آسٹریلیا کا پہلا ملکی ساختہ راکٹ لانچنگ کے صرف 14 سیکنڈ بعد ہی تباہ ہو گیا

آسٹریلیا کی سرزمین سے مدار تک پہنچنے کی کوشش کرنے والا پہلا ملکی ساختہ راکٹ بدھ کے روز پرواز کے صرف 14 سیکنڈ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ اس راکٹ کا نام ایرس ہے کو گل مور اسپیس ٹیکنالوجیز نے تیار کیا تھا۔ ایرس آسٹریلیا کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ اور ڈیزائن […]
نو مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، کون کون بری ہوا؟

فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو قید کی سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے شبلی فراز، عمر ایوب، زرتاج گل اور حامد رضا کو 10، 10 سال قید کی سزا دی جبکہ افضل ساہی کو […]
پاکستان میں پہلا ویزا گلوبل ای-سم، میزان بینک کی پیشکش صارفین کو کیا فوائد ملیں گے؟

میزان بینک نے اپنے ویزا انفینٹ ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے پاکستان کی پہلی ویزا گلوبل ای سم متعارف کرا دی۔ یہ سم بین الاقوامی سفر کے دوران بغیر کسی فزیکل سم کی تبدیلی کے باآسانی عالمی ڈیٹا کنیکٹیویٹی فراہم کرتی ہے۔ میزان بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ویزا کی جانب سے پیش […]
عامر خان اپنی نئی فلم سنیما کی بجائے یوٹیوب پر ریلز کریں گے، تاریخ کا بھی اعلان کر دیا

انڈین اداکار اور فلم ساز عامر خان نے اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز کے لیے روایتی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو نظرانداز کرتے ہوئے فلم کو صرف یوٹیوب موویز آن ڈیمانڈ پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فلم عامر خان کی 2007 میں بننے والی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ کا […]
بنگلہ دیشی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت، کن کن شعبہ جات میں مواقع موجود ہیں؟

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے بدھ کے روز بنگلہ دیشی تاجروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع دریافت کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، آئی ٹی، زراعت، قابل تجدید توانائی، خوراک کی پراسیسنگ، بنیادی ڈھانچے، دواسازی، کان کنی […]
لاہور: دو علاقوں میں 15 دن سے گیس بند، شہریوں کا احتجاج، انتظامیہ خاموش تماشائی

لاہور کے علاقے محلہ مسجد تاج دین اور لاریکس کالونی میں گزشتہ 15 دنوں سے جاری سوئی گیس کی بندش کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے “سوئی گیس انتظامیہ مردہ باد” اور “سوئی گیس نااہلی نامنظور” کے نعرے لگائے اور فوری طور پر گیس کی فراہمی بحال کرنے […]
لیونل میسی کی واپسی، انٹر میامی نے لیگس کپ میں ایٹلس کو 2-1 سے شکست دے دی

فلوریڈا میں لیگس کپ کے افتتاحی میچ میں لیونل میسی کی دو شاندار اسسٹ کی بدولت انٹر میامی نے ایٹلس کو 2-1 سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری لمحوں میں ہوا۔ یہ میسی کا پہلا میچ تھا اس کے بعد جب انہیں اور ان کے ساتھی جورڈی آلبا کو میجر لیگ ساکر (ایم […]
لاہور ہائی کورٹ نے این اے 175 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کر دیا

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 175 میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کو معطل کر دیا ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی بھی امیدوار کو نااہل قرار دینے کا اختیار اس وقت […]
قوم کے مہمان یا اعتماد کا فقدان؟ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوجی آپریشنز کے متعلق بیانات توجہ کا مرکز بن گئے

خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بدھ کے روز فوجی آپریشنز سے متعلق بیانات میں تضاد سے توجہ حاصل کر لی ہے۔ ایک جانب انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو “قوم کے مہمان” قرار دیتے ہوئے ان کی حفاظت کو فرض قرار دیا، تو دوسری جانب فوج اور عوام کے درمیان “اعتماد کے فقدان” […]
گاڑی ان فٹ ہے تو جرمانہ بھرو ورنہ جیل کاٹو، پاکستان کا پہلا آٹو سیفٹی قانون پاس

وفاقی کابینہ نے پاکستان میں مقامی اسمبل شدہ اور درآمد شدہ گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ملک کا پہلا آٹو سیفٹی قانون پاس کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایکسپریس ٹربیون کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کابینہ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ اس قانون کا مقصد پاکستان میں بننے یا […]