچا؟

Trial opens against meta ceo mark

میٹا کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ اور دیگر سابق و موجودہ عہدیداروں کے خلاف آٹھ ارب ڈالر کے اجتماعی مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔ یہ مقدمہ فیس بک صارفین کے نجی ڈیٹا کے غلط استعمال سے متعلق 2018 کے اسکینڈل سے جڑا ہوا ہے۔ اس مقدمہ میں سرمایہ کاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ […]