100 کلو میٹر اور ایک گھنٹہ سفر کم، حکومتِ پنجاب کا لاہور تا اسلام آباد نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب اور وفاقی وزارت مواصلات نے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان نئی موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے جس سے دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا اور سفر کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ گھٹ جائے گا۔ اس منصوبے کو آئندہ 30 سال کے ٹرانسپورٹ وژن کا حصہ […]
مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی قیادت نے مک مکا کرلیا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھیں تاہم جہاں ان سیٹوں کو ناجائز طریقے سے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے جمہوری اصولوں کی نفی کرتے ہوئے قبول کرلیا، وہیں پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج کی بجائے مک مکا کی راہ […]
مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

لاہور میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی حکمت عملی […]
دوسری جنگِ عظیم کا گمشدہ جاپانی جنگی جہاز 83 سال بعد مل گیا، توپ کی پوزیشن سے شناخت کیسے ممکن ہوئی؟

ایک عالمی تحقیقی مہم کے دوران دوسری جنگِ عظیم میں غرق ہونے والا جاپانی جنگی جہاز ’ٹیروزوکی‘ بحرالکاہل کی گہرائیوں میں 83 سال بعد دریافت کر لیا گیا ہے۔ ٹیروزوکی ایک اکیزوکی ڈسٹرائر تھا جسے جاپانی بحریہ نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران استعمال کیا۔ 12 دسمبر 1942 کو یہ گواڈال کنال کی مہم کے […]
چینی سرحد پر لاپتہ روسی طیارے کا ملبہ گھنے جنگل سے مل گیا، تمام مسافر ہلاک

روس کے مشرقی علاقے میں آج صبح جمعرات کو ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔ روسی ایمرجنسی سروسز کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ انٹونوف AN-24 ماڈل کا پرانا سوویت ساختہ طیارہ تھا، […]
محسن نقوی بنگلہ دیش کے دورے پر، کون سے بڑے معاہدے متوقع ہیں؟

وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر کھیل آصف محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ اور ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر خواتین […]
دوران پرواز جھگڑا، خواتین کا مرد مسافر پر حملہ، ویڈیو وائرل

ایئرایشیا ایکس کی کوالالمپور سے چینگدو جانے والی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوا جو تکرار سے شروع ہو کر ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ یہ واقعہ ایئرایشیا کی پرواز ڈی سیون تھری ٹو سکس پر پیش آیا جو شام چھ بج کر11منٹ پر کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور رات 10بج کر […]
کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے تیار، جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایران

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں زیادہ پُرامید نہیں، انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن […]
خیبرپختونخوا میں آج اے پی سی، اپوزیشن کا بائیکاٹ، حکومت اور سیاسی جماعتوں میں تناؤ ختم ہوگا؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے آج پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے۔ کانفرنس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے۔تاہم اپوزیشن جماعتوں نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس […]
غیر ملکی سیاحوں سمیت ہزاروں افراد گلگت بلتستان کی لینڈ سلائیڈنگ میں پھنس گئے، انٹرنیٹ سروسز معطل

غیر ملکی سیاحوں سمیت ہزاروں افراد گلگت بلتستان (جی بی) کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بندش، خصوصاً قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے ہوئے ہیں، کئی مقامات پر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان پہنچنے سے پورے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہو گئی ہیں۔ ڈان […]