غزہ میں آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ اسرائیل کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال پر وہ کچھ کہنے سے قاصر ہیں اور آئندہ کا لائحہ عمل اب اسرائیل کو خود طے کرنا ہوگا۔ یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے اور یہی معاملہ فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو […]
چکوال: مسافر بس الٹنے سے بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق، 18 زخمی

راولپنڈی سے لاہور جانے والی ایک نجی کمپنی کی مسافر بس ایم ٹو موٹروے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت بس میں کل 40 مسافر سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں […]
خیبرپختونخوا: وادی تیراہ میں احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ، پانچ افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل وادی تیراہ میں ایک بچی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے مطابق گزشتہ روز زخہ خیل کے علاقے میں ایک گھر پر مارٹر گولہ گرنے […]
اسلام آباد: گدھے کا گوشت ملنے کا معاملہ، کہاں کہاں سپلاٸی ہوتا تھا؟

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں مزید ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترنول کے علاقے میں گدھوں کے گوشت کے لیے باقاعدہ سلاٹر ہاؤس قائم کیا گیا تھا، جو کہ غیر ملکی باشندوں نے ایک مقامی شخص کے ساتھ مل کر بنایا […]
مریم نواز کی زیرِصدارت “ستھرا پنجاب” منصوبے پر اعلیٰ سطح اجلاس، عالمی بینک اور یورپی ممالک کی منصوبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت “ستھرا پنجاب” منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے متعارف کرائے گئے جدید سسٹمز پر روشنی ڈالی، جن میں وہیکل ٹرپ […]
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا بالی ووڈ آفر مسترد کرنے کا انکشاف

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا 2020 کے ایک پرانے انٹرویو کلپ وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے یہ […]
رشتہ برائے فروخت ہے!

اخبارات میں ضرورت رشتہ کے اشتہارات پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کےلیے یہ کتنا بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ لڑکے ہیں تو ان کی عمریں ڈھلتی جارہی ہیں اور لڑکیاں ہیں تو بیٹھے بیٹھے بالوں میں چاندی آگئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں کتنے کنوارے لڑکے اور لڑکیاں موجود […]
’شدید تر موسمیاتی تبدیلی‘، گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہلاکتیں 10 ہوگئیں

گلگت بلتستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو چکی ہے جبکہ ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ حکام کے مطابق سیلاب میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خطے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شدید تر ہو گئے ہیں۔ غیر معمولی گرمی، بے […]
ایران اور عراق جانے والے زائرین کے زمینی سفر پر پابندی، فضائی سفر کی اجازت ہوگی، وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے اربعین (چہلم) کے موقع پر ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے زمینی سفر پر پابندی عائد کر دی ہے، تاہم فضائی سفر کی اجازت برقرار رہے گی۔ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیصلے کی تصدیق کرتے […]
’انڈیا: گنگا کے کنارے‘ واقع مندر میں بھگڈر مچنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے

انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں اتوار کے روز ایک معروف ہندو مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ہر دوار شہر میں گنگا دریا کے کنارے واقع مانسا دیوی مندر کی سیڑھیوں پر پیش آیا جہاں زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سینئر […]