مالاکنڈ: سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک، آٹھ گرفتار

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مشترکہ آپریشن کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک، دو زخمی اور آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق آپریشن مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے مہردے میں کیا گیا، جس کے بارے میں اسسٹنٹ […]
حافظ نعیم کا امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے ٹیلیفونک رابطہ: ‘ڈھاکہ میں تاریخ کے سب بڑے اجتماع پر مبارک باد’

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تھوڑی دیر پہلے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب سے گفتگو ہوئی۔ الحمدللہ وہ خیریت سے ہیں اور آہنی عزم کے ساتھ قوم کی قیادت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ڈھاکہ […]
اس وقت انڈیا جانا ٹیم کے لیے خطرے سے خالی نہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم

کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیڈریشن نے حکومت سے بات کی ہے، جو فیصلہ ہوگا اسی پر عمل کریں گے، میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت انڈیا جانا ہمارے لیے خطرے سے خالی نہیں۔ لاہور میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے عماد بٹ کا کہنا […]
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری […]
پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا یوٹرن، سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونےکا اعلان

سینیٹ انتخابات 2025 کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے پر پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، خیبر پختونخوا سے پارٹی کے نظریاتی امیدواروں نے قیادت کی ہدایت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے مشاورت کے بعد سینیٹ کے امیدواروں […]
ایران: مسافربس حادثے کا شکار، 21 افراد جاں بحق، 25 زخمی

ایران کے صوبہ فارس کے علاقے فیروز آباد روڈ پر مسافر بس الٹنے سے 21 افراد جاں بحق، جب کہ25 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ایس این این کے مطابق ایرانی فلاحی تنظیم ہلال احمر کے کارکن جائے حادثہ پر موجود ہیں،لاشوں کو متعلقہ ادارے کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیا ہے، […]
وزیراعظم شہباز شریف سے معروف ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سرگرم کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے میں ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی اور میاں شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل کامیابیوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے طلحہ احمد کو ان […]
لاہور میں تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال، ایف بی آر قوانین کے خلاف احتجاج

لاہور کی بڑی مارکیٹیں آج مکمل طور پر بند ہیں۔ تاجر ایف بی آر کے دو متنازع قوانین سیکشن 37 اے اے اور 21 ایس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ شٹر ڈاؤن ہڑتال لاہور چیمبر آف کامرس کی قیادت میں کی جا رہی ہے جس میں شہر کے بیشتر تجارتی مراکز شریک ہیں۔ […]
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان نے ایران کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کا فائنل میچ آج تھائی لینڈ میں پاکستان اور ایران کے مابین کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے دفاعی چیمپیئن ایران کو شکست دے کر پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان نے ابتدائی دو سیٹ ہارنے کے بعد کم […]
صرف 20 ہزار میں دبئی جائیں، مگر کیسے؟

پاکستان کا سب سے بڑا لاجسٹک انقلاب آ چکا ہے۔ دبئی، عمان، قطر، بحرین اور کویت سمیت سب خلیجی ممالک صرف ایک فیری ٹکٹ کی دُوری پر ہیں۔ اس کا فائدہ عام پاکستانی شہری، جن میں مزدور، زائرین اور خلیجی ممالک کے قدرتی حسن کا نظارہ کرنے کے خواہش مند سیاح سب اٹھا سکیں گے۔ […]