پاکستان اور چین ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار

Ishaq dar

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیں گے اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ […]

سہیل وڑائچ کا دعویٰ ذاتی مفاد اور تشہیر حاصل کرنے کی کوشش ہے، آئی ایس پی آر

Dg ispr

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے کسی صحافی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل وڑائچ کے کالم میں جس بات کا حوالہ دیا گیا، وہ دراصل برسلز میں […]

بانیِ پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی

Imran khan protest

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا تھا۔ […]

مون سون بارشیں اور سیلابی صورتحال، وزیراعظم کا بلاول بھٹو زرداری اور حافظ نعیم الرحمان سمیت سیاسی قائدین سے رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے تناظر میں مختلف سیاسی قائدین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کے دوران سندھ میں بارش اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت سندھ کو […]

کراچی اور گردونواح میں شدید بارش کی پیش گوئی، پچھلے دو دن سے بجلی غائب

20131648375ff8b

کراچی اور سندھ کے کئی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے شہری سیلاب، پانی جمع ہونے اور روزمرہ زندگی میں خلل کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈان اخبار کے مطابق حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں 50 […]

امریکا کے معروف ترین جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، آخری الفاظ کیا تھے؟

Judge caprio.

امریکا کے معروف اور محبوب ترین جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہلِ خانہ نے بدھ 21 اگست کو انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں تصدیق کی کہ وہ لبلبے کے کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد پُرامن طور پر دنیا سے رخصت ہو گئے۔ فرینک کیپریو نے […]

نئے صوبوں کی آڑ میں صدارتی نظام لانے کی کوشش؟

’مولانا فضل الرحمان، زرداری، نواز شریف اور ایم کیو ایم اگر وسیع تر قومی مفاد میں ایک ہوسکتے ہیں تو لاہور کی دو بڑی کاروباری حریف شخصیات کے ساتھ بیٹھنے پر بھی حیرانی ہر گز نہیں ہونی چاہیے، جنریشن زی کو خواب دکھانے کے سفر کا آج آغاز ہوچکا ہے، ون یونٹ سے لے کر […]

نائیجیریا: مسلح افراد کا فجر کی نماز کے دوران مسجد پر حملہ، 50 افراد ہلاک اور 60 اغوا

Mosque attack

نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کاتسینا میں مسجد اور قریبی گھروں پر مسلح افراد کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی ہے جبکہ تقریباً 60 افراد کو اغوا بھی کر لیا گیا ہے۔ مقامی حکام اور رہائشیوں کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح مالم فاشی ضلع کی دور افتادہ بستی اُنگوان […]

اسرائیل نے ’فلسطینی ریاست کا تصور‘ مٹانے کے لیے غیر قانونی بستی قائم کرنے کی حتمی منظوری دے دی

Gaza

اسرائیل نے مغربی کنارے میں انتہائی متنازع اور غیر قانونی بستی قائم کرنے کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹرج نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز وزارت دفاع کی منصوبہ بندی کمیشن نے اس فیصلے کی باضابطہ توثیق کر دی۔ […]

مریم نواز کا لاہور میں ’یوکوہاما‘ بنانے کا خواب: کیا ایسا ممکن ہوپائے گا؟

Whatsapp image 2025 08 21 at 00.13.32

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے پانچ روزہ دورہ جاپان کے دوران راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی روڈاکے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دریائے راوی کے کنارے ایک نیا شہر آباد کیا جا رہا ہے جس کو قدیم جاپانی شہر ’یوکو ہاما‘ کی طرز پر ترقی دی جائے گی۔ یوکوہاما کے شہری ترقی کے […]