فوج اور ہتھیار چھوڑ کر تعویذ استعمال کریں؟ کالے جادو پر دلچسپ بحث

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈٹ‘ پر ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ ایک خاتون نے ٹیکسی سے اتر کر مشکوک اشیاء ہمارے گھر میں پھینکیں اب گھر والوں کا کالا جادو کا شبہ ہے۔ پوسٹ میں تفصیل سے بتایا گیا تھا ان کے گھر کے باہر ایک خاتون ٹیکسی سے اتریں اور گیٹ پر جلی […]
انگلینڈ میں اسٹیڈیم بھرے، پاکستان میں خالی کیوں ہیں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈٹ‘ پر ایک صارف نے انگلینڈ اور پاکستان میں کرکٹ میچز کی حاضری کے فرق پر ایک پوسٹ کی ہے۔ پاک کرکٹ نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس میں سوال اٹھایا گیا کہ انگلینڈ میں تماشائیوں کی تعداد پاکستان کے مقابلے میں کیوں زیادہ ہوتی ہے حالانکہ وہاں کرکٹ اتنی […]
خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے اور اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے اور اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں رکھتے۔ برسلز میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تبدیلی سے متعلق افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، یہ افواہیں وہ لوگ […]
’صدمہ، دل ٹوٹنا اور ذاتی مسائل‘، اداکارہ صبا قمر نے دو ہفتے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا

اداکارہ صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد دوبارہ کام کا آغاز کردیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکیں۔ ڈان نیوز کے مطابق رواں ماہ یکم اگست کو شوٹنگ کے دوران صبا قمر بے ہوش ہوگئی […]
ٹرمپ کی پیوٹن سے ملاقات کے بعد زیلنسکی سے طویل گفتگو، یوکرینی صدر پیر کو واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا سے واپسی پر اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے طویل فون پر گفتگو کی ہے۔ سی این این کے مطابق ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ سربراہی اجلاس مکمل کرنے کے بعد صبح 2 بجے کے قریب میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر اترے۔ وائٹ ہاؤس […]
پاکستان میں ایک لاکھ افراد کے لیے صرف 0.19 ماہر نفسیات ہیں، ڈبلیو ایچ او

پاکستان میں ذہنی صحت کے مسائل کے حل کے لیے خدمات کی فراہمی اور پالیسیوں میں اہم خلا موجود ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 220.9 ملین کی آبادی کے لیے صرف 500 ماہر نفسیات اور 400 کلینیکل ماہر نفسیات دستیاب ہیں جو کہ دنیا بھر میں ضروری تعداد […]
بلوچستان میں بڑے آپریشن کی بجائے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج کبھی بھی دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی، لیکن اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا اپنے گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے […]
کینیڈا کی ’سب سے بڑی ائیر لائن‘ کے عملے نے ہڑتال کر دی، ’ملازمین کو زمینی وقت کی بھی تنخواہ دی جائے‘

ایئر کینیڈا کے یونین سے وابستہ فضائی عملے نے آج ہفتے کی صبح ہڑتال کر دی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد مسافروں کے سفر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب تنخواہوں کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ یہ 1985 کے بعد فضائی عملے کی پہلی […]
عرب ممالک کا نیتن یاہو کے ’گریٹر اسرائیل‘ سے متعلق بیان پر شدید ردعمل، ’یہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے‘

عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے ’گریٹر اسرائیل‘ کے بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک مشترکہ بیان میں وزرائے خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے وزیروں کے یہ بیانات ’عالمی قوانین کی واضح اور خطرناک خلاف ورزی‘ ہیں۔ بیان میں کہا گیاکہ […]
شمالی پاکستان میں سیلابی صورتحال، اب تک 307 افراد جاں بحق، ’تعداد مزید بڑھ سکتی ہے‘

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے جس کے باعث اموات کی تعداد 307 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق سب سے زیادہ نقصان ضلع بونیر میں ہوا جہاں 184 افراد جاں بحق […]