کیا اے آئی ہماری نوکریاں چھیننے جا رہی ہے، مصنوعی ذہانت کیا کہتی ہے؟

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے حوالے سے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں ان دنوں ایک بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ کیا اے آئی انسانوں کی نوکریاں چھین لے گا؟ کیا مشینیں دنیا پر قبضہ کرنے والی ہیں؟ پاکستان میٹرز نے اپنی اس خصوصی ویڈیو میں اے آئی سے نوکریوں سمیت کئی […]
پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے

پاکستان ایئر فورس کا ایک دستہ جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں اور C-130 ہرکیولیز ٹرانسپورٹ طیارے کے ہمراہ برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئرفورڈ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ دنیا کے سب سے بڑے عسکری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کرے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ […]
ترقی پذیر ممالک کی مالی مدد میں اضافہ کیا جائے، پاکستان

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کے بحران کا سامنا کرنے والے ترقی پذیر ممالک کے لیے مالی گنجائش میں اضافہ ناگزیر ہے تاکہ وہ اپنی توانائی کی ضروریات پوری کر سکیں۔ اقوام متحدہ میں ایس ڈی جی سیون توانائی کی پیشرفت کی […]
ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر آندرے رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے کہا […]
تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال ، متعدد علاقے ڈوب گئے، 63 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق جبکہ 290 زخمی ہو چکے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث صوبے […]
موسمیاتی تبدیلی اور تباہ کن بارشیں، قدرتی آفات یا ہمارا قصور؟

موسمیاتی تبدیلی ایک سائنسی، ماحولیاتی اور انسانی مسئلہ ہے جو زمین کے قدرتی موسمی نظام میں طویل المدتی تبدیلیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صرف درجہ حرارت کے بڑھنے کا نام نہیں، بلکہ اس میں موسموں کی شدت، درجہ حرارت، بارشوں کے انداز، سمندری سطح کی بلندی، گلیشیئرز کے پگھلنےاور قدرتی آفات کے امکانات میں […]
علیمہ خان کو ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام میں نوٹس جاری

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے )لاہور زون کی جانب سے علیمہ خان کو ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ علیمہ خان کو 17 جولائی کو صبح 11 بج کر 30 منٹ پر این سی سی آئی اے کے دفتر گلبرگ-II، […]