پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 16 فیصد اضافہ، تجارتی سرپلس چار ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ

پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دونوں ممالک کی تجارت 16 فیصد بڑھ کر 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ وزارت خزانہ اور ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق پاکستان نے مالی […]
پہلے ٹی 20 میں آسٹریلوی اوپنر ٹراوس ہیڈ کی مایوس کن اننگز، افریقی باؤلر ربادا کا شکار

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلوی اوپنر ٹراوس ہیڈ سے شائقین کو بڑی توقعات تھیں، مگر آسٹریلوی اوپنر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض سات گیندوں پر دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مختصر قیام کے دوران بائیں ہاتھ کے بیٹر بے ربط دکھائی […]
غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 34 افراد شہید ہوگئے

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 34 افراد شہید ہو گئے ہیں، جن میں ایک درجن سے زائد وہ شہری بھی شامل ہیں جو امداد لینے کے منتظر تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے بتایا […]
’پریڈ کی مشقیں‘، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اسلام آباد میں پروازوں کی آمد ورفت معطل رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یوم آزادی کی پریڈ کی مشقوں کے باعث مخصوص دنوں میں پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ پر 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک پروازیں معطل رہیں گی۔ اس سلسلے میں جاری […]
جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش: ’ آئی ای ڈی ڈیوائس سے دھماکہ کیا گیا۔‘

جعفر ایکسپریس ایک بار پھر حادثے کا شکار۔ ’سپیزنڈ سٹیشن کے قریب آئی ای ڈی ڈیوائس سے دھماکہ کیا گیا جس سے پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔‘ وزارت ریلوے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریلوے اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز […]
باجوڑ امن جرگہ اور عسکری کمانڈروں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، آپریشن کے خدشات پر نقل مکانی

باجوڑ امن جرگہ اور عسکری کمانڈروں کے درمیان افغانستان واپسی پر ہونے والے مذاکرات ہفتے کو تعطل کا شکار ہو گئے۔ اس وجہ سے لوئی ماموند تحصیل میں فوجی آپریشن سربکف دوبارہ شروع ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔ مقامی آبادی اس صورتحال سے پریشان ہے۔ ڈان اخبار کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں فریقین […]
انڈیا کا ’مضحکہ خیز‘ دعویٰ، دونوں ممالک اپنے طیاروں کے ذخیرے کی تصدیق کرالیں، خواجہ آصف

انڈیا کے ایئر فورس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران انڈین فضائیہ نے پاکستان کے پانچ جنگی طیارے اور ایک دیگر فوجی طیارہ مار گرایا۔ یہ بیان انڈیا کی جانب سے کئی دہائیوں میں ہمسایہ ملک کے ساتھ بدترین فوجی تصادم کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔ […]
’دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند علاقائی تبادلے‘، یورپی رہنماؤں کا ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا خیر مقدم

یورپی رہنماؤں نے ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے، جس کا مقصد یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے پر بات چیت کرنا ہے۔ تاہم، رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو پر دباؤ برقرار رکھا جائے اور یوکرین و […]
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بار پھر امریکا کے دورے پر کیوں ہیں؟

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، امریکا کے سرکاری دورے پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ٹیمپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل […]
20 برس بعد پاکستانی وزیراعظم کا جاپان کا دورہ، ’ملاقاتیں نئے باب کا آغاز کریں گی‘

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جو حکومتِ جاپان کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ 20 برس بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا جاپانی دورہ ہوگا۔ آخری بار 2005 میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز نے جاپان کا دورہ کیا تھا۔ […]